logoختم نبوت

کیا متوفیک اور رافعک کا ایک معنی ہے؟اعتراض کا جواب

اعتراض:

آپ کی تفصیل کے مطابق متوفیک اور رافعک کا معنی ایک ہوگا وہ اس طرح کہ متوفیک کا معنی ہے قبض کرنا یعنی اٹھانا اور رافعک کا معنی بھی اٹھانا ہوگا یہ تکرار ہے پھر اس کا کیا فائدہ ہے؟

جواب:

متوفیک ایک عمومی معنی پر دلالت کررہا ہے یعنی یہ جنس ہے اس کے تحت مختلف نوعیں ہیں کیونکہ قبض کرنا کبھی موت کے ذریعہ ہوتا ہے اور کبھی آسمانوں پر اٹھا کر ہوتا ہے متوفیک سے پتا چلا کہ آپ کو قبض کرنا ہے پھر قبضہ کیسے ہوگا ؟پھر رافعک سے یہ واضح ہوگیا کہ آسمانوں پر اٹھاکر۔

Netsol OnlinePowered by