کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس شخص کے بارے میں جو کہتا ہے کہ میں مرزا غلام احمد قادیانی کا مرید تو نہیں ہوں اور نہ ان کے اعتقادی مخص مسائل میں شامل ہوں لیکن اسکو مسلمان جانتا ہوں ۔ کیا ایسے شخص کی بیعت اور امامت درست ہے اور شرعا اسکو کیا کہنا چاہئے ۔ بینوا بالتفصیل جزاکم اللہ الرب لجليل ۔
جو شخص مرزا غلام قادیانی کے عقائد کفریہ کے معلوم ہونے کے با وجود اسکو کا فرنہ جانے وہ بھی کافر ہے۔ ایسے شخص اکثر وہی دیکھے گئے ہیں جو منافق اور کافر ہیں یعنی دراصل مرزائی ہوتے ہیں۔ لیکن ظاہر داری کے طور پر کہتے ہیں کہ ہم مرزا کو مسلمان جانتے ہیں یا اس پر ہم کفر کا فتویٰ نہیں دیتے یا ہم اس کو اچھا تو نہیں جانتے لیکن کافر بھی نہیں کہتے۔ لیکن یہ سب کارروائی منافقانہ ہے۔ کوئی مصلحت مد نظر رکھ کر ظاہر نہیں ہوتے ۔ فی الحقیقت پکے مرزائی ہوتے ہیں۔ یاد رکھو مسلمان کی شان سے بہت بعید ہے۔ کہ ایسے کافر کی تکفیر میں توقف یا تردد کرے۔
الحاصل مرزا اور اس کے سب مرید اور باوجود مرزا کی کفریات کے معلوم ہونے کے اس کے کفر میں توقف کرنے والے سب کے سب کافر ہیں ہے۔ توہین انبیاء علیہم السلام، ادعائے نبوۃ اور ر د نصوص ایسا کفر ہے جس میں اہل سنت میں سے کسی کا بھی اختلاف نہیں ہے ۔ اس واسطے دلائل لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں فقط ۔ واللہ اعلم حررہ یوسف عفی عنہ از بگھیلے والا ۔
جو شخص مرزاغلام احمد کے اقوال پر مطلع ہو کر اس کو کافر نہ جانے وہ خود بھی کافرو مرتد ہے۔ بلکہ جو شخص اس کے کافر ہونے میں شک و تردد کرے وہ بھی کافر مستحق عذاب عظیم ہے۔
شفاء شریف میں ہے کہ:
نكفر من لم يكفر من دان بغير ملة المسلمين من الملل او وقف فيهم او شك1
یعنی ہم اس شخص کو کافر کہتے ہیں جو کافر کو کافر نہ کہے یا اس کی تکفیر میں توقف کرے یا شک و تردد کرے ۔
وغرر و مجمع الا نھر و در مختار و فتاوی خیریہ و بزاز یہ وغیرہ میں ہے:
من شك في كفره وعذابه فقد کفر 2
یعنی جو شخص اس کے کفر و عذاب میں شک کرے یقیناً خود کا فر ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم کتب محمد عبد الرحمن البھاری عفی عنہ۔
صح الجواب احمد رضا بریلوی عفی عنہ۔
الجواب صحیح محمد عبد المجید سنبلی عفی عنہ۔
صح الجواب عبدہ ظفر الدین بریلوی۔
الجواب صحيح والمجيب مصيب احقر الزمن محمد حسن مدرس مدرسه نعمانیہ امرت سر۔
جواب صحیح سید حسن عفی عنہ مدرس مدرسہ نعمانیہ لاہور ۔
جواب صحیح ہے کریم بخش سنبلی عفی عنہ۔
الجواب صحيح عبد الوحید مدرس اول مدرسہ نعمانیہ امرت سر۔
