حضرت عیسی علیہ السلام جب نبی کریم ﷺ سے پہلے آئیں تھے تو نبی تھے اور جب نبی کریم ﷺ کے بعد تشریف لائینگے تو امتی ہونگے تو اب قیامت میں میدان حشر میں آپ کی کیا حیثیت ہوگی امتی یا نبی کی؟
مرزا صاحب خود لکھتے ہے کہ:
یہ ظاہر ہے کہ مسیح ابن مریم اس امت کے شمار میں ہی آگئے ہیں۔1
لہذا وہ خود مان گئے ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اس امت میں داخل ہے اب سوال یہ رھ گیا کہ قیامت میں کیا حیثیت ہوگی۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ
تمام انبیاء علیہم السلام نبی ﷺ کی امت میں داخل ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے معراج کی رات تمام انبیاء کی امامت فرمائی لہذا حضرت عیسی علیہ السلام تو پہلے ہی نبی ﷺ کی امت میں داخل ہے لہذا انہیں دوبارہ امتی بنانے کی کیا ضرورت ہے ۔
لہذا قیامت کے دن جو پوزیشن دوسرے انبیاء علیہم السلام کی ہوگی وہیں پوزیشن حضرت عیسی علیہ السلام کی بھی ہوگی۔