logoختم نبوت

کیا مسلمانوں کا عقیدہ نزولِ و حیات عیسیٰ علیہ السلام عیسائیت سے ماخوذ ہے؟

اعتراض:

حیات ونزول کا مسئلہ مسلمانوں نے عیسائیوں سے لیا ہے کہ جب مسلمان مردوں نے عیسائی عورتوں سے شادی کیں تو یہ مسئلہ منتقل ہوگیا؟

سب سے پہلے اس بات پر غور کرلیا جائیں کہ مسلمانوں کا عقیدہ کیا ہے اور عیسائیوں کا عقیدہ کیا ہے کیا ان میں کوئی مطابقت ہے :

مسلمان اور نصاری کے عقیدہ کا فرق :

( 1)۔عیسائیوں کے نزدیک مسیح یہودیوں کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور انہوں نے آپ کو ذلیل کیا ،منہ پر تھوکا ،طمانچے رسید کیے ،کانٹوں کا تاج پہنایا جب کہ مسلمانوں کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام یہودیوں کے ہاتھ ہی نہیں آئیں اور وہ عیسائیوں کے ان خیالات کو خالص کذب اور کفر صریح سمجھتے ہیں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ:

اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ 1

مسیح عیسٰی مریم کا بیٹا رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں اور قرب والا،واذ کففت بنی اسرائیل ۔

وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِي اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ 2

اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تم سے روک دیا۔

( 2)۔عیسائیوں کا عقیدہ کہ مسیح علیہ السلام صلیب پر لٹکائیں گئے اس کے برعکس اسلام کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ نہ مقتول ہوئے نہ مصلوب بلکہ اسلام حضرت عیسی علیہ السلام کے سلیب پر لٹکائے جانے کے عقیدے کو خالص کفر سمجھتا ہے کیونکہ:

وَ مَا قَتَلُوْهُ وَ مَا صَلَبُوْهُ 3

( 3)۔عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ مسیح تین دن قبر میں مدفون رہا اسلام اس کی سرے سے نفی کرتا ہے۔ 4:عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ مسیح تیسرے دن خدا بن کر آسمان پر چلا گیا جب کہ اسلام ان کی الوہیت کو کفر قرار دیتا ہے کیونکہ :

لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ4

( 4)۔عیسائی کہتے ہے کہ مسیح کو اب کبھی موت نہیں آئیگی مگر مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ عیسی علیہ السلام کو بھی موت آئیگی کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا :

ثم یموت ویدفن معی فی قبري 5

( 5)۔ عیسائی عقیدہ ہے کہ مسیح قیامت کے دن داور محشر کی حیثیت میں آکر دنیا کے درمیان عدالت کرےگا اس کے برعکس اسلام کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ قیامت سےذرا پہلے فتنہ دجال کا قلع قمع کرنے اور یہود کے شرور فتن کو مٹانے کے لئے آئینگے کیونکہ:

وَ اِنْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اِلَّا لَیُؤْمِنَنَّ بِهٖ قَبْلَ مَوْتِه 6

( 6)۔قرآن پاک عیسائیوں کے غلط عقائد کی تردید کرتا ہے کہ وہ صلب کے قائل تھے تو قرآن نے ان کی تردید بیان کردی اسی طرح الوہیت کی نفی کردی لیکن ان کے رفع الی السماء اور نزول الی الارض کی تردید نہیں کی اس سے پتا لگا کہ یہ اسلامی عقیدہ ہے ۔ اب یہاں غور کرنے کا مقام ہے کہ مسلمانوں کے عقیدے اور عیسائیوں کے اوہام باطلہ آپس میں ضدین ہیں ۔

( 7)۔صحابہ کرام کیا معاذا للہ ایمان کے اتنے کچے تھے کہ ان پر عیسائی عورتوں کا جادو چل گیا اور وہ اس سے متاثر ہوگئے کیا کوئی کوئی معمولی عقل و فہم والا ایک لمحہ کے لئے یہ سوچ بھی سکتا ہے ۔


  • 1 آل عمران،45/3
  • 2 مائدۃ ،110/5
  • 3 النساء ،157/4
  • 4 المائدۃ،17/5
  • 5 مشکوۃ المصابیح ص :480
  • 6 النساء ،159/4

Netsol OnlinePowered by