کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس شخص کے بارے میں کہ مرزاغلام احمد قادیانی کہتا ہے۔ کہ میں مسیح موعود ہوں ۔1اور عیسی بن مریم سے بڑھ کر ہوں ہے۔2 جو مجھ پر ایمان نہ لائے گا وہ کافر ہے۔6خدا میری نسبت کہتا ہے کہ تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔4 تو میرے واسطے ایسے ہے جیسا کہ میری اولا د۔5جس سے تو راضی اس سے میں راضی ہے۔6 اگر تو نہ ہوتا تو میں آسمانوں کو پیدا نہ کرتا۔7 خدا عرش پر تیری حمد کرتا ہے۔ 8خدا نے مجھ کو قادیان میں اپنا سچا رسول بنا کر کے بھیجا۔ 9اور خدا نے مجھے کرشن بھی کہا ہے۔ 10 معجزہ کوئی شے نہیں محض مسمریزم اور شعبدہ بازی ہے۔ 11 آیا اس قسم کے عقائد والے شخص کو کافر کہا جائے یا نہ۔اس کی امامت، بیعت اور دوستی وسلام علیک اس سے اور اس کے مریدوں سے جائز ہے یا نہیں ۔ بینوا بالتفصیل جزاکم اللہ الرب الجلیل ۔
بلا شبہ مرزا قادیانی بوجوہ کثیرہ قطعاً یقیناً کافر و مرتد ہے ۔ ایسا کہ جو اس کے اقوال پر مطلع ہو کر اسے کافر نہ جانے خود کافر مرتد ہے ۔ ازاں جملہ کفر اول ۔ یہ اپنے رسالہ ازالۃ الاوہام کے صفحہ ۶۷۳ پر لکھتا ہے میں احمد ہوں جو آیت مبشر ابر سول ياتى من بعد اسمه احمد میں مراد ہے ۔12
آیت کریمہ کا مطلب یہ ہے کہ سیدنا مسیح ربانی عیسی بن مریم عليهما الصلوة والسلام نے بنی اسرائیل سے فرمایا کہ مجھے اللہ عز وجل نے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔ تو رات کی تصدیق کرتا اور اس رسول کی خوشخبری سناتا ہوا جو میرے بعد تشریف لانے والا ہے۔
جس کا نام پاک احمد ﷺ ہے ازالہ کے قول مذکور ملعون میں صراحۃ ادعا ہوا کہ وہ رسول پاک جن کی جلوہ افروزی کا مژدہ حضرت مسیح علیہ السلام لائے۔ معاذ اللہ مرزا قادیانی ہے۔
کفر دوم : دافع البلاء کے صفحہ ۱۷ پر لکھا ہے ابن مریم کے ذکر کو چھوڑ و اُس سے بہتر غلام احمد ہے ۔ 13
کفر سوم : اعجاز احمدی کے صفحہ ۱۳ پر صاف لکھ دیا ہے کہ یہود عیسی کے بارے میں ایسے قومی اعتراض رکھتے ہیں کہ ہم بھی جواب دینے سے حیران ہیں بغیر اس کے کہ یہ کہہ دیں کہ صرف عیسی نبی ہے کیونکہ قرآن نے اس کو نبی قرار دیا ہے۔ اور کوئی دلیل ان کی نبوت پر قائم نہیں ہو سکتی ۔بلکہ ابطال نبوت پر کئی دلیلیں قائم ہیں ۔ 14
یہاں عیسی کے ساتھ قرآن عظیم جڑ دی کہ وہ ایسی باطل آیات بتا رہا ہے جس کے ابطال پر متعدد دلائل قائم ہیں ۔
کفر چهارم : دافع البلاء مطبوعہ ریاض ہند صفحہ 9 پر سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا سچا رسول بھیجا ۔ 15
کفر پنجم :از الہ ص 311 تا 321 پر حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کی نسبت لکھا ہے بوجہ مسمریزم کے عمل کرنے کے تنویر باطن اور توحید اور دینی استقامت میں کم درجہ پر بلکہ قریب ناکام رہے ۔