هذا الجواب صحیح محمد اشرف مدرسہ نعمانیہ لا ہور ۔
قولنا به هذا الحكم ثابت فقیر سعد اللہ شاہ ساکن سوات بنیر ۔
وجدته صحيحاً مليحاً مسكين عبد اللہ شاہ سوری پلٹن نمبر ۱۹ سیالکوٹی ثم گجراتی ۔
جواب صحیح ہے بندہ امام الدین کھپور تلوی۔
هذا الجواب صحیح سید علی عفی عنہ جالندھری محلہ کھو دیاں ۔
لقد اصاب من اجاب حرره الفقير المفتی ولی محمد جالندھری۔
الجواب صحيح لا شك فيه علم الدین لاہوری ۔
جو شخص ایسے شخص کو مسلمان سمجھتا ہے وہ یا جاہل ہے یا بد عقیدہ بیعت اور امامت ایسے شخص کی بھی درست نہیں ۔ کتبہ ابو الفضل محمد حفیظ الله مدرس دار العلوم ندوة العلم لکھنو ۔
الجواب صحیح سید علی زین عفی عنہ مدرس مدرسہ دارالعلوم ندوہ لکھنو ۔
الجواب صحيح والمجيب مصیب ابو عماد محمد شبلی عفی عنہ جی راجپوری مدرس دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو ۔
ایسا شخص جاہل ہے اس کو سمجھانا چاہیے اور اگر وہ اپنی غلطی پر مصر ہو تو اس کی امامت سے بچنا چاہیے۔ اور بیعت ایسے شخص سے نہ کی جائے یہ شخص بدعتی ہے۔ حررہ محمد واحد نور رامپوری ۔
بہتر یہی ہے کہ ایسے شخص کے پیچھے نماز نہ پڑھیں ، حررہ محمد امانت اللہ از علی گڑھ۔
هذه الاجوبة صحيحة محمد لطیف الله عفی عنہ از علی گڑھ ۔
جو شخص مرزا غلام قادیانی کو مسلمان جانے گواس کے طریقہ پر نہ ہو یا مرید نہ ہو مگر وہ ایسا ہے جیسا شمر اور ابن زیاد اور یزید اور ابن ملجم کو مسلمان جانتا ہے ، اور جاننے والا بھی منافق خارجی ہے ، حررہ یمین الہدی شاہ قادری از کلکتہ ۔
ایسا شخص جاہل ہے کفر اور اسلام میں تمیز نہیں رکھتا اس کی امامت اور بیعت قبول نہیں ہے یا واقف متعصب ہے۔ اس کو تو بہ کرنی چاہیے ورنہ یہ تعصب بے محل مخل امامت و ارشاد ہو گا حررہ ابو الحامد محمد عبد المجيد الحنفی القادری الانصاري النظامی لکھنوی۔
هذه الاجوبة صحيحة ابوسعید محمد عبد الخالق لکھنوی ۔
اصاب من اجاب محمد عبد العزیز لکھنوی ۔
صح الجواب عبد الخالق لکھنوی ۔
الجواب صحیح ولی محمد کرنا لوی ۔
صح الجواب محمد قاسم عبد القیوم الانصاری لکھنوی ۔
اصاب من اجاب محمد برکت اللہ لکھنوی ۔
اصاب من اجاب محمد عبدالغنی مدرس مدرسه فتحپوری دہلی ۔
الجواب صحیح بندہ محمد قاسم مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
الجواب صحیح انظار حسن مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
الجواب صحیح محمد کرامت اللہ دہلوی۔
الجواب صحيح والمجيب نجیح بندہ محمد امین مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
الجواب صحیح محمد عبد الخالق دہلوی ۔
