logoختم نبوت

رسول اور نبی کے دعوی کا حکم - (مفتی رکن الدین)

استفتاء:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص رسول ونبی کا دعویٰ کرتا ہے، اور اپنے پر درود بھیجنے کے لئے لوگوں کو کہتا ہے۔ کیا ایسا شخص شرعاً کافر ہے یا مسلم؟


الجواب:

ایسا شخص کافر ہے۔ عالمگیریہ جلد 2 صفحہ263 کتاب الجہاد میں ہے:


وَكَذَلِكَ لَوْ قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللهِ، أَوْ قَالَ بِالْفَارِسِيَّةِ: من پیغمبرم يُرِيدُ بِهِ: من پیغام می برم يَكْفُرُ1


والله أعلمُ بالصوابِ


(فتاوی نظامیہ ،ص:324)


  • 1 فتاوی عالمگیری ،ج:2،ص:263

Netsol OnlinePowered by