جھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی نے صرف نبوت اور رسالت کا دعوی نہیں کیا بلکہ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے دعوے کئے ہیں ،جس میں اکثر کفریہ دعوے ہیں اسی طرح مرزا قادیانی کے پیچھے چلنے والے بھی مرزا قادیانی کی روش پر چلیں اور کھلے کفر زندگی بھر اپنی کتابوں میں لکھتے رہے اور سر عام کہتے رہے ملت قادیا نیت کے چند باطل اور کفریہ دعوے ملاحظہ فرمائیں۔
قادیانیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ میں محمد رسول اللہ سے مراد مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔ مرزا بشیر احمد ایم – اے لکھتا ہے۔
"مسیح موعود مرزا غلام احمد قادیانی، خود محمد رسول اللہ ہیں جو اشاعت اسلام کے لیے دوبارہ تشریف لائے، اس لیے ہم مرزائیوں کو کسی نئے کلمے کی ضرورت نہیں۔ ہاں! اگر محمد رسول اللہ کی جگہ کوئی اور آتا تو ضرورت پیش آتی۔" 1
قادیانی عقیدہ کو مرزا غلام احمد کی ٹھیک وہی شان، وہی نام، وہی مرتبہ ہے جو آنحضرت ﷺ کا تھا۔2
قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ چودہویں صدی سے تمام انسانوں کیلئے نہیں اور رسول مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔3
قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ رحمتہ اللعالمین مرزا غلام احمد ہے۔ 4
قادیانی عقیدہ ہے کہ خاتم الانبیاء مرزا غلام احمد قادیانی ہے مرزائی اخبار الفضل مورخہ 26 ستمبر ۱۹۱۵ء کی اشاعت میں لکھتا ہے:
"یہ مسلمان کیا منہ لے کر دوسرے مذاہب کے بالمقابل اپنا دین پیش کر سکتے ہیں تا وقتیکہ وہ مسیح موعود (مرزا غلام احمد قادیانی) کی صداقت پر ایمان نہ لائیں جو فی الحقیقت وہی ختم المرسلین تھا کہ خدائی وعدہ کے مطابق دوبارہ آخرین میں مبعوث ہوا۔ وہ مرزا، وہی ختم المرسلین تھا، وہی فخر اولین اور آخرین ہے جو آج سے تیرہ سو برس پہلے رحمتہ اللعالمین بن کر آیا تھا۔" 5
قادیانی عقیدہ ہے کہ آسمان وزمین اور تمام کائنات کو صرف مرزا غلام احمد کی خاطر پیدا کیا گیا۔6
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد کا آسمانی تخت تمام آسمانی تختوں میں سب سے اونچا ہے۔7
قادیانی عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کا زمانہ روحانی ترقیات کی طرف پہلا قدم تھا اور مرزا غلام احمد کے زمانے میں روحانیت کی پوری تجلی ہوئی۔8
قادیانی عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو چھوٹی فتح مبین نصیب ہوئی تھی اور بڑی فتح مرزا غلام احمد کو ہوئی۔ 9
قادیانی عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ کا اسلام پہلی رات کے چاند کی طرح یعنی (بے نور) تھا اور مرزا غلام احمد کے زمانے کا اسلام چودہویں رات کے چاند کی طرح تاباں ودرخشاں ہے۔ 10
قادیانی عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے معجزات تین ہزار تھے۔ 11 اور مرزا غلام احمد کے معجزے تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔ 12
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد کا ذہبی ارتقاء آنحضرت ﷺ سے زیادہ تھا۔13
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد کی روحانیت آنحضرت ﷺ سے اقوی، اکمل اور ارشد ہے۔ 14
قادیانی عقیدہ ہے کہ:
محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل غلام احمد کو دیکھیے قادیاں میں! 15
قادیانی عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ تک ہر ایک نبی سے مرزا غلام احمد قادیانی پر ایمان لانے اور اس کی بیعت ونصرت کرنے کا عہد لیا تھا۔ 16
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد خدا کا بروز ہے۔17
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد خدا کا روح ہے۔ 18
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد خدا کی توحید وتفرید ہے۔19
قادیانی عقیدہ ہے کہ:
غلام احمد ہے عرش رب اکبر مکاں اس کا ہے گویا لا مکاں میں 20
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد کن فیکون کے رائی اختیارات کا مالک ہے۔ 21
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد خدا کا اعلیٰ نام ہے۔ 22
قادیانی عقیدہ ہے کہ مرزا خدا سے اور خدا مرزا سے۔ 23
"خدا سے تو، خدا تجھ سے ہے واللہ تیرا رتبہ نہیں آتا بیاں میں"24
قادیانی عقیدہ ہے کہ اس زمانے میں آنحضرت ﷺ کی پیروی مدار نجات نہیں بلکہ صرف مرزا غلام احمد کی پیروی سے نجات ہوگی۔25
قادیانی عقیدہ ہے کہ جو لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کو مندرجہ بالا صفات کے ساتھ نہیں مانتے وہ شقی ازلی ہیں جو دوزخ بھی ۔۔۔ کے لیے پیدا کئے گئے ہیں۔ 26
قادیانی عقیدہ ہے کہ جو شخص مرزا کی پیروی نہ کرے وہ خدا رسول کا نافرمان ہے اور جہنمی ہے۔27
قادیانی عقیدہ ہے کہ جو شخص محمد کو مانتا ہے پر مسیح موعود (غلام احمد قادیانی) کو نہیں مانتا وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ 28
قادیانی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ کے جو معجزات قرآن کریم میں بیان فرمائے ہیں وہ سب مسمریزم کا کرشمہ تھے۔29