جو شخص مرزا کے عقائد معلوم کر کے اس کو کافر خارج از اسلام نہ نہ جانے وہ بھی اسی کا پیروکار ہے ، ابو محمد سعید محمد حسین بٹالوی ۔
اگر غلام احمد کے عقائد کفریہ کو عقائد کفریہ جانتا ہے، اور پھر ان سے راضی وخوش ہے تو یہ بھی کافر ہے۔لان الرضا بالكفر كفر على محمد کفائت اللہ شاہجہانپوری مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
مرزا اور اسکے ہم عقیدہ لوگوں کو اچھا جاننے والا جماعت اسلام سے جدا ہے۔ ایسے شخص سے بیعت کرنا حرام اور اس کو امام بنانا نا جائز ہے۔ مشتاق احمد حنفی مدرس گورنمنٹ سکول دہلی ۔
کسیکہ قائل جواز اقتد اخلف مرز ا و اتباع او باشد مخفی و نا واقف از اصول دین است زیرا کہ صحت نماز بدون ایمان صورت نمی بندد بطلان نماز امام موجب بطلان نماز مقتدی است ۔کما لا يخفى على من له مسكه بالدین و بیعت چین ناواقف بریں قیاس باید کرد غلام احمد مدرس مدرسہ نعمانیہ لاہور ۔
من اصاب فقد اجاب غلام رسول الملتانی عفی عنہ۔
الجواب صحیح محمد ذاکر بگوی عفی عنہ لا ہوری ۔
الجواب صحیح ابو محمد احمد عفی عنہ چکوالی لاہوری ۔
الجواب صحیح نور احمد عفی عنہ امرت سری ۔
اصاب من اجاب سید حسین مدرس مدرسہ نعمانیہ لاہور ۔
جو شخص غلام احمد کو باوجود اس کے دعاوی کہ اہل اسلام جانے ، یا اپنے دعوے میں صادق سمجھے وہ اسلام اور دین محمدی سے خارج ہے۔ الراقم عبد الجبار امرت سری۔
الجواب صحیح عبدالعزیز ساکن قلعہ۔
ایسا شخص منافق ہے، ایسے شخص کے خلف اقتداء درست نہیں ، سلام دین امرت سری۔
الجواب صحیح حکیم ابوتراب محمد عبد الحق امرت امرت سری۔
الجواب صحیح سید شاہ حیدرآبادی ۔
جو شخص اس کو ولی جانتا ہے، وہی صراط مستقیم دین قویم سے منحرف ہے۔ مرید احمد لودھیانوی۔
ایسا شخص کا فر و مرتد ہے، ابو یوسف امرت سری۔
ایسا شخص ساتر حق ہے، اور باطن میں معتقد قادیانی کا ہے، ایسے امام کی بیعت وغیرہ سے کنارہ کشی واجب ہے۔ الراقم محمد محی الدین صدیقی الحنفی امرت سری۔
الجواب صحیح محمد اسحاق لودھیانوی ۔
اس کے عقیدے میں فرق ہے اس کی امامت اور بیعت جائز نہیں۔ الراقم عبد السلام پانی پتی ۔
شخص مذکور اگر مرزا کے کفریہ معتقدات پر اطلاع حاصل کرنے کے بعد اس کی تکفیر کرے تو فبہا ورنہ وہ بھی قادیانی کے ساتھ کفر میں ہم رشتہ ہے۔ اس کی بیعت و امامت نا جائز ہوگی ، حررہ خلیل احمد ۔
الجواب صحیح عبد الطیف سہار نپوری ۔
الجواب صحیح ثابت علی سہارنپوری ۔
الجواب صحیح محمد کفایت اللہ سہار نپوری۔
الجواب صحيح والقول نجيح مولوی غلام محمد صاحب ( ہوشیار پوری صاحب نے ایسے شخص کی تکفیر پر بتاکید دو دفعہ العبد کی ہے ) غلام محمد ہوشیار پوری ۔