لعنۃ اللہ علی اعداء انبیاء اللہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ بارک وسلم ۔ ہر نبی کی تکفیر مطلقا کفر قطعی ہے۔ چہ جائیکہ نبی مرسل کی تحقیر کہ مسمریزم کے سبب نور باطن اور توحید اور دینی استقامت میں کم درجہ پر بلکہ قریب نا کام رہے۔ لعنت اللہ علی الکاذبین الکافرین، اور صدہا کفر اس کے رسائل میں بھرے ہیں ہے ۔
بالجملہ مرزا قادیانی کافر مرتد ہے ۔ اس کے اور اس کے متبعین ہے کے پیچھے نماز محض باطل و مردود ہے۔ فرض سر پر ویسا ہی رہے گا اور سخت گناہ عظیم اس کے علاوہ ان کی امامت ایسی ہے جیسے کسی یہودی کی امامت اور ان کے ساتھ مواکلت و مشاربت اور مجالست سب نا جائز و حرام ہے ۔ حدیث میں ہے :
لا تواكلوهم ولا تشار بوهم ولا تجالسو ھم16
نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ نہ پانی پیوند ان کے پاس بیٹھو ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے :
وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ17
ظالموں کی طرف نہ جھکو ایسا نہ ہو کہ تمہیں دوزخ کی آگ چھوٹے ہا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ محمد عبد الرحمن البھاری عفی عنہ
صح الجواب عنده المذہب امام احمد رضا عفی عنہ بریلوی
صح الجواب عنده المذہب ظفر الدین عفی عنہ
الجواب صحیح محمد عبد المجید سنبلی عفی عنہ۔
جواب صحیح ہے کریم بخش عفی عنہ سنبلی ۔
جواب درست ہے عبد الوحید مدرس اول نعمانیہ امرت سر۔
صح الجواب بنده فتح الدین از هوشیار پور سنی حنفی قادری رضوی عبد المصطفی ظفر الدین احمد بریلوی، محمدی سنی حنفی بہاری ابوالفیض غلام محمد سنی حنفی قادری بریلوی عبدالنبی نواب مرزا۔
جواب ٹھیک ہے خادم العلماء بندہ امام الدین کھپور تھلوی ۔
هذا الجواب صحیح سید علی عفی عنہ القادری الجالندھری ۔
وجدته صحيحاً مليحاً مسکین عبداللہ شاہ مولوی پلن نمبر ۱۹ سیالکوٹی ثم گجراتی مہر دار الافتا مدرسہ اہلسنت و جماعت معروف بنام نامی مظفر الاسلام بریلوی۔
قولنا بهذا الحكم ثابت فقير سعد اللہ شاہ ولائتی ساکن سوات پنیر ملک ما تحت اخون صاحب سوات ۔
الجواب صحیح احقر الزمن محمد حسن مدرس مدرسہ نعمانیہ امرت سر۔
هذا الجواب صحيح محمد اشرف مدرس مدرسہ نعمانیہ لا ہور ۔
جوابات مذکورہ بالا مطابق اصول اہل سنت والجماعت ہیں، احقر الزمن خاکسار سید حسن عفی عنہ مدرس مدرسہ نعمانیہ لاہور۔
الجواب صحيح لا شك فيه مسكين علم الدین لاہوری۔
هذا الجواب صحيح لا شك فيه محمد رشید الرحمن عفی عنہ۔
لقد اصاب من اجاب حرره الفقير المفتی ولی محمد جالندھری۔
مرزا غلام احمد کے اعتقادات مذکورہ اور اعتقادات کفریہ نقل کر کے علمائے ہندوستان پنجاب کی خدمت میں پیش کئے گئے ۔ سب نے بالا تفاق اس کو دائرہ اسلام سے خارج اس کے ساتھ اسلامی معاملات میل ملاقات اور سلام و کلام سے منع کر دیا اور قریب ڈیڑھ سو علماء کی مہریں و دستخط اس فتوی پر مثبت ہیں۔ مفتی ابو سعید محمد حسین بٹالوی حنفی اہل حدیث ۔
