بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت عیسی
کس ذریعہ سے آسمان پر گئے۔ ہوا یا بجلی یا کسی تخت پر سوار ہو کر چلے گئے؟
حضرت عیسی
کا رفع جسمانی بذریعہ بدلیوں کے ہوا جیسا کہ انجیل اعمال باب آیت 9 میں لکھا ہے یہ اونکے دیکھتے ہوئے اوپر اٹھایا گیا۔ اور بدلی نے اسے انکی نظروں سے چھپا لیا یہ بدلی کا لفظ ثابت کر رہا ہے کہ رفع جسمانی ہوا اور نہ روح کے واسطے بدلی کا ہونا بالکل فضول ہے۔ کیونکہ روح خود نام علوی سے ہے اور تمام جہان جانتا ہے کہ روح اٹھانے کے واسطے کبھی بدلی نہیں آئی ۔ پس مسیح آسمان پر بدلی کے ذریعے سے اٹھایا گیا ہے ۔
المجیب پیر بخش صاحب پوسٹ ماسٹر
الجواب صحیح نظام الدین ملتانی
سلطان الفقہ المعروف بہ فتاوی نظامیہ ،ص:200تا198،اشاعۃ القرآن پبلی کیشنز اردو بازار لاہور ،وجامع الفتاوی ،ص:279،277،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان