یہ شخص ابتداء میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق
کا معتقد تھا، مگر اس کے غلط عقائد کی بناء پر حضرت سیدنا امام جعفر صادق
نے اس کو اپنے ہاں سے نکال دیا تھا۔ اس نے کبیدہ خاطر ہو کر خود ہی امامت کا دعویٰ کر دیا۔ یہ شخص ختم نبوت کا منکر تھا اور معاذ اللہ یہ دعویٰ کرتا تھا کہ نبوت حضور نبی کریم ﷺ پر ختم نہیں ہوئی بلکہ نبی ورسول قیامت تک مبعوث ہوتے رہیں گے۔ یہ شخص قیامت جنت اور دوزخ کا بھی منکر تھا۔ یہ دور ہشام بن عبد الملک اموی کا تھا۔ جب اُس کے عراق کے گورنر یوسف بن عمر ثقفی کو اس کے کفریہ کلمات کا علم ہوا تو اس کے حکم پر اس کو گرفتار کر کے کوفہ میں تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