logoختم نبوت

گالیاں کون دیتا ہے؟قادیانی یا مسلمان

روزمرہ زندگی میں مہذب اور شائستہ گفتگو ہر باشعور انسان کے اعلیٰ اخلاق کا حصہ ہوتی ہے، اور مسلمانوں کو اچھے اخلاق اپنانے کا حکم دیا گیا ہے اور اپنی زبان کو مہذب رکھنے کی تاکید ہے اور ایسے الفاظ استعمال کرنے کی قطعا اجازت نہیں ہے جس سے دوسرے کو تکلیف ہو یعنی مسلمان گالی نہیں دیں سکتا یہ مسلمان کا کردار ہے ، لیکن مرزا غلام احمد قادیانی کی زبان میں ایسی سختی، درشتی اور غیر مہذب الفاظ کی بھرمار تھی کہ جنہیں سن کر عام لوگ بھی شرمندگی محسوس کریں۔ مرزا قادیانی نے اپنی تحریروں میں ایسے نازیبا اور دل آزار الفاظ استعمال کیے جنہیں پڑھ کر ایک صاحبِ غیرت مسلمان کا دل مجروح اور روح تڑپ اٹھتی ہے۔ جب اس کی گمراہی اور باطنی حقیقت کو لوگوں نے بے نقاب کیا تو اس نے اشتعال میں آ کر عام لوگوں کو نہایت ناپسندیدہ اور اخلاق سے گری ہوئی زبان میں مخاطب کیا۔ ذیل میں ہم اس کی تحریروں سے چند نمونے پیش کر رہے ہیں جو اس کے اخلاق کا حقیقی عکس ہیں:

مشتے نمونہ از خروارے۔

مولوی سعداﷲ لدھیانوی کے متعلق چند اشعارملاحظہ فرمائیں:

ومن اللئام اري رجیلا فاسقا
غولا لعینا نطفة السفھاء
اور لئیموں میں سے ایک فاسق معمولی آدمی کو دیکھتاہوں کہ ایک شیطان ملعون ہے ، سفیہوں کا نطفہ ہے ۔
شکس خبیث مفسد و مزور
نحس یسمی السعد فی الجهلاء
یہ بدگو اور خبیث اور مفسد اور جھوٹ کو ملمع کرکے دکھانے والا منحوس ہے جس کا نام جاہلوں نے سعداﷲ رکھا ہے ۔
آذیتنی خبثا فلست بصادق
ان لم تمت بالخزي یا ابن بغاء
تو نے اپنی خباثت سے مجھے د کھ دیا ہے پس میں سچا نہیں ہوں گا اگر ذلت کے ساتھ تیری موت نہ ہو اے نسل بدکاراں ۔
undefined
undefined
(تتمہ حقیقت الوحی ص: 14،15، روحانی خزائن ،ج:22،ص445،446)
مگر کیا یہ لوگ قسم کھا لیں گے ہر گز نہیں کیونکہ یہ جھوٹے ہیں اور کتوں کی طرح جھوٹ کا مردار کھا رہے ہیں ۔
undefined
(ضمیمہ انجام آتھم ،ص :250، ، روحانی خزائن، ج:11ص:309)
بعض جاہل اور فقیری سجادہ نشین اور مولیت کے شتر مرغ
undefined
(ضمیمہ انجام آتھم ص :180، روحانی خزائن ،ج:11ص:302)
ان العدا صاروا خنازیر الفلا
ونسائھم من دونھن الا كلب
دشمن ہمارے بیابانوں کے خنزیر ہوگئے اور ان کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئی ہیں۔
undefined
(نجم الہدیٰ ص :53، روحانی خزائن ج:14، ص؛53)
ہر مسلمان مجھے قبول کرتا ہے اور میرے دعوے پر ایمان لاتا ہے مگر زناکار کنجریوں کی اولاد، جن کے دلوں پر خدا نے مہر کر دی ہے وہ مجھے قبول نہیں کرتے۔
undefined
(غلام احمد قادیانی، آئینہ کمالات اسلام : 547، 548)

مرزا قادیانی کا حضرت عیسیٰ کو گالی دینا:

آپ( عیسیٰ علیہ السلام) کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں(جسم فروش عورتیں) تھیں جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا مگر شاید یہ بھی خدائی کیلئے ایک شرط ہوگی۔
undefined
یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔ شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔
undefined
مسیح کا چال چلن آپ کے نزدیک کیا تھا۔ ایک کھاؤ پیو۔ شرابی، نہ زاہد نہ عابد، نہ حق کا پرستار، متکبر، خودبین، خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔
undefined
(نور القرآن ص:12 ، روحانی خزائن ج :9، ص:387 )

اس مضمون کے پڑھنے والے کو بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ مرزا قادیانی کی زبان کتنی مہذب اور شریفانہ ہے انبیاء کرام کے اخلاق کی گواہی ان کو نہ ماننے والے بھی دیا کرتے تھے لیکن مرزا قادیانی کے اخلاق کی گواہی خود قادیانی نہیں دیں سکتے جس کی کتابوں میں اس قدر غیر شائستہ زبان استعمال کی جائے وہ کہیں سے بھی ایک شریف انسان بھی نہیں کہلا سکتا ۔

Netsol OnlinePowered by