قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمُ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا1 ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا۔ جیسے کہ ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا۔ یہاں حضور
کو موسیٰ
کیسا تھ تشبیہ دی گئی ہے اب یہ تشبیبہ جب پوری ہوگی اگر حضور ﷺکے بعد بھی انبیا آئیں ۔ جیسے موسیٰ
کے بعد بموجب آیت قَفَيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ2 آیئے ورنہ تشبیہ صحیح نہیں۔
واہ سبحان اللہ ! کیا ہی عجیب استدلال ہے۔ کیوں جناب کیا مشبہ اور مشبہ بہ میں من كل الوجوہ تشبیہہ ہوا کرتی ہے۔ اگر ایک پہلو ان کو شیر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا جائے کہ کا الاسد وہ شیر جیسا ہے تو کیا بعینہ درندہ بن جائے گا اسے کیا دم بھی لگ جائے گی نہیں ہرگز نہیں اسے تو صرف قوت میں تشبیہ دی گئی ہے۔ ایسے ہی حضور
کو موسیٰ
کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے صرف رسالت میں تشبیہہ دی ہے۔ ورنہ موسی علی اسلام تو هو صرف فرعون کی طرف مبعوث ہوئے ۔ بر خلاف محمد رسول اللہ ﷺکے کہ آپ سارے عالم کی طرف مبعوث ہیں۔ موسی
کے زمانہ میں ہی اور نبی موجود تھے۔ جیسے کہ ہارون اور یوشع ، اور شعیب
بر خلاف محمد رسول اللہ ﷺعلم کے کہ تم بھی مانتے ہو کہ آپ کے زمانہ مبارکہ میں کوئی نبی نہ تھا اور پھر موٹے
کے انتقال کے بعد متواتر نبی آتے رہے۔ برخلاف حضور
کے کہ تم بھی مانتے ہو کہ مرزا صاحب سے قبل اتنی دراز مدت میں کوئی نبی نہ آیا۔ موسیٰ
دنیا میں رونق افروز ہوتے ہی دریا میں ڈالے گئے ۔ بر خلاف ہمارے نبیﷺاس کے کہ موسیٰ
کے حق میں اللہ نے وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ فرمایا۔ ہمارے آقا کے حق میں اللہ تعالیٰ نے وَلكِن رَسُول الله وَخَاتَمَ النبيين فرمایا۔
الغرض اگر حضرت موسیٰ
سے حضور
کو من کل الوجوہ تشبیہ ہوتی۔ تو ان باتوں میں بھی موافقت ضروری تھی۔
کیوں جناب آپ نے یہ فضول استدلال کرتے ہوئے حقیقۃ الوحی ص ۱۰۱ ( روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۱۰) پر نظر نہ کر لیں کہ مرزا صاحب اس آیت کو اپنے آپ پر چسپاں کر رہے ہیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ یہ آیت اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بھی نازل کی ہے۔ ذرا حقیقۃ الوحی کا صفحہ ایک سو ایک دیکھ کر پھر مجھے بتاؤ۔ کہ کیا مرزا صاحب بھی موسیٰ
کی طرح مستقل رسول ہیں اور کیا وہ موسیٰ
کی تمام خصوصیات سے بھی مماثل ہیں۔ چاہیئے تو اب یونہی کہ مرزا صاحب کے بعد بھی بعینہ اسی طرح بے شمار نبی آتے رہیں۔ جیسے کہ حضرت موسیٰ
کے بعد آتے رہے۔ اب جو تمہارا جواب وہی ہمارا جواب ۔