جو شخص خدا کے متعلق اس قسم کے عقائد رکھے جو سوال میں درج ہیں ۔ یا مدعی رسالت ہوا گر وہ مجنون نہیں تو کافر ہے۔ حررہ ابو الفضل محمد حفیظ اللہ دار العلوم لکھنو ۔
الجواب صحیح ابوالعماد محمد شبلی جیراجپوری مدرس دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو ۔
الجواب صحیح سید علی زینی عفی عنہ مدرس مدرسة العلوم دارالندوۃ لکھنو ۔
ان عقائد کا معتقد کافر ہے۔ حررہ محمد واحد نور رامپوری۔
مرزا قادیانی اصول اسلامی کا منکر ہے اور ملحد اسکی امامت و بیعت اور محبت بالکل نا جائز ہے۔ رقیمہ احقر عباد الله الصمد مرید احمد میانوالی ۔
بیشک مرزا قادیانی کے عقائد و اقوال حد کفر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس لئے اسکے کفر میں کوئی شک نہیں۔ محمد کفایت اللہ عفی عنہ مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
ایسا شخص بیشک دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ محمد اسحاق ( مفتی ٹم پیالیہ ) غلام مرتضی پٹیالوی۔ غلام محمد عفی عنہ مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
الجواب صحيح محمد قاسم عفی عنہ مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
الجواب صحیح حبیب احمد مدرس مدرسہ فتحپوری دہلی ۔
جواب صحیح ہے محمد عبدالغنی عفی اللہ عنہ مدرس مدرسہ فتحپوری دہلی ۔
الجواب صحیح سید انظار حسین عفی عنہ مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
الجواب صحیح محمد کرامت اللہ دہلی ۔
جواب صحیح ہے ابو محمد عبد الحق دہلوی ۔
جواب صحیح ہے محمد امین مدرس مدرسہ امینیہ دہلی ۔
قادیانی اس نص قطعی کا منکر ہے اور جو نصوص قطعیہ سے منکر ہوتا ہے وہ کافر ہے۔ پس قادیانی اگر دعاوی مذکورہ کا مدعی ہے تو وہ بیشک کافر ہے حررہ امانت اللہ عفی عنہ علی گڑھ ۔
الجواب صحیح محمد لطف اللہ از علی گڑھ ۔
مرزا قادیانی اور اس کے پیرو یہ سب کے سب کافر ہیں۔ نصیر الدین خاں ، غلام مصطفے ، ابراہیم ، محمد سلطان احمد خاں ، محمد رضا خاں ۔
مرزا قادیانی اور اس کے معتقد اور مرید اور دوست مثل بوسلیم کے کافر ہیں ۔ حرر اعین اللہ عفی عنہ شاہ قادری از کلکتہ
قادیانی خنزیر مسیلمہ بن کذاب قادیان میں رہتا ہے۔ مفتری، زندیق ما مردود کا فر نائب ابلیس - لعنة الله علیه - زندیق کی تو بہ قبول نہیں ۔ شریعت محمد یہ میں واجب القتل ہے، جمال الدین از ریاست کشمیر ضلع شہر مظفر آباد۔
الجواب صحیح احمد جی علاقہ چھچہ موضع پانڈک ۔
الجواب صحیح سید حافظ محمد حسین واعظ سا ڈھورہ ضلع انبالہ ۔
بیشک جو آدمی امور قطعیہ کا منکر ہے وہ کافر ہے ۔ قرآن شریف معجزہ کا مثبت ہے۔ اس کا انکار کفر ہے ہے اور ایسے آدمی کی بیعت بھی کفر ہے اور مسلمان جاننا درست نہیں ، حررہ احمد علی عفی عنہ مدرس مدرسہ اسلامیہ اندر کوٹ میرٹھ ۔
جواب صحیح ہے عبداللہ خاں مدرس مدرسہ اسلامیہ شہر میرٹھ ۔