الجواب صحیح حافظ محمد شہاب الدین لودھیانوی۔
بتقاضائے کوائف مندرجہ بیان سائل ہر ایک جواب مطابق سوال صحیح و درست ہے اور ہر ایک جواب کی تائید کے ادلہ قطعیہ مؤید ہیں۔ اور کتب شرعیہ سے مملو، کتبہ احقر عبد الله الصمد ابو الوفا غلام محمد ہوشیار پوری ۔
الجواب صحیح محمد ابراہیم وکیل اسلام لاہور ۔
اصاب من اجاب فضل احمد رائے پوری گجران۔
الجواب صحیح محمد رکن الدین نقشبندی ساکن الور ۔
جواب صحیح ہے خادم شریعت ابوالہاشم محبوب عالم سید وی ضلع گجرات ۔
رئيته فوجدته صحيحانبی بخش رسول نگری ۔
ما اجاب به المجيب فهو مصيب غلام احمد امرت سری ۔
الجواب صحيح فتح محمد
صح الجواب شیر محمد ۔
الجواب صحیح فقیر غلام رسول مدرسہ حمید یہ لا ہور ۔
الجواب صحیح فقیر غلام اللہ قصوری ۔
الجواب صحیح احمد علی شاہ اجمیری۔
هذا هو الحق جمال الدین کٹھیالوی ۔
الجواب صحیح سلطان احمد گنجوی گجرات۔
الجواب صحیح محمد عظیم متوطن گھگڑ ۔
المجيب مصيب احمد علی سیالوی ۔
صحیح الجواب عنایت علی سہانپوری۔
الجواب صحیح محمد بخش سہرانی ۔
صحيح الجواب صدیق احمد ۔
جواب درست ہے احمد علی عفی عنہ مدرس مدرسہ اسلامیہ میرٹھ
الجواب صحیح احقر محمد گل محمد خاں مدرس مدرسہ عربیہ دیو بند ۔
صحيح الجواب سید محمد مدرس مدرسہ عربیہ دیو بند ۔
الجواب صحیح غلام اسعد مدرسہ دیو بند ۔
الجواب صحيح عزیز الرحمن مفتی حنفی مدرسہ عالیہ دیو بند ۔
اصاب المجيب محمد حسن مدرسہ دیو بند ۔
الجواب صحیح بندہ محمود عفی عنہ اول مدرس مدرسہ دیو بند ۔
الجواب صحیح قادر بخش مہتمم جامعہ مسجد سہانپور۔
الجواب صحیح بنده عبدالجبار عفی عنہ۔
الجواب صحیح علی اکبر عفی عنہ ۔
المجيب صادق عبد الخالق
الجواب صحیح نور اللہ خاں ۔
الجواب صحیح فتح علی شاہ ۔
المجيب مصيب عبد الرحمن
الجواب صحیح بندہ محمد اسحاق عفی عنہ۔
الجواب صحیح ابو عبد الجبار محمد جمال امرت سری۔
الجواب صحیح رحیم بخش جالندھری ۔
الجواب صحیح بندہ عبد الصمد عفی عنہ مدرس مدرسہ دیو بند ۔
الجواب صحیح عبد الکریم ساکن ٹنڈہ محمد خاں ضلع حیدر آباد سندھ۔
جواب صحیح ہے محمد یعقوب دیو بند ۔
الجواب صحیح محمد رحیم اللہ دہلی ۔
الجواب صحيح المجيب مصيب حبيب المرسلیں مدرس اول مدرسہ حسین بخش دہلی ۔
الجواب صواب محمد وصیت علی مدرس مدرسه مولوی عبدالرب صاحب دہلوی۔
هذا هو الحق خادم حسن عفى عنه مدرس مدرسہ مولوی عبدالرب صاحب دہلی ۔
الجواب صحیح محمد ناظر حسن صدر مدرس عربی فتحپوری دہلی ۔
الجواب صحیح عزیز احمد عفی عنہ مدرس مدرسه ا مدرسہ حسین بخش دہلی ۔
المجيب مصيب محمد احم عفی عنہ مدرس مدرسہ باڑھ ہند والے دہلی ۔
