کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک مسلمان مسجد میں سپیکر پر اعلان کرے کہ مرزا قادیانی کافر نہیں ہے اور ان کو کافر کہنے والا خود کافر ہے، مسجد کے خطیب و امام صاحب مرزائیوں کو کافر کہتے ہیں تو یہ خود کافر ہیں۔ ایسے شخص کے بارے میں شرع شریف کا کیا حکم ہے؟
الجواب منه الهداية والصواب
مرزاغلام احمد قادیانی کو علمائے عرب و عجم نے کافر قرار دیا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ :
مَنْ شَكٍّ فِي كُفْرِهِ وَعَذَابِهِ كَفَرَ1
(مرزا قادیانی ایسا کافر ہے کہ) جو اس کے کافر ہونے اور عذاب میں مبتلا ہونے میں شک کرے وہ بھی کافر ہے۔
لہذا جو اس کو کافر نہ سمجھے یا اس کو کافر کہنے والے کو اس کلام میں جھوٹا اور غلط کہے تو وہ خود کافر ہے۔
فقط
هذا ما عندي والله تعالى أعلم
وصلى الله تعالى على حبيبه محمد وآله وأصحابه وسلم
(فتاوی بھکی شریف ،ج:1 ،ص:100،101،جلالیہ پبلی کیشنز)