جو شخص کسی پیغمبر کی نبوت کا انکار کرے یا حضرت سرور عالم ﷺ کے خاتم النبین ہونے کا انکار کرے وہ کافر ہے ۔ عبدالسلام پانی پتی ۔
الجواب صحیح فضل احمد ضلع پشاور تعلقہ مروان تحصیل صوابی ۔
مرزا قادیانی کے عقائد اس حد تک یقینا پہنچ گئے ہیں کہ دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا حکم عائد ہو جاوے۔ دعوی نبوت اس کے اور اس کے مریدوں کی تصنیفات میں بصراحت موجود ہے ۔ انبیاء علیہ السلام پر اپنی فضیلت اور انبیا علیہم السلام کی شان میں ہتک اور استحقاف سے انکی کتابیں واشتہار اور سالے مملو ہیں۔
معجزات و خوارق عادات کی دور از کار تاویلیں نصوص قطعیہ کی تحریف معنوی ان کا ادنی کرشمہ ہے۔ لہذا ان کے کافر ہونے میں شک و شبہ نہیں اور بیعت حرام ہے۔
اور امامت ہرگز جائز نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب کتبہ الراجی محمد کفایت اللہ شاہجہا نپوری ۔ خاکسار کو مولوی محمد کفایت اللہ صاحب کے جواب سے اتفاق ہے ۔ کتبہ مشتاق احمد مدرس گورنمنٹ سکول دہلی ۔
مرزاغلام احمد دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ محمد اسحاق لودھیانوی۔
بیشک الفاظ مذکورہ مسطورہ فتوی کفر کے ہیں اور قائل ان کا کافر ہے ۔ اگر مرزا مذکور سے یہ الفاظ تقریر آیا تحریراً ثابت ہیں تو بس کا فر ہے۔ راقم فقیر امانت علی از نکودر
یہ شخص مدعی حال نبوت و رسالت کا ہے، اور یہ کفر ہے۔اس کے دعوئی کا ہر ایک کلمہ کئی کئی طرح کے کفریات پر مشتمل ہے۔ پس شریعت غرا میں قائل ان کلمات کا اور مدعی ان دعاوی کا مثل فرعون دجال مسیلمہ کے ہے۔ اس کے ساتھ بیعت وغیرہ سلام و کلام شرع میں کفر اور حرام ہے۔ کتب محمدمحی الدین صدیقی الحنفی عنی اللہ عنہ مدرس مدرسہ نصرة الحق حنفیہ امرت سر۔
ایسا دعویٰ کرنے والا کافر ہے اور اس کے مرید اور معتقد جو ایسے مدعی مفتری کو اس کی اقاویل اور دعاوی باطلہ میں سچا جانتے ہیں اور راضی ہیں وہ بھی کافر ہیں۔
اس لئے کہ الرضا بالكفر كفر حرره محمد عبد الغفار خاں رامپوری ۔
ذالك الكتاب لا ريب فيه محمد معز اللہ خاں رامپوری ۔
الجواب صحیح احمد سعید رامپوری ۔
قد صح الجواب محمد امانت اللہ رامپوری ۔
الجواب صحیح محمد ضیاء اللہ خاں رامپوری ۔
حق تعالیٰ شانہ نے رسول اللہ ﷺکو خاتم النبین فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا ہے ۔
وَلكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ 18
اور نیز باجماع امت ثابت ہے کہ انبیاء والرسل افضل الخلق ہیں ، لہذا جو شخص اپنے لئے رسالت کا مدعی ہے ۔اور عیسیٰ علی نبینا سے اپنے آپ کو افضل جانتا ہے وہ کتاب اللہ کا مکذب اور دائرہ اسلام سے خارج ہے ہے۔اس کی اور اس کے اتباع کی امامت اور بیعت و محبت ناجائز اور حرام ہے۔ ایسے شخص سے اور اس کے اذناب سے سلام و کلام ترک کرنا چاہیے۔ حررہ خلیل احمد سہارنپوری ۔
الجواب صحیح ثابت علی سہانپوری۔
الجواب صحیح عبدالطیف عفی عنہ سہار پوری ۔
