اگر آپ حضرت عیسی کے بارے میں رفع کا عقیدہ رکھتے ہے پھر یہ تو رسول اللہ ﷺکی کسر شان ہے کہ آپ کو زمین پر مانیں اور عیسی علیہ السلام کو آسمان پر مانیں۔
کسی نبی کے آسمان پر اٹھائے جانے یا زمین میں مدفون ہونے سے درجہ میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہر نبی کو اللہ تعالی نے اپنے وقت اور ضرورت کے لحاظ سے معجزات عطا فرمائیں ہیں انبیاء کے معجزات کو بنیاد بناکر اپنی عقل سے انبیاء کے درجات متعین کرنا ایک دوسرے سے افضل قرار دینا انتہائی درجہ کی جہالت ہے۔ افضل وہ ہے جس کو اللہ تعالی نے افضل قرار دیا کسی کے اوپر یا نیچے ہونے سے تنقیص لازم نہیں آتی کوئی اوپر ہو یا نیچے جو شان ہے وہ برقرار رہیگی ۔انبیاء میں سب سے اعلی اور افضل ہمارے نبی ﷺ ہیں یہ امت کا عقیدہ چلا آرہا ہے۔