logoختم نبوت

حیات و نزول عیسی کے منکر کا حکم - (مفتی محمد نظام الدین ملتانی رحمۃ اللہ علیہ)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

استفتاء:

حضرت عیسی sym-9کی حیات و نزول آسمانی سے انکار کرنا کفر ہے یا نہیں ؟

جواب :

حضرت عیسی sym-9 کا نزول شرائط الساعہ میں سے ایک شرط ہے یعنی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ہے انہ لعلمُ السَّاعَةِ یعنی حضرت عیسیsym-9کا نزول قیامت کی دس نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ اور یہ مسئلہ اصول ہے کہ اِذا فَاتَ الشرط فات المشروط یعنی جب شرط فوت ہو تو مشروط بھی فوت ہو جاتا ہے۔ جب نزول عیسیsym-9 شرط ہے قیامت کی جب شرط یعنی نزول عیسی سے انکار ہوا تو مشروط یعنی قیامت سے بھی انکار ہوا۔ اور یہ ظاہر ہے کہ قیامت کا انکار کفر ہے۔ پس ثابت ہوا کہ نزول عیسیٰ کا منکر قیامت ہے۔ اور قیامت کا منکر ہرگز مسلمان نہیں، نزول کے واسطے حیات شرط ہے کیونکہ طبعی مردے کبھی واپس نہیں کرتے۔ زندہ شخص دوبارہ واپس آسکتا ہے جس سے ثابت ہے کہ حیات مسیح کا منکر نزول اصالتا کا منکر ہے اور کافر ہے۔

المجیب پیر بخش صاحب پوسٹ ماسٹر

الجواب صحیح نظام الدین ملتانی

سلطان الفقہ المعروف بہ فتاوی نظامیہ ،ص:201تا198،اشاعۃ القرآن پبلی کیشنز اردو بازار لاہور ،وجامع الفتاوی ،ص:280،277،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان

Netsol OnlinePowered by