logoختم نبوت

مرزا غلام احمد قادیانی کے کفریات - (مفتی محمد جیش صدیقی برکاتی نیپالی)

فتنہ قادیانیت اور اس کا رد:

انہیں طائفہ خبیثہ کی پیداوار فرقہ قادیانیہ ملعونہ ہے۔ نانوتوی نے دروازہ نبوت کھولا اور مرزاغلام احمد قادیانی اپنی جھوٹی نبوت کا دعوی کر بیٹھا۔

شفار شریف ج: ۲ص: ۲۴۷ میں ہے:

من ادعى النبوة لنفسه او جوز اكتسابها وكذلك من ادعى منهم انه يوحى اليه وان لم يدعى النبوة الى أن قال فهؤلاء كلهم كفار مكذبون للنبي صلى الله عليه وسلم لانه اخبر صلى الله عليه وسلم انه خاتم النبيين لا نبي بعده كما تقدم.
یعنی جو شخص اپنے لیے نبوت کا دعوی کرے یا اس کے حصول کو ممکن جانیں، ایسے ہی اس بات کا جو دعوی کرے کہ اس کے پاس وحی آتی ہے گرچہ نبوت کا دعوی نہ کرے تو سب کے سب کافر ہیں، نبی ﷺ کو جھٹلانے والے ہیں۔ اس لیے کہ حضور ﷺنے خبر دی ہے کہ آپ آخری نبی ہیں ، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔

مرزاغلام احمد قادیانی کی کفریات:

مرزا نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ طرح طرح کے خرافات ، لغویات، کفریات بکنے لگا، انبیائے کر اm sym-3کی شان پاک میں بالخصوص حضرت عیسی روح اللہ وکلمۃ اللہ علیہ صلاۃ اللہ اور ان کی والدہ ماجدہ عفیفہ طیبہ طاہرہ sym-6 کی شان جلیل میں نہایت بے باکی کے کے ساتھ گستاخیاں کرنے لگا۔ مرزا کا مدعی نبوت بننا ہی اس کے کافر واکفر ہونے اور ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہنے کے لیے کافی تھا۔ ایسے شخص کے کافر و مرتد ہونے میں کسی مسلمان کو ہرگز شک نہیں ہو سکتا۔ اس کی کتاب میں فضولیات ولغویات کے انبار ہیں۔ اس شخص کے کفریات و ہفوات بے شمار ہیں۔ بطور نمونہ اس کے اقوال بدتر از ابوال اسی کی کتابوں سے ذکر کر دئے جاتے ہیں۔

(۱) ازالہ اوهام، ص: ۵۳۳

خدائے تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس عاجز کا نام امتی بھی رکھا اور نبی بھی۔

(۲) انجام آتھم ص:۵۲:

اے احمد تیرا نام پورا ہو جائے گا قبل اس کے جو میرا نام پورا ہو۔

(۳) ص: ۵۵

تجھے خوش خبری ہو، اے احمد ! تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔

(۴) توضیح مرام طبع ثانی ص: 9 پر لکھتا ہے کہ:

میں محدث ہوں اور محدث بھی ایک معنی سے نبی ہوتا ہے۔

(۵) وافع البلا مطبوعہ ریاض ہندی ص : 9 پر لکھتا ہے :

سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔

(۶) ایک غلطی کا ازالہ ص: ۶۷۳ پر لکھتا ہے :

میں احمد ہوں جو آیت مبشراً برسول ياتي من بعدی اسمه احمد میں مراد ہے۔

(۷) انجام ص: ۷۸ میں کہتا ہے :

وما ارسلنك الارحمة للمعلمين تجھ کو تمام جہاں کی رحمت کے واسطے روانہ کیا۔

(۸) دافع البلاص: ۶ میں ہے:

مجھ کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : انت منی بمنزلة اولادى وانت منى و انا منك ، یعنی اے غلام احمد ! تو میری اولاد کی جگہ ہے تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں۔

(۹) ازالہ اوہام ص: ۶۸۸ میں ہے:

