حضرت عیسیٰ
کا نزول کہاں ہو گا ؟
صحیح مسلم کی حدیث شریف کے مطابق زیادہ مشہور یہ ہے کہ حضرت عیسی
دمشق کے مشرق میں سفید چنارہ پر نزول فرمائیں گے، اور ایک روایت کے مطابق آپ
کا نزول اردن میں ہوگا اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ
کا نزول مسلمانوں کی فوجی چھاؤنی میں ہوگا اور یہ روایت اپنے سے پہلی دونوں روایتوں کی منافی نہیں کیونکہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی فوجی چھاؤنی اُردن ، دمشق اور بیت المقدس ہے۔1
فتاوی حدیثیہ ،ص:530،مترجم مفتی شیخ فرید مدظلہ العالی ،مکتبہ اعلی حضرت