کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسلمان آدمی کا بھائی جو کہ قادیانی ہے، یہ قادیانی فوت ہو جائے تو مسلمان کا اس کے پاس تعزیت یا ہمدردی کے لیے جانا جائز ہے یا نہیں ؟
السائل : محمد لیاقت، چک نمبر : 20 ملکوال
الجواب منه الهداية والصواب
قادیانی کے لیے دعائے مغفرت کرنا حرام اور اس دعائے مغفرت کو جائز جاننا کفر ہے۔
اس کے علاوہ مسلمان بھائی کے ساتھ ہمدردی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فقط
هذا ما عندي والله تعالى أعلم
وصلى الله تعالى على حبيبه محمد وآله وأصحابه وسلم
(فتاوی بھکی شریف ،ج:1 ،ص:232،231،جلالیہ پبلی کیشنز)