logoختم نبوت

مرزا قادیانی کے دعاوی سے مرزا کا کفر

جھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی نے صرف نبوت اور رسالت کا دعوی نہیں کیا بلکہ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے دعوے کئے ہیں۔مرزا صاحب کے چند باطل اور کفریہ دعوے ملاحظہ فرمائیں۔اور خود فیصلہ کریں کہ کیا ایسے کفریہ اور باطل دعوے کرنے والا مسلمان تو درکنار ایک عقلمند انسان کہلانے کا مستحق بھی ہے۔

ان عقائد کو ایک بار نہیں بار بار پڑھیں اور خود مرزا صاحب کے بارے میں فیصلہ کریں۔ کہ کیا مرزا صاحب ایک عقلمند انسان کہلانے کے لائق بھی ہے یا نہیں؟

آیئے مرزا صاحب کے دعوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔

1) "1891ء خدا ہونے کا دعوی"

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"ورایتنی فی المنام عین الله و تیقنت اننی ھو"

(میں نے اپنے کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں)

undefined

(تذکرہ صفحہ 152 ایڈیشن چہارم 2004ء)


2) "1892ء صاحب "کن فیکون" ہونے کا دعوی"

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

الہام:
" إنما أمرك إذا أردت شیئا أن تقول له کن فیکون۔"

یعنی تیری یہ بات کہ جب تو کسی چیز کا ارادہ کرے تو اسے کہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔

undefined

(براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 95 مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 124)

3) "1900ء خدا کا بیٹا ہونے کا دعوی"

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ الہام ہوا:

انت منی بمنزلة اولادی

تو میری اولاد کی طرح ہے۔

undefined

(تذکرہ صفحہ 325 ایڈیشن چہارم 2004ء)


4) "1900ءزندگی اور موت کے مالک ہونے کا دعویٰ"

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"مجھے فانی کرنے اور زندہ کرنے کی صفت دی گئی ہے۔"

undefined

(خطبہ الہامیہ صفحہ 23 مندرجہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 55،56)


5) "1902ءعیسیؑ سے بہتر ہونے کا دعوی"

1) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

ابن مریم کے ذکر کو چھوڑ دو 

اس سے بہتر غلام احمد ہے

undefined

(دافع البلاء صفحہ 20 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 240)


2) مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ :

"خدا،رسول تمام نبیوں نے آخری زمانہ کے مسیح موعود کو (یعنی مرزا قادیانی کو) مسیح ابن مریم (یعنی عیسیؑ) سے افضل قرار دیا ہے۔یہ شیطانی وسوسہ ہے کہ یہ کہا جائے کہ تم (یعنی مرزا قادیانی ) مسیح ابن مریم (یعنی عیسیؑ)سے اپنے آپ کو افضل قرار دیتے ہو۔"

undefined

(حقیقة الوحی صفحہ 155 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 159)


6) "1902ءمحمد رسول اللہﷺ ہونے کا دعوی"

1) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"خدا کے نزدیک اس کا ظہور (یعنی مرزا صاحب کا) مصطفیﷺ کا ظہور مانا گیا ہے۔"

undefined

(خطبہ الہامیہ صفحہ 200 مندرجہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 297)


2) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"جو شخص مجھ میں اور نبی مصطفیﷺ میں فرق کرتا ہے اس نے مجھے جانا نہیں اور پہچانا نہیں۔"

undefined

(خطبہ الہامیہ صفحہ 171 مندرجہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 259)


3) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"خدا نے مجھ پر اس رسول کریم کا فیض نازل فرمایا اور اس کو کامل بنایا اور اس نبی کریم کے لطف اور جود کو میری طرف کھینچا۔یہاں تک کہ میرا وجود اس کا وجود ہوگیا۔پس وہ جو میری جماعت میں داخل ہوا۔درحقیقت میرے سردار خیر المرسلین کے صحابہ میں داخل ہوا۔"

undefined

(خطبہ الہامیہ صفحہ 171 مندرجہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 258،259)


7) "1902ءمحمد رسول اللہﷺ سے افضل ہونے کا دعوی"

1) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"اس نبی (یعنی محمد ﷺ) کے لئے چاند کے خسوف کا نشان ظاہر ہوا۔اور میرے لئے چاند اور سورج دونوں کا۔اب کیا تو انکار کرے گا۔"

undefined

(اعجاز احمدی ضمیمہ نزول المسیح صفحہ 71 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 183)


2) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"میرے معجزات کی تعداد 10 لاکھ ہے۔"

undefined

(تذکرة الشہادتین صفحہ 41 مندرجہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 43)

"جبکہ آنحضرتﷺ کے معجزات مرزا صاحب نے 3 ہزار لکھے ہیں۔"

undefined

(تحفہ گولڑویہ صفحہ 40 مندرجہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 153)

3) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"غلبہ کاملہ (دین اسلام) کا آنحضرتﷺ کے زمانہ میں ظہور میں نہیں آیا یہ غلبہ مسیح موعود (مرزا صاحب) کے دور میں ظہور میں آئے گا۔"

undefined

(چشمہ معرفت صفحہ 83 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 91)


8) "1900ء تا 1908ء نبوت اور رسالت کا دعوی"

1) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔"

undefined

(دافع البلاء صفحہ 11 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 231) 


2) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی ہوں۔یعنی بھیجا گیا بھی اور خدا سے غیب کی خبریں پانے والا بھی۔"

undefined

(ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 4 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 211)


3) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"اب ظاہر ہے کہ ان الہامات میں میری نسبت بار بار بیان کیا گیا ہے کہ یہ خدا کا فرستادہ، خدا کا مامور،خدا کا امین اور خدا کی طرف سے آیا ہے۔جو کچھ کہتا ہے۔اس پر ایمان لاؤ۔ اور اس کا دشمن جہنمی ہے۔" 

undefined

(رسالہ دعوت قوم صفحہ 62 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 62)


9) "1900ء تا 1908ء مستقل صاحب شریعت نبی اور رسول ہونے کا دعوی"

1) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"جس نے اپنی وحی کے ذریعےسے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب شریعت ہوگیا۔پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی۔

مثلاً یہ الہام:
قل للمؤمنين یغضوا من ابصارھم و یحفظوا فروجھم ذلك ازكى لھم

یہ براہین احمدیہ میں درج ہے اور اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی۔ 

undefined

(اربعین نمبر 4 صفحہ 6 مندرجہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 435،436)


2) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"پس خدا نے ارادہ فرمایا کہ اس پیشگوئی کو پورا کرے اور آخری اینٹ کے ساتھ بناء کو کمال تک پہنچا دے۔پس میں وہی اینٹ ہوں۔"

undefined

(خطبہ الہامیہ صفحہ 112 مندرجہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 178) 


3) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"وہ بروز محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں۔اس لئے بروزی نبوت مجھے عطاکی گئی۔اور اس نبوت کے مقابل پر تمام دنیا اب بےدست و پا ہے۔کیونکہ نبوت پر مہر ہے۔ایک بروز محمدی جمیع کمالات محمدیہ کے ساتھ آخری زمانے کے لئے مقدر تھا سو وہ ظاہر ہوگیا۔اب بجز اس کھڑکی کے کوئی اور کھڑکی نبوت کے چشمہ سے پانی لینے کے لئے باقی نہیں رہی۔"

undefined

(ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 6 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 215)


4) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"ہلاک ہوگئے وہ جنہوں نے ایک برگزیدہ رسول کو قبول نہیں کیا۔مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔میں خدا کی راہوں میں سب سے آخری راہ ہوں۔اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں۔بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑتا ہے۔کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔"

undefined

(کشتی نوح صفحہ 56 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 61)


10) "نبیوں سے افضل ہونے کا دعوی"

1) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"خدا تعالیٰ نے اور اس کے پاک رسول نے مسیح موعود کا نام نبی اور رسول رکھا ہے اور تمام نبیوں نے اس کی (یعنی مرزا صاحب کی) تعریف کی ہے۔"

undefined

(نزول المسیح صفحہ 48 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 426)

2) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"اے عزیزو!اس شخص (یعنی مرزا صاحب) مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا ہے جس کے دیکھنے کی پیغمبروں نے خواہش کی ہے۔"

undefined

(اربعین نمبر 4 صفحہ 13 مندرجہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 442)


3) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"میں وہی ہوں جس کا سارے نبیوں کی زبان پر وعدہ ہوا تھا۔"

undefined

(فتاوی احمدیہ جلد 1 صفحہ 51 مطبوعہ قادیان)

4) مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"خدا نے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ 1 ہزار نبیوں پر تقسیم کئے جائیں تو ان کی ان سے نبوت ثابت ہوجائے۔"

undefined

(چشمہ معرفت صفحہ 317 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 332)


11) "1907ء تمام نبیوں کا مظہر ہونے دعویٰ"

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء کا مظہر ٹہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کیے ہیں۔میں آدم ہوں۔میں شیث ہوں۔میں نوح ہوں۔میں ابراہیم ہوں۔میں اسحاق ہوں۔میں اسماعیل ہوں۔میں یعقوب ہوں۔میں یوسف ہوں۔میں موسی ہوں۔میں داؤد ہوں۔میں عیسی ہوں۔اور آنحضرتﷺ کے نام کا میں مظہر اتم ہوں۔یعنی ظلی طور پرمحمدﷺ اور احمدﷺ ہوں۔" 

undefined

(حقیقة الوحی صفحہ 73 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 76)


12) "مرزا صاحب کو ماننے والوں کے صحابی ہونے کا دعوی"

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"خدا نے مجھ پر اس رسول کریم کا فیض نازل فرمایا اور اس کو کامل بنایا اور اس نبی کریم کے لطف اور جود کو میری طرف کھینچا۔یہاں تک کہ میرا وجود اس کا وجود ہوگیا۔پس وہ جو میری جماعت میں داخل ہوا۔درحقیقت میرے سردار خیر المرسلین کے صحابہ میں داخل ہوا۔"

undefined

(خطبہ الہامیہ صفحہ 171 مندرجہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 258،259)


13) "مرزا صاحب کا اپنے اندر اللہ کی روح کے بولنے کا دعوی"

مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"جان لو کہ اللہ کا فضل میرے ساتھ ہے اور اللہ کی روح میرے نفس میں بولتی ہے۔"

undefined

(مکتوب احمد صفحہ 176 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 176)

Netsol OnlinePowered by