logoختم نبوت

احادیث امام مہدی کوروایت ونقل کرنے والے آئمہ ومحدثین اورعلمائے کرام

ظہور امام مہدی اللہ کے عقیدہ سے متعلق بہت سے ثقہ آئمہ حدیث نے اپنی تصانیف میں احادیث کی تخریج کی ہے۔ ذیل میں ایسی چند منتخب کتب کی فہرست عام استفادہ کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس سے اس امر کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ آئمہ و محدثین و علمائے ملت کے نزدیک اس عقیدہ کی کتنی اہمیت ہے؟ اور محدثین نے واضح فرمایا کہ امام مہدی کے متعلق احادیث مبارکہ صحیح اور حسن درجہ کیں ہیں اور یہ امت کا اجماعی مؤقف ہے کہ صحیح اور حسن احادیث مستدل بہ اور قابل حجت ہے ، ان کے اسمائے گرامی یہ ہے :

امام عبد الرزاق بن ہمام (م 211ھ) – المصنف میں

امام محمد بن سعد (م 230ھ) – الطبقات الکبری میں

امام ابن شیبہ (م 235ھ) – المصنف میں

امام احمد بن حنبل (م 241ھ) – المسندمیں

ابن ماجہ (م 273ھ) – السنن میں

ابو داود (م 275ھ) – السنن میں

امام ابو عیسی ترمذی (م 297ھ) – جامع الترمذی میں

امام بزار (م 292ھ) – المسند میں

امام نسائی (م 303ھ) – السنن الکبری

امام ابن جریر طبری (م 310ھ) – تفسیر طبری ،تہذیب الاثآر میں

امام عقیلی (م 323ھ) – الضعفاء میں

ابو الحسن الآبری (م 363ھ) – مناقب الشافعی میں

امام ابو سليمان الخطابي (م 388ھ) – معالم السنن میں

امام دارقطنی (م 385ھ) – الافراد میں

طبرانی (م 388ھ) – المعجم الکبیر میں

امام حاکم نیشاپوری (م 405ھ) – المستدرک علی الصحیحین میں

ابو نعیم اصفہانی (م 430ھ) – حلیۃ الاولیاء، کتاب المہدی میں

امام بیہقی (م 458ھ) – السنن الکبری میں

محی الدین ابن عربی (م 538ھ) – الفتوحات المکیہ میں

قاضی عیاض مالکی (م 544ھ) – الشفاء میں

امام سہیلی (م 581ھ) – الروض الانف میں

ابن الجزری (م 596ھ) – کشف المشکل میں

ابن اثیر جزری (م 606ھ) – جامع الاصول، النہایہ میں

ابن طلحہ شافعی (م 652ھ) – مطالب السؤول میں

منذری (م 656ھ) – الترغیب والترہیب، مختصر سنن ابو داود میں

ابن جوزی (م 654ھ) – تذکرۃ خواص الامة میں

امام قرطبی (م 671ھ) – تفسیر قرطبی، التذکرۃ میں

امام قسطلانی (م 686ھ) – ارشاد الساری شرح صحیح البخاری میں

ابن خلکان (م 689ھ) – وفیات الاعیان میں

محب الدین طبری (م 694ھ) – ذخائر العقبی میں

حموئی خراسانی (م 732ھ) – فرائد السمطین میں

امام ذہبی (م 748ھ) – تلخیص المستدرک میں

ابو الحجاج المزی (م 748ھ) – منہاج السنۃ میں

سراج الدین ابن الوردی (م 749ھ) – خریدة العجائب میں

علامہ ابن کثیر (م 774ھ) – البدایہ والنہایہ، تفسیر میں

خطیب تبریزی (م 737ھ) – مشکاة المصابیح میں

نور الدین بیتمی شافعی (م 807ھ) – مجمع الزوائد میں

ابن صباغ المالکی (م 855ھ) – الفصول المہمۃ میں

ابن حجر عسقلانی (م 852ھ) – فتح الباری میں

امام سخاوی (م 902ھ) – فتح المغیث میں

عبد الوہاب شعرانی (م 973ھ) – الیواقيت والجواهر میں

احمد بن حجر ہیتمی (م 974ھ) – القول المختصر، الفتاوی الحدیثیہ میں

علاء الدین متقی ہندی (م 975ھ) – کنز العمال، البرہان میں

احمد دمشقی قرمانی (م 1008ھ) – اخبار الدول وآثار الاول میں

ملا علی قاری (م 1013ھ) – مرقاة المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح میں

عبد الرؤوف مناوی (م 1031ھ) – فیض القدیر شرح جامع الصغیر میں

بابو پیر بخش لاہوری (وفات: اندازاً 1910–1920ء) – لا مہدی الا عیسی

مولانا حامد رضا خان (م 1943ء) – الصارم الربانی میں

علامہ سردار احمد (م 1962ء) – امام مہدی کی آمد کی بشارت میں

فیض احمد اویسی (م 2010ء) – المہدی والمسیح، امام مہدی میں

یہ صرف کچھ معروف آئمہ ومحدثین اور علمائے کرام کے اسمائے گرامی ہیں ورنہ ان ائمہ و محدثین کے علاوہ بھی اہل علم کی کثیر تعداد نے اس موضوع پر اپنی تحقیق پیش کی ہے جو بے شمار ہیں ۔

Netsol OnlinePowered by