logoختم نبوت

مرزا قادیانی کے کچھ لطیفے

علماء فرماتے ہیں کہ جو دعوی نبوت کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کے افعال اس کے اقوال اور اس کے احوال میں ایسی باتیں پیدا کردیتا ہے کہ تدبر وتفکر سے پر شخص کبھی بھی اس کے دعوی کا مصدق نہیں ہوسکتا یہی حال مرزا قادیانی کا ہے کہ اس نے اپنے منہ سے دعویں تو بہت کئے لیکن پڑھنے اور سننے والا شخص بخوبی جانتا ہے کہ ان دعوؤں میں صرف اور صرف کذب گوئی تھی اس کے علاوہ کچھ نہیں ، ذیل میں آپ دیکھیں گے کہ مرزا قادیانی کے جو اقوال تحریر کئے گئے ہیں وہ صرف اور صرف مذاق اور لطیفہ پر مشتمل تھے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا کیونکہ اگر مرزا قادیانی کی زندگی کو دیکھا جائے تو یہ اقوال لطیفوں کے علاوہ کچھ نہیں لگتے۔

پہلا لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے: 

شخصے پائے من بوسیدومن گفتم کہ سنگ اسود منم۔

ایک شخص نے میرے پاؤں کو چوما اور میں نے اسے کہا کہ حجر اسود میں ہوں۔


undefined


( تذکرہ، ص: 29 )


دوسرا لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

جب تیرھویں صدی کا اخیر ہوا اور چودھویں صدی کا ظہور ہونے لگا تو خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعے سے مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجدد ہے۔

undefined


(کتاب البریہ ،ص:168 ، روحانی خزائن ج :13 ص :201)


تیسرا لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

میں مامور من اللہ اور اول المؤمنین ہوں۔


undefined


(کتاب البریہ ،ص:169 ، روحانی خزائن، ج: 13، ص: 202)


اس کے علاوہ مرزا صاحب نے 1884ء میں اشارتاً اور 1891ء میں صراحتاً مامور من اللہ ہونے کا دعوی بھی کیا ہے۔


چوتھا لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

خداوند کریم نے جو اسباب اور وسائل اشاعت دین کے اور دلائل اور براہین اتمام حجت کے محض اپنے فضل اور کرم سے اس عاجز کو عطا فرمائے ہیں۔ وہ امم سابقہ میں سے آج تک کسی کو عطا نہیں فرمائے ۔ اور جو کچھ اس بارے میں توفیقات غیبیہ اس عاجز کو دی گئی ہیں۔ وہ ان میں سے کسی کو نہیں دی گئیں۔ وذلک فضل اللہ یوتیه من یشاء۔ سو چونکہ خداوند کریم نے اسباب خاصہ سے اس عاجز کو مخصوص کیا ہے۔


undefined


(براہین احمدیہ حصہ چہارم ص:502 ، روحانی خزائن، ج :1 ص: 597)



پانچواں لطیفہ

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

اسلام کے ضعف،غربت اور تنہائی کے وقت میں خدائے تعالیٰ نے مجھے مامور کرکے بھیجا ہے۔ 


undefined


(ازالہ اوہام حصہ دوم، ص:767 ، روحانی خزائن، ج :3، ص:514)


ساتواں لطیفہ

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

اس قسم کے الہام بھی یعنی جو سخت اور گراں صورت کے الفاظ خدا کی طرف سے زبان پر جاری ہوتے ہیں۔


undefined


(براہین احمدیہ حصہ سوم ،ص:225 ، روحانی، خزائن ج :1 ص:249)


آٹھواں لطیفہ

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"اَلرَّحۡمٰنُ عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَ۔ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُهمۡ۔

خدا نے تجھے قرآن سکھلایا تاکہ تو ان لوگوں کو ڈرائے۔جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے۔


undefined


(ضرورة الامام ص:31 و روحانی خزائن ج:13 ،ص:502) 

(نصرة الحق ص:52 ، روحانی خزائن ج: 21 ص:66)


نواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے: 

یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ امام (مرزاقادیانی) سلطان القلم ہوگا۔



undefined


(تذکرہ، ص:58 )


دسواں لطیفہ :

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے:

انت محدث الله

تو محدث اللہ ہے۔


undefined


(تذکرہ ،ص: 82 )


گیارہواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

بشرني وقال إن المسيح الموعود الذي یرقبونه والمھدي المسعود الذي ینتظرونه ھو انت

خدا نے مجھے بشارت دی اور کہا کہ وہ مسیح موعود اور مہدی مسعود جس کا انتظار کرتے ہیں وہ تو ہے۔


undefined


(اتمام الحجة ص: 3 روحانی خزائن ج: 8 ص: 275)

( تذکرہ وص: 209)


بارہواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ مجھے الہام ہوا:

انت مدینة العلم

تو علم کا شہر ہے۔ 


undefined


(تذکرہ ،ص:320 )


تیرہواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

خدا نے اپنے الہام میں میرا نام "بیت اللہ" بھی رکھا ہے۔


undefined


(اربعین نمبر 4 ،ص:15، روحانی خزائن، ج :17 ص:445)


چودہواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

بعض نبیوں کی کتابوں میں میری نسبت بطور استعارہ فرشتہ کا لفظ آگیا ہے۔اور دانی ایل نبی نے اپنی کتاب میں میرا نام میکائیل رکھا ہے۔ 


undefined


(اربعین نمبر 3 ،ص:25 روحانی خزائن ،ج :17 ص:413)


پندرہواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

اور میں خاتم الاولیاء ہوں میرے بعد کوئی ولی نہیں۔


undefined


(خطبہ الہامیہ، ص: 35 و روحانی خزائن، ج: 16 ص:70)



سولہواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

میرا نام مریم رکھا پھر دو برس تک صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی۔اور پردہ میں نشوونما پاتا رہا۔ اور پھر جب اس پر دو برس گزر گئے تو مریم کی طرح عیسی کی روح مجھ میں نفخ کی گئی۔اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا۔آخر کئی ماہ کے (حمل کے) بعد جو 10 مہینے سے زیادہ نہیں مجھے مریم سے عیسی بنایا گیا۔پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھرا۔


undefined


(کشتی نوح ،ص:47 و روحانی خزائن ،ج :19 ص:50)



سترہواں لطیفہ :

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

میں اپنے خاندان کی نسبت کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ وہ ایک شاہی خاندان ہے۔اور بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے معجون مرکب ہے۔


undefined


(تریاق القلوب ،ص: 70و روحانی خزائن، ج :15 ص:287)



اٹھارہواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

ایسا ہی راجہ کرشن کے رنگ میں بھی ہوں۔جو ہندو مذہب کے تمام اوتاروں میں سے بڑا اوتار تھا۔


undefined


(لیکچر سیالکوٹ ص:33 روحانی خزائن ج: 20 ص: 228)

(تتمہ حقیقة الوحی ص:85 ، روحانی خزائن ج: 22 ص:521 ،522)

(تذکرہ ص: 311 )


انیسواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے مجھے الہام ہوا ہے:

امین الملک جے سنگھ بہادر۔


undefined


(تذکرہ، ص:568 )



بیسواں لطیفہ :

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء کا مظہر ٹہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کیے ہیں۔میں آدم ہوں۔میں شیث ہوں۔میں نوح ہوں۔میں ابراہیم ہوں۔میں اسحاق ہوں۔میں اسماعیل ہوں۔میں یعقوب ہوں۔میں یوسف ہوں۔میں موسی ہوں۔میں داؤد ہوں۔میں عیسی ہوں۔اور آنحضرتﷺ کے نام کا میں مظہر اتم ہوں۔یعنی ظلی طور پرمحمدﷺ اور احمدﷺ ہوں۔

undefined


(حقیقة الوحی ،ص: 73 ، روحانی خزائن ،ج: 22، ص: 76)



اکیسواں لطیفہ

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

خدا نے مجھ پر اس رسول کریم کا فیض نازل فرمایا اور اس کو کامل بنایا اور اس نبی کریم کے لطف اور جود کو میری طرف کھینچا۔یہاں تک کہ میرا وجود اس کا وجود ہوگیا۔پس وہ جو میری جماعت میں داخل ہوا۔درحقیقت میرے سردار خیر المرسلین کے صحابہ میں داخل ہوا۔


undefined


(خطبہ الہامیہ، ص: 171،روحانی خزائن، ج :16، ص: 258،259)



بائیسواں لطیفہ:

مرزا صاحب نے لکھا ہے: 

کرم خاکی ہوں پیارے نہ آدم زاد ہوں ۔

ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار۔


undefined


(براہین احمدیہ حصہ پنجم، ص:97، روحانی خزائن، ج: 21 ص: 127)


انبیاء علیہم السلام کی زندگی کو ابتدا ان کی ابتدائی زندگی سے اور ذاتی زندگی سے جانچا جاتا ہے کہ اس وقت ان کے کیا معاملات تھے اور کردار کیا تھا یہی وجہ سرکار علیہ السلام اعلان نبوت سے پہلے بھی صادق اور امین مشہور تھے لیکن مرزا قادیانی کی زندگی کو دیکھا جائے تو وہ نبی کی زندگی تو دور کسی شریف انسان کی زندگی بھی نہیں کہی جاسکتی ، لیکن مرزا قادیانی کے ماننے والے اس اصول سے ناآشنا ہے ۔

Netsol OnlinePowered by