logoختم نبوت

کیا قادیانیوں کا کلمہ گو ہونا معتبر ہے؟ - (مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

مسئلہ : از رانی کھیت جامع مسجد نینی تال مرسلہ مولوی قاری جلیل الدین صاحب ۱۹ ربیع الثانی 1947ء

کیا فرماتے ہیں علما ہے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید اس امر کا مدعی ہے کہ ہر کلمہ گو مومن ہے عام اس سے کہ وہ قادیانی ہو وہابی ہو شیعہ سنی یا دیگر فرق ضالہ و باطلہ؟

الجواب :

زید کا قول غلط ہے اگر مجرد کلمہ گوئی مومن ہونے کیلئے کافی ہوتی تو منافقین کو با وجود کلمہ گوئی کے اہل ایمان سے خارج نہ کیا جاتا ، اور اونکے بارے میں وما هم بمؤمنین نہ فرمایا جاتا۔ بلکہ ایمان نام ہے جمیع ضروریات دین کی تصدیق کا اگر کسی ایک ضروری دینی کی بھی تکذیب کرنے کا فر ہے، اگر چہ باقی اگرچہ ضروریات ریات کو مانتا ہو ۔ علامہ تفتازانی شرع عقائد نسفیہ میں فرماتے ہیں: الایمان في الشريع هو التصديق بما جاء به من عند الله تعالى اى تصديق النبي بالقلب في جميع ما علم بالضرورة مجيئه به من عند الله تعالى اجمالاً پس قادیانی کہ منکر ختم نبوت ہیں اور وہابی کہ تو ہین حضور اقدسﷺ کرتے ہیں۔ اور روافض کہ قرآن مجید کو ناقص کہتے ہیں، یقینا کا فرہیں (1)۔ واللہ تعالی اعلم

حاشیہ

(1) رد المحتار میں ہے ۔ لا خلاف في كفر المخالف في ضروريات الاسلام وان كان من اهل القبلة المواظب طول عمره على الطاعات كما في شرح التحریر یعنی یہ بات متفق علیہ ہے کہ ضروریات اسلام کا مخالف کا فر ہے اگرچہ عمر بر عبادت کرتا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم آل مصطفی مصباحی

حاشیہ ختم شد

(فتاوی امجدیہ ،ج:4 ،ص:442،441، مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی)

Netsol OnlinePowered by