الجواب صحیح بندہ ضیاء الحق عفی عنہ دہلی ۔
الجواب صحیح محمد پر دل عفی عنہ دہلی ۔
الجواب صحیح عبد الرحمن عفی عنہ مدرس مدرسہ عبدالرب صاحب دہلی ۔
الجواب صحیح حبیب احمد مدرس مدرسہ فتحپوری ۔
الجواب صحیح ولی محمد کرنا لوی ۔
ایسے آدمی کی بیعت ہی کفر ہے اور مسلمان جاننا درست نہیں ، احمد علی عفی۔
الجواب صحیح عبداللہ خاں مدرس مدرسہ اسلامیہ میرٹھ ۔ جو ایسے مدعی کو اس کی تاویل کا ذبہ اور دعاوی باطلہ میں سچا جانتا ہے اور راضی ہے وہ بھی کافر ہے۔ اس لئے کہ الرضا بالکفر کفر ۔
الجواب صحیح محمد عبد الغفار خاں رامپوری ۔
الجواب صحیح محمد سلامت اللہ رامپوری ۔
جواب صحیح ہے احمد سعید رامپوری ۔
الجواب صحیح محمد ضیاء اللہ خاں رامپوری ۔
ذالك الكتاب لا ريب فيه محمد معزا خاں رامپوری۔
ایسے صریح منکر کو مسلمان سمجھنا تو گویا خود مسلمانی سے خارج ہونا ہے۔ ابوالعزم سید محمد اعظم مفتی حنفی شاہجہانپور۔
جو شخص مرزا غلام احمد کے عقائد مخالف کو اچھا جانے اس کے پیچھے نماز درست نہیں اور نہ اس سے بیعت کرنا جائز ہے، یوسف علی مرٹھی ۔
جواب صحیح محمد عبد اللہ علی گڑھ ۔
مرزا اور اس کے اتباع کی مثل میرے نزدیک اسلامی فرق میں ایسا کافر کوئی نہیں ، العاجز عبدالمنان وزیر آبادی۔
جو ایسے اعتقاد والے کو مسلمان جانے وہ بھی کافر ہے، جمال الدین ریاست کشمیر ۔
الجواب صحیح احمد جی علاقہ چھچھ ۔
الجواب صحیح سید محمد حسین واعظ سہانپور۔
جو شخص مرزا کے عقائد سے ناواقف ہو کر اس کو مسلمان جانتا ہے تو یہ شخص معذور ہے اور غلطی میں مبتلا ہے۔ اگر واقف ہو کر مسلمان کہتا ہے تو وہ بھی اسلام سے خارج ہے۔ ہرگز امامت کے لائق نہیں عبدالجبار عمر پوری دہلی کشن گنج ۔
جو شخص مرزا قادیانی کے حق میں باوجود علم اس بات کہ وہ اپنے آپ کو عیسی بن مریم علیہ السلام پر تفضیل دیتا ہے ، اور دعوی رسالت کرتا ہے حسن ظن رکھتا ہو، اور اس کو مسلمان کہتا ہو تو وہ شخص خود دائرہ اسلام ایسے شخص کی امامت و بیعت شرعاً ہرگز جائز نہیں۔ اور اہل اسلام کو اس سے اجتناب و لازم ہے ۔ حررہ محمد خدا بخش عفی عنہ پشاوری
مرزا کو یہ شخص اگر بر بنائے جہالت کے مسلمان سمجھتا ہے تو معذور سمجھا جائے گا۔ اور اگر باوجود اس کے ایسے دعاوی کفریہ اور عقائد باطلہ کے اس کو محض کلمہ گوئی پر مسلمان جانتا ہے تو خود اس کے اسلام پر خطرہ ہے۔ اس کو پہلے تعلیم کافی دی جاوے۔
اگر نہ سمجھے تو اس کی امامت و بیعت کو بالکل چھوڑ دیا جاوے۔ حررہ عبد الحق الملتانی ۔
الجواب صحیح محمود عفی عنہ ملتانی ۔
الجواب صحیح محمد فیض اللہ عفی عنہ ملتانی ۔