logoختم نبوت

حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی آسمان پر کیوں؟ حضرت عیسیٰ کی خصوصیت کا راز

اعتراض:

آسمان پر جانا اگر فضیلت کی بات تھی تو کیوں سب نبیوں نے خواہش ظاہر نہیں کی حالانکہانبیاء کو ستایا گیا صرف عیسی علیہ السلام کو ہی کیوں خاص کیا گیا ؟

جواب(1):

اگر یہ اعتراض درست ہے تو مرزائی بتائیں کہ پھر حضرت موسی علیہ السلام کو کیوں خاص کیا گیا ،

مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ:

یہ وہی موسی مرد خدا ہے جس کے متعلق قرآن میں اشارہ کہ وہ زندہ ہے اور ہم پر فرج کیا گیا ہے کہ ہم اس بات پر ایمان لاوے کہ وہ زندہ آسمان پر موجود ہے اور وہ مردوں میں سے نہیں ۔1

مرزا صاحب مزید فرماتے ہیں کہ:

بل حیاة كلیم الله ثابت بنص القرآن الکریم الا تقرہ فی القرآن ما قال الله عزوجل فلا تکن فی مریة من لقائه؟ وانت تعلم ان هذه الایةنزلت فی موسی فھی دلیل صریح علی حیاةموسی علیه السلام لانه لقي رسول الله ﷺ والاموات لا یلاقون الا حیاء ولا تجد مثل هذه الایات فی شان عیسی علیه السلام نعم جاء ذكر وفاته فی مقامات شتی 2

جواب(2):

خدا تعالی اپنے کرشمہ اور قدرت اپنی مرضی سے ظاہر فرماتا ہے ،اگر سب نبیوں کو آسمان پر لے جاتا تو عجز ثابت ہوتا کہ زمین پر وہ اپنے خاص بندوں کی حفاظت نہیں کرسکتا کہ جس کو پناہ دیتا ہے آسمان پر لے جاتا ہے اس لئے سب انبیاء کو اللہ تعالی نے آسمان پر نہیں اٹھایا اور اپنی قدرت کی جلوہ نمائی کے لئے اکثر انبیاء کی حفاظت زمین پر فرمائی جیسا کہ حضرت یونس ،حضرت ابراہیم علیھما السلام ہاں اس بات کو ظاہر کرنے کے لئے کہ آسمانوں پر بھی واحد خدا کی حکومت ہے تو حضرت ادریس اور حضرت عیسی کی حفاظت آسمان پر کیں لہذا فضیلت اور غیر فضیلت کا سوال غلط ہے کیونکہ انبیاء علیھم السلام کا رتبہ اور منزلت جو زمین پر ہے وہی آسمان پر ہے ۔

جواب(3):

خاص دلائل سے حضرت عیسی علیہ السلام کی حیاۃ ثابت ہوچکی ہے اور یہ قاعدہ ہے کہ خاص دلیل عام پر مقدم ہوتی ہے اور ان دونوں کے مقابلے میں دلیل خاص کا اعتبار کیا جائیگا ۔ اس کی مثالیں قرآن میں بکثرت موجود ہیں مثلا عام انسانوں کی پیدائش کے متعلق فرمایا گیا کہ:

اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ 3

جب کہ حضرت آدم علیہ السلام ،حوا علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کا یہ طریقہ کار نہیں پس ان کے متعلق دلیل خاص کا اعتبار کیا گیا اور دلیل خاص کو دلیل عام پر ترجیح دی گئی اور دلیل عام کو چھوڑ دیا گیا ۔

جواب(4):

فرشتوں کی اصلی اور طبعی جائے پیدایش آسمان ہے مگر وہ عارضی طور پر زمین میں بھی رہتے ہیں ۔ مرزائیوں سے یہاں سوال ہے کہ عیسی علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئیں اور نبی ﷺ ماں باپ دونوں سے تو پھر آپ کا کیا جواب ہے تو جو آپ کا اس کا جواب ہوگا وہی ہمارا اس سوال کا جواب ہوگا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ہی کیوں آسمان پر گئے۔


  • 1 نور الحق ص: 68،69،روحانی خزائن ج :8 ص :68،69
  • 2 حمامۃ البشری ص: 55،56 روحانی خزائن ج :7 ص :221،222
  • 3 الدھر :2/76

Netsol OnlinePowered by