logoختم نبوت

مرزا قادیانی کی قلم سے شعائر اسلام کی توہین و تنقیص

مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کی ذریت کی تحریروں میں مقدس مقامات اور شعائرِ اسلام کے متعلق توہین آمیز باتیں موجود ہیں ایک عام مسلمان بھی اپنی زبان پر مقدسات کے بارے میں کبھی ایسے الفاظ نہیں لاتا لیکن مرزا قادیانی اور اس کے ہمنواؤں نے شعائر اسلام کے بارے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جابجا ان محترم مقامات کے بارے میں نازیبا گفتگو کرکے مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچائی ہیں اور غیروں کے دلوں کو خوش کیا ہیں ان ہی میں سے کچھ حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں:

1۔ قادیان میں نفلی حج کا ثواب ہے :

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب آئینہ کمالاتِ اسلام میں لکھتا ہے کہ:

”لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ (قادیان میں) نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطرہ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی۔“


undefined


(آئینہ کمالاتِ اسلام،ص: 352، روحانی خزائن،ج: 5،ص: 352)


2۔مکہ شریف میں معمولی حج ہے:

مرزا قادیانی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ:

”لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ (قادیان میں) نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطرہ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی۔“
undefined
(آئینہ کمالاتِ اسلام،ص: 352، روحانی خزائن،ج: 5،ص: 352)


3۔ قرآن میں قادیان کا نام:

مرزا قادیانی اپنی کتاب ازالہ اوہام میں لکھتا ہے کہ:

”اس روز کشفی طور پر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی صاحب مرحوم مرزا غلام قادر میرے قریب بیٹھ کر بآواز بلند قرآن شریف پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ انا انزلناہ قریبا من القادیان تو میں نے سن کر بہت تعجب کیا کہ کیا قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہے؟ تب انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو لکھا ہوا ہے، تب میں نے نظر ڈال کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ فی الحقیقت قرآن شریف کے دائیں صفحہ پر شاید قریب نصف کے موقع پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے۔ تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے اور میں نے کہا کہ تین شہروں کا نام اعزاز کے ساتھ قرآن شریف میں درج کیا گیا ہے جن میں مکہ، مدینہ اور قادیان۔“


undefined


(ازالہ اوہام، حصہ اول،ص: 40، روحانی خزائن،ج:3،ص:140)


4۔ قادیان میں مکہ کی طرح امن :

بقول مرزا قادیانی اسے الہام ہوا:

”وَمَنْ دَخَلَهُ کَانَ اٰمِنًا“


undefined


(تذکرہ مجموعہ وحی الہامات، ص: 82، 83)

تبصرہ:

یہ قرآن مجید کی آیت ہے (آل عمران:97) جو اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ جو اس میں داخل ہو گیا، اسے امن مل گیا۔ لیکن مرزا قادیانی اسے قادیان کی اپنی عبادت گاہ پر منطبق کر رہا ہے۔


5۔ مکہ مدینہ والی برکات قادیان میں:

قادیانی فکر کے اخبار الفضل میں موجود ہے کہ:

”میں تمہیں سچ سچ کہتا ہو ں کہ اللہ تعالی نے مجھے بتا دیا ہے کہ قادیان کی زمین با برکت ہے یہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ والی برکات نازل ہوتی ہیں۔“


undefined


( اخبار الفضل ،ج :20، نمبر :70،ص:1،کالم :2،مورخہ 11 دسمبر ،1932ء )


6۔ قرآن میں قادیان کی مسجد کا ذکر :

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب خطبہ الہامیہ میں تحریر کرتا ہے کہ:

”مسجد اقصیٰ سے مراد مسیح موعود کی مسجد ہے جو قادیان میں واقع ہے جس کی نسبت براہین احمدیہ میں خدا کا کلام یہ ہے مبارک و مبارک وکل امر مبارک یجعل فیہ اور یہ مبارک کا لفظ جو بصیغہ مفعول اور فاعل واقع ہوا، قرآن شریف کی آیت بارکنا حولہکے مطابق ہے پس کچھ شک نہیں جو قرآن شریف میں قادیان کا ذکر ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: سبحان الذی اسری بعبدہ لیلا من المسجد الحرام الی المسجد الأقصٰی الذی بارکنا حولہ “


undefined


(خطبہ الہامیہ،ص: 21، روحانی خزائن، ج:16،ص: 21)


