logoختم نبوت

عیسی علیہ السلام کو بھی موت آئیگی؟ - (مفتی محمد فضل کریم رضوی رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

مسئلہ : محترم عالی مقام ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته

آپ کا رسالہ رفاقت پڑھ کر ہم لوگوں کو بہت کچھ معلومات ہو رہی ہے۔ اب ہم ان پڑھوں کی جانب سے کچھ مندرجہ ذیل سوالات ہیں، اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں دے کر ہماری معلومات میں اضافہ فرمائیں، بہت ہی نوازش و مہربانی ہوگی۔

(1) کیا حضرت عیسیsym-9 کی وفات نہیں ہوئی حالانکہ دیگر انبیاء او العزم حتی کہ حضرت خاتم النبیین ﷺ کی وفات بھی مسلم ہے؟

(۲) اگر نہیں ہوئی تو حضرت عیسیٰ sym-9جسم عنصری کے ساتھ کہاں اور کس حالت میں ہیں؟

(۳) کیا احادیث صحیحہ میں پیشین گوئی نزول عیسیٰsym-9 و امام مہدیsym-5 بوقت قرب قیامت موجود ہے؟

المستفتى: مرز امحمد جلال الدین اکبر بیگ، دودھ کٹوره، آره

الجواب:

الجواب بعون الملک الوهاب

والسلام على من اتبع الهدى

(1) حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلامکی وفات بھی مسلم ہے ۔كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ المَوْتِ1 ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ (ترجمہ کنز الایمان) مگر ابھی تک آپ کی موت متحقق نہیں ہو سکی ہے جیسے حضرت خضر علی نبینا و علیہ السلام۔وهو تعالى اعلم

(۲) احادیث صحیحہ اور تفسیر قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ آسمان دوئم ، آسمان چهارم پر ہیں۔ وهو تعالیٰ اعلم

(۳) جی ہاں۔ وهو تعالى اعلم

کتبہ عبدالواجد قادری غفر له خادم دار الافتاء ادارہ شرعیہ بہار، پٹنہ

۲۳ / رمضان المبارک ۱۴۰۳ھ

فتاوی شرعیہ ،ج:3،ص؛165،شبیر برادرز اردو بازار لاہور


  • 1 (ال عمران: ۱۸۵)

Netsol OnlinePowered by