حضرت عیسی
اپنے نزول کے بعد کتنا عرصہ دنیا میں قیام فرمائیں گے ؟
مسلم شریف کی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ
سات سال قیام فرمائیں گے۔ اور یہ طیاسی کی مروی اُس حدیث کے منانی نہیں جس میں ہے کہ آپ
چالیس سال قیام فرمائیں گے کیونکہ اس حدیث میں قبل رفع اور بعد رفع کا مجوع قیام کاذکر کیا گیا ہے۔ اور آپ
کا تینتیس (33) سال کی عمر میں رفع ہوا ہے ۔سات سال نزول کے بعد قیام ہوگا تو سارا قیام چالیس سال کا ہوگا۔
فتاوی حدیثیہ ،ص:533،534،مترجم مفتی شیخ فرید مدظلہ العالی ،مکتبہ اعلی حضرت