logoختم نبوت

مرزا قادیانی کی قلم سے غوث اعظم کی توہین و تنقیص

پیرانِ پیر، محبوبِ سبحانی، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیsym-4، المعروف حضور غوثِ اعظم sym-5، کی شان و منزلت اہلِ اسلام کے نزدیک نہایت بلند و بالا ہے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی اللہ تعالیٰ کی عبادت و یاد، دینِ متین کی خدمت، اشاعتِ علومِ دینیہ اور اصلاحِ خلق میں گزاری۔ آپ کی تعلیمات، روحانی فیوض و برکات اور نسبت سے وابستہ سلاسلِ طریقت صدیوں سے مسلمانوں کی دینی و روحانی رہنمائی کا ذریعہ چلے آ رہے ہیں۔ امتِ مسلمہ کے دلوں میں آپ کی عقیدت و محبت کا ایک خاص مقام ہے، اور آپ کی علمی و روحانی خدمات تاریخِ اسلام کا روشن باب ہیں۔ لیکن افسوس کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کی ذریت نے حضرت غوثِ اعظم sym-4کی قدر و منزلت اور مسلمانوں کے دلوں میں آپ کے مقام و مرتبے کا لحاظ بھی نہ رکھا اور آپ کے متعلق نازیبا تحریرات لکھی آپ خود حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں:

1۔ عبد القادر جیلانی sym-4اور میری روح میں مناسبت ہے:

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ:

”فطرتًا بعض طبائع کو بعض طبائع سے مناسبت ہوتی ہے۔ اسی طرح میری روح اور سید عبد القادر کی روح کو خمیر فطرت سے باہم ایک مناسبت ہے جس پر کشوف صحیحہ صریحہ سے مجھ کو اطلاع ملی ہے۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات ،کشوف و رؤیا،ص: 15، 16)

2۔ سید عبد القادر نے مجھے (مرزا قادیانی)غسل دیا:

صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم اے اپنی کتاب ”سیرت مہدی“ میں لکھتا ہے کہ:

”ایک دفعہ حضور نے فرمایا کہ میں نے خواب میں ایک دفعہ دیکھا کہ سید عبد القادر صاحب جیلانی آئے ہیں اور آپ نے پانی گرم کرا کر مجھے غسل دیا ہے۔“
undefined
(سیرت مہدی، ج: 1، حصہ سوم، ص: 509، 510، روایت نمبر: 481)

3۔ میرا قدم اولیاء کی گردن پر ہیں:

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب ”مجموعہ الہامات“ میں لکھتا ہے کہ:

”یہ اسی قسم کا فقرہ ہے جیسا کہ یہ فقرہ کہ ”قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ“ یہ فقرہ سید عبدالقادر جیلانی کا ہے جس کے معنی ہیں کہ ہر ایک ولی کی گردن پر میرا قدم ہے۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات،کشوف و رؤیا ،ص:599)

4۔ عبد القادر جیلانیsym-4 پر ایک جھوٹ:

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب ”مجموعہ الہامات“ میں رقم طراز ہے کہ:

”حضرت سید عبد القادر جیلانی sym-4 کا قول ہے کہ ”رایت ربی علی صورۃ ابی“ یعنی میں نے اپنے رب کو اپنے باپ کی شکل پر دیکھا۔ میں نے بھی اپنے والد صاحب کی شکل پر اللہ تعالیٰ کو دیکھا۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات ،کشوف و رؤیا ،ص:342)

5۔ خدا نے اطلاع دی کہ عبد القادر نے مجھے اختیار کر لیا:

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب ”مجموعہ الہامات ،کشوف و رؤیا“ میں لکھتا ہے کہ:

”اس بات پر تیس برس کے قریب زمانہ گذر گیا ہے کہ جب ایک رات مجھے خدا نے اطلاع دی کہ اُس نے مجھے اپنے لیے اختیار کر لیا ہے۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات ،کشوف ورؤیا،ص: 15، 16)

6۔ عبد القادر نے ہماری مسجد میں نماز پڑھی:

مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ:

”یہ عجیب اتفاق ہوا کہ اُسی رات ایک بڑھیا کو خواب آئی جس کی قریبًا اسی برس کی تھی اور اس نے صبح مجھ کو آ کر کہا کہ میں نے رات سید عبد القادر جیلانی sym-4 کو خواب میں دیکھا ہے اور ساتھ ان کے ایک اور بزرگ تھے اور دونوں سبز پوش تھے اور رات کے پچھلے حصہ کا وقت تھا۔ دوسرا بزرگ عمر میں ان سے کچھ چھوٹا تھا۔ پہلے انہوں نے ہماری جامع مسجد میں نماز پڑھی۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات،کشوف ورؤیا ،ص: 15، 16)

