logoختم نبوت

وقت نزول عیسی علیہ السلام کس حیثیت سے تشریف لائینگے؟ - (مفتی محمد نظام الدین ملتانی رحمۃ اللہ علیہ)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

استفتاء:

حضرت عیسی sym-9کا نزول آسمان سے کب ہو گا اور کسی شریعت پر انکا عمل ہوگا۔ اور اپنے آپ کو نبی کہلائیں گے یا امتی؟

جواب :

حضرت عیسی sym-9 کا نزول قیامت کی دس نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ حضرت عیسی sym-9 کا نزول، دابتہ الارض کا نکلنا۔ دجال کا خروج وغیرہ وغیرہ پس جب قیامت آنے کو ہو گی تب حضرت عیسی sym-9 کا نزول بھی ہوگا۔ معراج میں رسول اللہ ﷺنے حضرت ابراہیم وموسی وعیسی sym-3 کودیکھا تو قیامت کے بارہ میں گفتگو ہوئی حضرت محمد رسول اللہ ﷺفرماتے ہیں کہ پہلے بات حضرت ابراہیم sym-9 پر ڈالی گئی انہوں نے فرمایا کہ مجھ کو خبر نہیں کہ قیامت کب ہوگی پھر بات حضرت موسی sym-9 پر ڈالی گئی انہوں نے فرمایا کہ مجھ کو خبر نہیں پھر بات حضرت عیسیٰ sym-9 پر ڈالی گئی انہوں نے فرمایا کہ قیامت کی تو مجھ کو بھی خبر نہیں مگر اللہ تعالی کا میرے ساتھ عہد ہے کہ میں زمین پر جا کر دجال کو قتل کروں گا۔ اس حدیث سے ثابت ہے کہ قیامت سے پہلے حضرت عیسیٰ sym-9 کا نزول ہو گا ۔ اور دجال بھی نکلے گا۔ پس ثابت ہوا کہ قرب قیامت میں حضرت عیسی sym-9کا نزول ہوگا ۔ اور اسکا علم اللہ تعالی کو ہے ۔

المجیب پیر بخش صاحب پوسٹ ماسٹر

الجواب صحیح نظام الدین ملتانی

سلطان الفقہ المعروف بہ فتاوی نظامیہ ،ص:200تا198،اشاعۃ القرآن پبلی کیشنز اردو بازار لاہور ،وجامع الفتاوی ،ص:279،277،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان

Netsol OnlinePowered by