صح الجواب محمد کفائت اللہ سہار نیوری۔
المصيب مجيب حافظ محمد شہاب الدین لدھیانوی ۔
الجواب صحیح فضل احمد رائے پور گجراں ۔
الجواب صحيح والقول بحیح لمذ نیب ابوالر جا غلام محمد ہوشیا پوری۔
اصاب من اجاب محمد ابراہیم وکیل اسلام پور۔
رئيته فوجدته صحيحا نبی بخش رسول نگری ۔
الجواب صحیح عنائیت الہی سہار پنپوری مہتمم مدرسہ عربیہ سہار پیور ۔
الجواب صحیح محمد بخش عفی عنہ سمسرائی ۔
الجواب صحیح صدیق احمد انبیٹھوی۔
الجواب صحیح محمد احقر الزمن گل محمد خاں مدرس مدرسہ اسلامیہ دیو بند ۔
صح الجواب عبده محمد مدرس مدرسہ عالیہ دیو بند۔
الجواب صحیح غلام رسول عفی عنہ مدرس مدرسہ عربیہ دیو بند ۔
الجواب صحيح عزیز الرحمن مفتی مدرسہ عالیہ دیو بند ۔
اصاب المجيب محمد حسن عفی عنہ مدرس دیو بند ۔
مولوی غلام احمد ہوشیار پوری نے یہ بہ حمیت اسلام مرزا قادیانی کی تکفیر پر بتاکید دو دفعہ دستخط کئے ہیں۔ بندہ محمود مدرس اول مدرس عالیہ دیو بند ۔
الجواب صحيحة قادر بخش عفی عنہ جامع مسجد سہار پنپور۔
الجواب صحیح بنده عبد المجیب ۔
الجواب صحیح علی اکبر الحجیب صادق محمد یعقوب ۔
المجيب مصيب عبد الخالق ۔
مقتضا بہ کو الف ایک مندرجہ بیان سائل ہر ایک جواب مطابق سوال صحیح و درست ہے، اور ہر ایک جواب کی تائید کے ادلہ قطعیہ مؤید ہیں۔ اور کتب شرعیہ مملو۔ کتبہ احقر عباد الله الصمد ابوالر جا غلام محمد ہوشیار پوری ۔
الجواب صحیح نور اللہ خاں۔
الجواب صحیح محمد فتح علی شاہ ۔
الجواب صحیح فقیر غلام رسول مدرسہ حمید یہ لا ہور ۔
الجواب صحیح احمد علی شاہ اجمیری۔
هذا هو الحق جمال الدین کوٹھا لوی ۔
المجيب مصیب احمد علی عفی عنہ ٹبالوی ۔
جواب درست ہے سلطان احمد گنجوی۔
جواب درست ہے احمد علی عفی عنہ سہانپوری ۔
الجواب صحیح محمد عظیم متوطن لگڑ ۔
جواب صحیح فقیر غلام اللہ قصوری ۔
جواب صحیح ہے محمد اشرف علی عفی عنہ از ساکن بہون ہندوستان ۔
ما اجاب به المجيب فهو فيه مصیب غلام احمد امرت سرایڈیٹر اہل فقہ ۔
من قال سواء ذالك قد قال محالا حرره ابوالہاشم محبوب عالم عفی عنہ توکلی سید وی ضلع گجرات۔
جواب درست ہے عبدالصمد مدرس دیو بند۔
ذالك كذالك فقير فتح محمد عفی عنہ ساكن سون ضلع جالندھر ۔
الجواب صحیح شیرمحمد عفی عنہ۔
لا ريب في ما كتب رحیم بخش جالندھری۔
الجواب صحیح ابو عبد الجبار محمد جمال امرت سری۔
جواب صحیح ہے عبد الکریم مجددی ساکن تنڈہ محمد خاں ضلع حیدر آباد۔
الجواب صحيح فقیر محمد باقر نقشبندی مدرس مشن کا لج لا ہو۔
الجواب صحیح لا ريب فيه محمد رحیم اللہ دہلی ۔
الجواب صحيح والمجيب مصيب حبيب المرسلین مدرس مدرسه حسین بخش دہلی ۔
الجواب صواب محمد وصیت علی مدرس مدرسہ مولوی عبدالرب صاحب مرحوم دہلی ۔
هذا هو الحق خادم حسن عفى عنه مدرس مدرسہ مولوی عبدالرب صاحب دہلی۔
الجواب صحیح محمد ناظر حسن صدر مدرس مدرسہ عربی فتحپوری دہلی ۔
الجواب صحیح عزیز احمد عفی عنہ مدرس مدرسہ حسین بخش دہلی ۔
