logoختم نبوت

نبی علیہ السلام آخری نبی ہے - (مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

مسئلہ : مرسلہ عبدالحمید خان افسر سلح خانہ ساکن شیخا واٹی فتح پوری دروازه 13 شوال 1341ھ بخدمت مولانا حبیب اللہ صاحب

مولوی قاسم صاحب نے تحذیر الناس اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ ا ور بالفرض بعد زمانہ نبی بھی کوئی نبی پیدا ہو تو بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئیگا ، عوام کے خیال میں تو رسول اللہ کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ سب میں آخر نبی ہیں، مگر اہل فہم پر روشن ہے کہ تقدیم یا تاخیر زمانہ میں بالذات کچھ فضیلت نہیں فقط یہ مضمون حسام الحرمین کا ہے علماء حرمین شرفین اور مولانا مولوی احمد رضا خان نے اس پر فتوی کفر دیا ہے ، آپ اس شخص کے بارہ میں کیا فتوی دیتے ہیں ۔ اطمینان کے واسطے آپ کے اور فضل الرحمن کے دستخط چاہتا ہوں ۔

الجواب :

حضرت سرور کائنات فخر موجودات ﷺکا خاتم النبین ہونا بایں معنی کہ آپ کے بعد کوئی نبی صاحب شریعت جدیدہ نہیں ہوگا ۔ آیات قرآنی سے ثابت ہے ، اور منکر اس کا کا فر ہے۔ عیسیsym-9 کا نزول منافی خاتمیت نہیں ہے کیونکہ وہ متبع شریعت محمد ﷺ ہونگے سنت و جماعت کیلئے اتنا ہی کافی ہے۔ هكذا في التفسير روح البيان - المجيب حبيب الله عفى عنه ، ما كتب استاذنا فهو صحيح لا شك فيه ، محمد فضل الرحمن

(فتاوی امجدیہ ،ج:4 ،ص:403،402، مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی)

Netsol OnlinePowered by