logoختم نبوت

کیا ختم نبوت امت کے ناقص ہونے کو لازم ہے؟

اعتراض:

اِنَّمَااَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ 1
تم تو ڈر سنانے والے ہو اور ہر قوم کے ہادی

قادیانی استدلال:

جب پہلی امتوں میں رسل آتے رہے تو اب کیوں بند کئے گئے، کیا یہ امت ناقص ہے ؟

جواب:

اگر امت ناقص ہوتی، تو تب انبیاء کے مبعوث ہونے کی ضرورت محسوس ہوتی امت کامل ہے ، دوسرا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے سوال کا جواب دیدیا ہے ، فرمایا :

فھل يَنْظُرُونَ إِلَّا سُنَّةَ الْأَوَّلِينَ 2
پھر وہ منتظر نہیں ، مگر پہلوں کی سنت کے (مطابق چاہتے ہیں)۔

یعنی یہ لوگ چاہتے ہیں، کہ پہلے لوگوں کی طرح ہم میں بھی رسول آئیں، تو یہ نہیں ہو سکتا ، کیونکہ اب نبوت آخری ہے، تو قانون بھی آخری ، اب اس امت میں کسی نبی یا رسول کے پیدا کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ فرمایا :

وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الاولین 3
اور تحقیق پہلوں کی سنت گذر چکی

اب تو گذشتہ تمام سنتیں گزر چکیں ۔ اب تمہیں

أَوَلَمْ يَكْفِيمُ أَنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمُ 4
کیا اور نہیں کفایت کیا ، اس بات نے کہ ہم نے آپ پر کتاب اُتاری جو اُن پر پڑھی جاتی ہے، یعنی ( قرآن کریم کافی نہیں)

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا یہ لوگ پہلے لوگوں کی سنت چاہتے ہیں، یعنی نبوت کے متمنی ہیں، کیا ان کو قرآن کافی نہیں ، اگر نبوت کے متمنی ہیں ، تو کتاب (قرآن کریم) کے علاوہ کسی الہامی کتاب کے بھی خواہشمند ہیں، حقیقۃ الوحی ہو یا مکاشفات وغیرہ ہو۔ حالانکہ انبیا ء و رسل بھی پہلے لوگوں میں تھے الہامی کتابیں بھی آپ کے پہلے لوگوں کو ملیں، بعد کے لوگوں کو نہیں ، آپ کے بعد میں نہ کسی کو نبوت مل سکتی ہے اور نہ کسی پر کوئی صحیفہ یا الہامی کتاب نازل ہو سکتے ہیں، فرمایا:

وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ربا الآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ5
متقی وہ لوگ ہیں جو ایمان لاتے ہیں اُس شے کے ساتھ جو آپ کی طرف اتاری گئی، اور جو آپکے پہلے اور آخرت کے ساتھ وہ یقین رکھتے ہیں۔

اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ متقی وہی لوگ ہیں جو کہ محمدصلی الہ علیہ سلم پر خداوند کریم نے نازل فرمایا اور جو آپ سے پہلوں پر نازل فرمایا ، بعد کے کسی پر کسی شے کے اُتارنے کا ارشاد نہیں فرمایا بلکہ آپ کے بعد قیامت کا ذکر فرمایا ، کہ وہ قیامت کے ساتھ یقین رکھتے ہیں ، معلوم ہوا کہ مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا شخص نہ ہو گا، جس پرکوئی وحی نبوت یا رسالت نازل ہے ، آپ پر یا آپسے پہلے نازل ہو چکی سو ہو چکی ، آپ کے بعد سلسلہ نبوت و رسالت بند ہے۔ اسواسطے سلسلہ وحی نبوت ورسالت بھی بند۔


  • 1 الرعد : 7
  • 2 الفاطر : 43
  • 3 الحجر : 13
  • 4 العنکبوت : 51
  • 5 البقرۃ: 4

Netsol OnlinePowered by