المجيب مصيب محمد الحكم عفی عنہ مدرس مدرسہ باڑھ ہندورا دہلی ۔
الجواب صحیح عبد الرحمن عفی عنہ مدرس مدرسہ مولوی عبدالرب صاحب دہلی ۔
الجواب صحیح بندہ ضیاء الحق عفی عنہ۔
الجواب صحیح محمد پر دل عفی عنہ۔
الجواب صحیح ولی محمد کرنالوی ۔
شخصیکه مدعی رسالت باشد منکر نص قطعی است ولکن رسول الله وخاتم النبيين
الجواب صحیح محمد ذاکر بگوی عفی عنہ۔
من اجاب فقدا صاب غلام رسول ملتانی ۔
الجواب صحیح ابو محمد احمد چکوالی ۔
الجواب صحیح نور احمد عفی عنہ امرت سری۔
جو شخص اقوال و عقائد مذکورۃ السوال کا قائل و معتقد ہو وہ انکار منصوصات قطعیہ کی وجہ سے کافر ہے۔
اور کافر کی امامت و بیعت اور اس سے سبقت سلام تا تجدید اسلام قطعا نا جائز ہے۔ اس لئے کہ یہ سب چیزیں اسلام کی پختگی اور ایمان کی مضبوطی پر مفترع ہیں۔ الراقم ابوالحامد محمد عبد الحمید الحنفی القادری الانصاری لکھنوی ۔
الجواب صحیح محمد عبد الخالق عفی عنہ لکھنوی ۔
صحيح الجواب محمد قائم عبدالقیوم الانصاری لکھنوی ۔
صح الجواب محمد عبدالعزیز لکھنوی ۔
اصاب من اجاب محمد برکت اللہ لکھنوی ۔
اصاب من اجاب عبد الهادی الانصاری لکھنوی ۔
صح الجواب محمد عنائت اللہ علی اللہ عنہ لکھنوی ۔
اصاب من اجاب محمد عبد الحمید غفر الله الوحید لکھنوی ۔
و در کفر منکر قطعیات اختلاف نیست ، همراه چنین کساں بیعت و محبت چه معنی دارد الراقم غلام احمد مدرس مدرسہ نعمانیہ لاہور ۔ سب نبی کفر ہے اور دعوی نبوت کفر ہے۔ نبی سے اپنے آپ کو افضل کہنے والا کافر ہے ۔ ابوبکر علی احمد محمود اللہ شاہ بدایونی عفی عنہ۔
کچھ شک نہیں کہ مرزا قادیانی ایک دہر یہ معلوم ہوتا ہے، مفتری علی اللہ ہے۔
اس کی الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے خدا پر بھی ایمان نہیں۔ کیونکہ خدا پر ایمان رکھنے والا اس قسم کے افتراء نہیں کیا کرتا ۔
اس لئے میرا یقین ہے کہ مرزا قادیانی جو کچھ کرتا ہے سب دنیا سازی کے لیے کرتا ہے ، پس اس کے خلف نماز جائز نہیں ابوالوفا ثناء اللہ امرت سری ۔
چونکہ شخص مذکورہ اپنے کو سچا رسول کہتا ہے ہے اور رسالت کا ختم ہو جانا آنحضرت ﷺ پر نصوص قطعیہ یقینیہ سے ثابت ہے۔ جو حد تواتر میں داخل ہیں۔ اس لئے وہ شخص بلا شبہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ پس ا ۔ پس امامت و بیعت دوستی و سلام و کلام اس سے اور اس کے مریدوں سے جائز نہ ہوگا ۔ واللہ اعلم ۔
احقر محمد رشید مدرس مدرسہ جامع العلوم کا پور۔
جواب صحیح ہے محمد اسحاق عفی عنہ مدرس مدرسہ جامع العلوم کا پور ۔
الاجوبة صحيحة مقبول حسن عفی عنہ مدرس سوم مدرسہ جامع العلوم کا نپور۔
لقد اصاب من اجاب مشتاق احمد اول مدرس مدرسہ فیض عام کا نپور۔
جو کلمات سوال میں مذکور ہیں ہر ایک کلمہ کا مرتکب اشد کافر ہے۔ چہ جائیکہ کفر متعدد جمع ہو جائیں۔ توہین رسالت اور ادعاء رسالت اعلی درجہ کا کفر ہے۔ العاجز عبدالمنان وزیر آبادی۔