حضرت رسول خداﷺ کے الہام و وحی غلط نکلی تھیں ۔

(۱۰) اور ص: ۸ میں ہے:

حضرت موسیٰ کی پیشنگوئیاں بھی اس صورت پر ظہور پزیر نہیں ہوئیں جس صورت پر حضرت موسیٰ نے اپنے دل میں امید باندھی تھیں۔ غایت مافی الباب یہ ہے کہ حضرت مسیح کی پیشینگوئیاں زیادہ غلط نکلیں۔

(11) ازالہ اوہام : ص: ۵۵۳ میں لکھتا ہے:

حضرت ابراہیم sym-9 کا چار پرندے کے معجزے کا ذکر جو قرآن شریف میں ہے وہ بھی ان کا مسمریزم کا عمل تھا۔

(۱۲) اسی کے ص: ۲۶ وص: ۲۸ میں لکھتا ہے :

قرآن شریف میں گندی گالیاں بھری ہیں۔

(۱۳) اور ص: ۵۳۳ میں لکھتا ہے:

براہین احمد یہ خدا کا کلام ہے۔

(۱۴) اربعین ص: ۲، ص ۱۳ پر لکھا:

کامل مہندی نہ موسیٰ تھا نہ عیسی۔

(۱۵) اور معیارص: ۱۳ پر ہے:

اے عیسائی مشنریو! اب ربنا المسيح مت کہو اور دیکھو کہ آج تم میں ایک ہے جو اس مسیح سے بڑھ کر ہے۔

(۱۶) ص: ۳ اوص: ۱۴ میں ہے:

خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔

(۱۷) کشتی ص: ۱۳ میں ہے:

مثیل موسی موسی سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ابن مریم سے بڑھ کر۔

(۱۸) نیز ص: ۱۶ میں ہے:

خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے۔

(۱۹) دافع البلاص : ۲۰:

اب خدا بتلاتا ہے کہ دیکھو میں اس کا ثانی پیدا کروں گا جو اس سے بھی بہتر ہے جو غلام احمد ہے یعنی احمد کا غلام۔ ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو نے اس سے بہتر غلام احمد ہے۔ {{p
مریم کا بیٹا کشلیا کے بیٹے سے کچھ زیادت نہیں رکھتا۔

(۲۱) کشتی ص:۵۶ میں ہے:

مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے رمانہ میں ہوتا تو وہ کلام جو میں کر سکتا ہوں وہ ہرگز نہ کر سکتا اور وہ شان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں وہ ہر گز دکھلا نہ سکتا۔

(۲۲) اعزاز احمدی ص: ۱۴ میں ہے:

عیسائی تو ان کی خدائی کو روتے ہیں مگر یہاں ان کی نبوت بھی ثابت نہیں۔

(۲۳) اس کتاب کے ص: ۲۴ پر لکھا کہ:

کبھی آپ کو شیطانی الہام بھی ہوتے تھے۔

مسلمانو ! تمہیں معلوم ہے کہ شیطانی الہام کس کو ہوتا ہے؟ قرآن فرماتا ہے: تنزل على كل افاك اثیم بڑے بہتان والے سخت گنہگار پر شیطان اترتے ہیں۔

(۲۴) اسی صفحہ میں لکھا:

ان کی پیشین گوئیاں غلطی سے پر ہیں۔

(۲۵) ص: ۱۴ پر لکھتا ہے:

ہائے کسی کے آگے یہ ما تم لے جائیں کہ حضرت عیسی sym-9 کی تین پیشین گوئیاں صاف طور پر غلط نکلیں۔

غرض اس قادیانی دجال کے مزخرفات، ملعونہ کلمات، مردوده هفوات، ملعونہ کفریات، بہت زیادہ ہیں ان کے لیے دفتر چاہیے۔

(العطایا الالھیۃ فی الفتاوی البرکاتیۃ المعروف بہ فتاوی برکات ،حصہ سوم ،ص:95تا98،مجمع البرکات اکیڈمی نیپال)

Netsol OnlinePowered by