logoختم نبوت

کیا انسانی جسم آسمان پر زندہ رہ سکتا ہے؟

اعتراض:

انسانی جسم آسمانی آب و ہوا کے موافق نہیں اس لیے انسان وہاں زندہ نہیں رہ سکتا ۔لہذا عیسی علیہ السلام بھی آسمان پر نہیں رھ سکتے ۔

جواب1:

جب حضرت آدم و حوا آسمان پر قبل از ہبوط پر رہنا قرآن اور دیگر کتب سماوی سے ثابت ہے تو حضرت عیسی علیہ السلام بھی زندہ رہ سکتے ہے ۔

جواب2:

مرزا صاحب تو حضرت موسی علیہ السلام کو خود زندہ آسمان پر مانتے ہیں جب وہ زندہ رہ سکتے ہے تو حضرت عیسی بھی رہ سکتے ہے۔

جواب3:

تعالی جس کسی کو جس جگہ رکھتا ہے اس جگہ کہ آب و ہوا کے مطابق اس کا مزاج بنا دیتا ہے جب حضرت عیسی آسمان پر اٹھائے گئے اور رکھیں گئے تو آسمانی زندگی بسر کرتے ہونگے جس طرح انسان کو ماں کے پیٹ میں غذا ملتی ہے لیکن وہ بعد پیدائش والے احوال نہیں ہوتے کیا اس حالت میں بھی انسان ہونے کی نفی ہوسکتی ہے کیا اس وقت بجسد عنصری نہ تھے کیا ذی روح نہیں تھا کیا سانس نہیں لیتا تھا سب کچھ تھا جب اللہ تعالی نے وہاں انتظام کردیا تو پھر آسمان جو زمین سے لاکھوں درجہ زیادہ ہے تو وہاں بھی کرسکتا ہے ۔

Netsol OnlinePowered by