مرزاغلام احمد کے خیالات اور اعتقادات اکثر ایسے ہیں جن پر فتویٰ کفر عائد ہوتا ہے۔ یوسف علی عفا عنہ میرٹھی خیر نگری ۔
جواب صحیح ہے محمد عبد اللہ ناظم و دینیات مدرسۃ العلوم علی گڑھ۔
تمام علماء کرام نے اس کے کافر ہونے پر اتفاق کر لیا ہے ملا کوئی گنجائش تاویل نہیں ۔ لہذا اس کی بیعت اور اس کے پیرو سے مجالست و مواکلت قطعی نا جائز ہے۔ ابو المعظم سید محمد اعظم شاہجہانپور۔
میری نظر سے مرزا کی کتابیں گزریں ان میں صراحتاً عقائد کفریہ مرقوم ہیں ۔ لہذا میں باعتبار ان کتابوں کے مرزا کو کافر سمجھتا ہوں ۔ غلام محی الدین امام جامع مسجد شاہجہانپور۔
مرزا کی کتابوں میں بہت سے کفریات موجود ہیں جو نصوص قاطعہ کے خلاف ہیں ۔ لہذا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ عبد الکریم عفی عنہ از ہندوستان ۔
جو شخص تو ہین کسی نبی کی انبیاء علیہم السلام سے کرے وہ مردود اور کافر ہے ، تو اس کا کفر اور کفار کے کفر سے زائد ہے۔ العیاذ بالله فقط محمد عثمان عفی عنہ مدرس اول مدرسہ عین العلم شاہجہانپور۔
بیشک ایسے شخص کے کفر میں کوئی شک نہیں واللہ تعالیٰ اعلم فقط محمد عبد الخالق عفی عنه مدرس دوم مدرسہ عین العلم شاہجہانپور۔
بیشک یہ شخص اسی طرح کا کافر ہے جیسا کہ مولانا مولوی محمد عثمان صاحب نے فرمایا ہے ۔ فقط ابو الرفعت محمد سخاوت اللہ خان مدرس سوم مدرسہ عین العلم شاہجہانپور۔
مرزا غلام احمد قادیانی یقینا کافر ہے۔ اُس کے کفر میں ذرا بھی شک نہیں ہے۔ احقر کو اس کی کتب بتمامہ دیکھنے کا بھی اتفاق ہوا ہے۔
اس سے اور اس کے متبعین سے اسلامی طریقہ سے ملنا جلنا نا جائز ہے۔ واللہ اعلم بالصواب محمد اعزاز علی بریلوی۔
مرزا قادیانی جو عیسی مسیح ہونے کا مدعی ملا اور حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت کلمات شنیعہ رکھنے والا سراسر کا ذب اور مفتری انتہا درجہ کا بددین مرتد ملحد خبیث النفس اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
اس کی اتباع کرنیوالے بھی اسلام سے خارج ہیں۔ امامت کے لائق نہیں ۔ عبدالجبار عمر پوری دہلی کشن گنج ۔
مرزا قادیانی ان عقائد باطلہ کی رو سے بلا ریب کا فر مجاہر ہے ۔ قرآنی اور اجماعی امر ہے کہ دنیا میں پہلا کافر ابلیس لعین ہے۔
اور اس کا کفر بنص بنا بر اسیکے ہے اور وجوہ بھی تکفیر مرزائین کے آیات واحادیث سے بکثرت ملتی ہیں ۔ مرزائیوں سے ارتباط اسلامی بخصوص آیات واحادیث ممنوع ہے۔
جملہ تکالیف شرعیه وارشادات اسلامیه و خطابات تشریعیه امامت وغیرہ سب بعد الایمان ہیں ۔ جب ان کا ایمان نہیں تو ایسے تعلقات اسلامیہ ان سے کیا معنی رکھتے ہیں۔ بلکہ جو شخص انکی تکفیر میں تامل کرے اس پر بھی مخالفت کفر ہے ہے اور یہ پہلا زینہ دخول في المرزائیت ہے ، حررہ محمد عبد الحق الملتانی عفی عنہ۔
الجواب صحیح محمود عفی عنہ۔
الجواب صحیح محمد فیض اللہ عفی عنہ ۔