7۔ سید عبد القادر نے مجھے پوشاک پہنائی:

صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم اے اپنی کتاب ”سیرت مہدی“ میں رقم طراز ہے کہ:

”ایک دفعہ حضور نے فرمایا کہ میں نے خواب میں ایک دفعہ دیکھا کہ سید عبد القادر صاحب جیلانی آئے ہیں اور آپ نے پانی گرم کرا کر مجھے غسل دیا ہے اور نئی پوشاک پہنائی ہے۔“
undefined
(سیرت مہدی، ج: 1، حصہ سوم، ص: 509، 510، روایت: 481)

8۔ عبد القادر جیلانیsym-4 نے مجھے سلام کیا:

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب ”مجموعہ الہامات“ میں لکھتا ہے کہ:

”مشرق کی طرف سے ایک چمکتا ہوا ستارہ نکلا تب اس ستارہ کو دیکھ کر سید عبد القادر بہت خوش ہوئے اور ستارہ کی طرف مخاطب ہو کر کہا” السلام علیکم“ اور ایسا ہی ان کے رفیق نے ” السلام علیکم“ کہا اور وہ ستارہ میں تھا۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات ،ص: 15، 16)

9۔ سید عبد القادر اور میں نے قد ناپا تو برابر تھے:

صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم اے اپنی کتاب ”سیرت مہدی“ میں رقم طراز ہے کہ:

”پھر انہوں (سید عبد القادر جیلانی) نے میرے بائیں طرف کھڑے ہو کر کندھے سے کندھا ملایا۔ تو اس وقت دونوں برابر برابر رہے۔“
undefined
(سیرت مہدی، ج: 1، حصہ سوم، ص: 509، 510، روایت: 481)

10۔ عبد القادر جیلانی نے مجھے ستارہ کی شکل میں دیکھا:

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب ”مجموعہ الہامات“ میں لکھتا ہے کہ:

”مشرق کی طرف سے ایک چمکتا ہوا ستارہ نکلا تب اس ستارہ کو دیکھ کر سید عبد القادر بہت خوش ہوئے اور وہ ستارہ میں تھا۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات کشوف ورؤیا ،ص: 15، 16)

11۔ عبد القادر جیلانی مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے:

مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب ”مجموعہ الہامات“ میں لکھتا ہے کہ:

”مشرق کی طرف سے ایک چمکتا ہوا ستارہ نکلا تب اس ستارہ کو دیکھ کر سید عبد القادر بہت خوش ہوئے۔ اور وہ ستارہ میں تھا۔“
undefined
(تذکرہ مجموعہ الہامات و رؤیا ،ص: 15، 16)

12۔ عبد القادر جیلانی کے مکاشفات احادیث صحیحہ سے منافی ومغائر ہیں:

یعقوب علی عرفانی قادیانی اپنی کتاب ”حیات احمد“ میں لکھتا ہے کہ:

”بعض مکاشفات سید عبد القادر جیلانی قدس سرہ بھی ایسے ہیں جو احادیث صحیحہ سے منافی ومغائر ہیں۔“
undefined
(حیات احمد، ج 3، ص 198، 199)
undefined
(حیات احمد، ج: 3، ص: 206)

13۔سید عبد القادر جنے قرآنی الہامات کا دعویٰ کیا ہے:

یعقوب علی عرفانی اپنی کتاب ”حیات احمد“ میں لکھتا ہے کہ:

”اگر قرآنی الہامات سے کوئی کافر ہو جاتا ہے تو پہلے یہ فتویٰ کفر سید عبد القادر sym-4 پر لگانا چاہیے کہ انہوں نے بھی قرآنی الہامات کا دعویٰ کیا ہے۔“
undefined
(حیات احمد، ج :4، ص: 472)

اختتامیہ

قارئین کرام ! آپ نے مطالعہ کیا کہ کس طرح مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کی ذریت نے شیخ عبد القادر جیلانی sym-4کے مقام و مرتبہ کو گرانا چاہا لیکن یہ مثال ایسی ہی ہے جیسے سورج پر تھوکنا اس کو پڑھ کر مرزا قادیانی کی شخصیت کو جانا جاسکتا ہے کہ یہ ا پنی ذات کے لئے اولیائے کرام کی پاک نفوس کو نہیں جانے دیتا اور ان کے متعلق ناگفتہ بہ کلام سے بھی دریغ نہیں کرتا ،لہذا اس مقام پر غور کرنا چاہیئے کہ قادیانیوں کا کوئی کام اسلام کی حمایت کے لئے نہیں بلکہ اپنے نظریات کو پھیلانے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت نصیب فرمائیں اور ہم کو ان کے فتنے سے محفوظ فرمائیں۔

Netsol OnlinePowered by