logoختم نبوت

کیا مرزا قادیانی مجدد ہوسکتا ہے؟ - (اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

ایک مرزائی قادیانی کا سوال ہے کہ ابن ماجہ کی حدیث ہے، رسول اﷲﷺنے فرمایا: ہر صدی کے بعد مجدد ضرور آئے گا۔

مرزا صاحب مجدد وقت ہے۔ عالی جاہ! اس قوم نے لوگوں کو بہت خراب کیا ہے، ثبوت کے لئے کوئی رسالہ وغیرہ ارسال فرمائیں تاکہ گمراہی سے بچیں۔

از نوشہرہ تحصیل جام پور ضلع ڈیرہ غازی خاں مسئولہ عبدالغفور صاحب ۱۴محرم الحرام ۱۳۳۹ھ


الجواب:

مجدد کا کم از کم مسلمان ہونا تو ضرور ہے اور قادیانی کافر مرتد تھا ایسا کہ تمام علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق تحریر فرمایا کہ:

مَنْ شَكَّ فِي كُفْرِهِ وَعَذَابِهِ فَقَدْ كَفَرَ1
جو اس کے کافر اور عذاب ہونے میں شک کرے وہ بھی کافر۔


لیڈر بننے والوں کی ایک ناپاک پارٹی قائم ہوئی ہے جو گاندھی مشرک کو رہبر، دین کا امام وپیشوا مانتے ہیں، نہ گاندھی امام ہو سکتا ہے نہ قادیانی مجدد، السوء والعقاب وقہر الدیان وحسام الحرمین مطبع اہلسنت بریلی سے منگائیں۔ واﷲ تعالیٰ اعلم


(فتاوی رضویہ ،ج:14،ص:384،رضا فاؤنڈیشن لاہور)


  • 1 درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی،1/ 356، حسام الحرمین مکتبہ نبویہ لاہور ص:31

Netsol OnlinePowered by