7۔ مسجد اقصیٰ سے مراد قادیان کی مسجد:

مرزا قادیانی اپنی کتاب میں رقم طراز ہے کہ:

”معراج میں جو آنحضرت ﷺ مسجد الحرام سے مسجد اقصی ٰ تک سیر فرما ہوئے وہ مسجد اقصیٰ یہی ہے جو قادیان میں بجانب مشرق واقع ہے جس کا نام خدا کے کلام نے مبارک رکھا ہے۔“


undefined


(خطبہ الہامیہ، ص: 22، روحانی خزائن ،ج: 16 ،ص :22 )


8۔ مرزا قادیانی کی قبر گنبد خضریٰ کی طرح:

قادیان کے سالانہ جلسہ میں قادیانی مذہب کے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے میاں بشیر الدین محمود احمد قادیانی نے کہا:

”وہ روضہ مطہرہ جس میں اس خدا کے بر گزیدہ (مرزا قادیانی)کا جسم مبارک مدفون ہے۔ جسے افضل الرسل نے اپنا سلام بھیجا اور جس کی نسبت حضرت خاتم النبیین نے فرمایا:’’یدفن معی في قبری‘‘ اس اعتبار سے مدینہ منورہ کے گنبد خضریٰ کے انوار کا پورا پورا پرتو تو اس گنبد بیضاء پر پڑ رہا ہے اور آپ گویا ان برکات سے حصہ لے سکتے ہیں جو رسول کریم ﷺ کے مرقد منور سے مخصوص ہیں۔ “


undefined


(اخبار الفضل، ج:10،نمبر:48،ص:3،کالم:3،مورخہ 18 دسمبر ،1922ء)


9۔ قادیان میں بیماریوں کا علاج ہے:

قادیانی فکر کے اخبار میں لکھا ہے کہ:

”یہاں آؤنہ اس لیے کہ روٹی یا بستر ملے بلکہ اس لیے کہ تمہاری بیماریوں کا علاج ہو۔“


undefined


(اخبار الفضل،ج: 20، نمبر: 70، ص: 1، کالم: 2، مورخہ11 دسمبر، 1932ء )


10۔ قادیان میں شعائر اللہ موجود ہیں:

مرزا بشیر الدین محمود احمد قادیانی نے 1932ء کے سالانہ جلسہ میں کہا:

”پھر شعائر اللہ کی زیارت بھی ضروری ہے۔ یہاں (قادیان میں) کئی ایک شعائر اللہ ہیں مثلاً یہی ایک علاقہ جہاں جلسہ ہو رہا ہے … اسی طرح شعائر اللہ میں مسجد مبارک، مسجد اقصٰی، منارۃ المسیح شامل ہیں۔“


undefined


( اخبار الفضل، ج: 20،نمبر :81،ص:3،کالم:3،مورخہ 8 جنوری، 1933ء)

ایک نظر میں

(1)”لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ (قادیان میں) نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطرہ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی۔“(آئینہ کمالاتِ اسلام،ص: 352، روحانی خزائن،ج: 5،ص: 352)

(2)”لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ (قادیان میں) نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطرہ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی۔“(آئینہ کمالاتِ اسلام،ص: 352، روحانی خزائن،ج: 5،ص: 352)

(3)”اس روز کشفی طور پر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی صاحب مرحوم مرزا غلام قادر میرے قریب بیٹھ کر بآواز بلند قرآن شریف پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ انا انزلناہ قریبا من القادیان تو میں نے سن کر بہت تعجب کیا کہ کیا قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہے؟ تب انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو لکھا ہوا ہے، تب میں نے نظر ڈال کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ فی الحقیقت قرآن شریف کے دائیں صفحہ پر شاید قریب نصف کے موقع پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے۔ تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے اور میں نے کہا کہ تین شہروں کا نام اعزاز کے ساتھ قرآن شریف میں درج کیا گیا ہے جن میں مکہ، مدینہ اور قادیان۔“(ازالہ اوہام، حصہ اول،ص: 40، روحانی خزائن،ج:3،ص:140)

(4)”وَمَنْ دَخَلَهُ کَانَ اٰمِنًا“ (تذکرہ مجموعہ وحی الہامات، ص: 82، 83)

(5)”میں تمہیں سچ سچ کہتا ہو ں کہ اللہ تعالی نے مجھے بتا دیا ہے کہ قادیان کی زمین با برکت ہے یہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ والی برکات نازل ہوتی ہیں۔“(اخبار الفضل،ج :20، نمبر :70،ص:1،کالم :2،مورخہ 11 دسمبر ،1932ء)

(6)”مسجد اقصیٰ سے مراد مسیح موعود کی مسجد ہے جو قادیان میں واقع ہے جس کی نسبت براہین احمدیہ میں خدا کا کلام یہ ہےمبارک و مبارک وکل امر مبارک یجعل فیہ اور یہ مبارک کا لفظ جو بصیغہ مفعول اور فاعل واقع ہوا، قرآن شریف کی آیت بارکنا حولہ کے مطابق ہے پس کچھ شک نہیں جو قرآن شریف میں قادیان کا ذکر ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:سبحان الذی اسری بعبدہ لیلا من المسجد الحرام الی المسجد الأقصٰی الذی بارکنا حولہ“(خطبہ الہامیہ،ص: 21، روحانی خزائن، ج:16،ص: 21)

(7)”معراج میں جو آنحضرت ﷺ مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک سیر فرما ہوئے وہ مسجد اقصیٰ یہی ہے جو قادیان میں بجانب مشرق واقع ہے جس کا نام خدا کے کلام نے مبارک رکھا ہے۔“(خطبہ الہامیہ، ص: 22، روحانی خزائن ،ج: 16 ،ص :22 )

(8)”وہ روضہ مطہرہ جس میں اس خدا کے بر گزیدہ (مرزا قادیانی)کا جسم مبارک مدفون ہے۔ جسے افضل الرسل نے اپنا سلام بھیجا اور جس کی نسبت حضرت خاتم النبیین نے فرمایا: ’’یدفن معی في قبری‘‘ اس اعتبار سے مدینہ منورہ کے گنبد خضریٰ کے انوار کا پورا پورا پرتو تو اس گنبد بیضاء پر پڑ رہا ہے اور آپ گویا ان برکات سے حصہ لے سکتے ہیں جو رسول کریم ﷺ کے مرقد منور سے مخصوص ہیں۔“(اخبار الفضل، ج:10،نمبر:48،ص:3،کالم:3،مورخہ 18 دسمبر ،1922ء)

(9)”یہاں آؤنہ اس لیے کہ روٹی یا بستر ملے بلکہ اس لیے کہ تمہاری بیماریوں کا علاج ہو۔“(اخبار الفضل،ج: 20، نمبر: 70، ص: 1، کالم: 2، مورخہ11 دسمبر، 1932ء)

(10)”پھر شعائر اللہ کی زیارت بھی ضروری ہے۔ یہاں (قادیان میں) کئی ایک شعائر اللہ ہیں مثلاً یہی ایک علاقہ جہاں جلسہ ہو رہا ہے … اسی طرح شعائر اللہ میں مسجد مبارک، مسجد اقصٰی، منارۃ المسیح شامل ہیں۔“(اخبار الفضل، ج: 20،نمبر :81،ص:3،کالم:3،مورخہ 8 جنوری، 1933ء)

اختتامیہ

مندرجہ بالا مضامین سے یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے متبعین کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا مذہب الگ ہے، جو جھوٹ اور کفریہ عبارتوں پر مشتمل ہے۔ اسلامی مقدسات اور شعائر کے حوالے سے مرزا قادیانی کا طرزِ عمل ظاہر کرتا ہے کہ اسے صرف انہی امور سے سروکار تھا جو اس کی اپنی ذات سے وابستہ ہوں، جبکہ مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو مجروح کرنے کی اسے کوئی پروا نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں فتنۂ قادیانیت سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

Netsol OnlinePowered by