مَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِي لِنَفْسِه-وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَاوَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰي وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا1
جو راہ پر آیا وہ اپنے ہی بھلے کو راہ پر آیااور جو بہکا تو اپنے ہی برے کو بہکااور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی اور ہم عذاب کرنے والے نہیں جب تک رسول نہ بھیج لیں
قادیانی اس آیت سے استدلال کرتے ہیں کہ اللہ اس وقت تک عذاب نہیں بھیجتا جب تک ایک نبی نہ بھیج دے۔ یعنی حضور علیہ صلاۃ وسلام کے بعد بھی عذاب آئے ہیں اللہ کی طرف سے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نبوت جاری ہے۔
اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کو غفلت اور بے خبری میں ہلاک نہیں کرتا بلکہ بذریعہ رسول کے ان کو آگاہ اور مطلع کر دیتا ہے۔ تا کہ وہ گمراہی کو چھوڑ کر ہدایت کا راستہ اختیار کریں تا کہ دنیوی عذاب سے نجات مل جائے اور اگر وہ رسول کی نافرمانی کریں ان کے کہنے پر نہ چلیں تو پھر ہلاک کیے جاتے ہیں اور اس کی تائید میں یہ آیت صریح موجود ہے۔
ذلك أن لم يَكُن رَّبِّكَ مُهْلِكَ الْقُرى بِظُلْمٍ وأَهلُها غَفِلُونَ2
یہ اس لیے کہ تیرا رب بستیوں کو ظلم سے تباہ نہیں کرتا کہ ان کے لوگ بے خبر ہوں ۔
اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ رسول کے آنے سے پہلے تو لوگ امن میں رہتے ہیں اور ان کی آمد کے ساتھ ساتھ عذاب کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے گویا ان کا آنا رحمت کیا ہوا الٹا زحمت بن گیا۔ اس کا مطلب یہ نکالنا نبوت جاری ہے دجل کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔
عموماً دنیا میں مصائب آتے ہی رہتے ہیں تو کیا ہر وقت کوئی نہ کوئی نبی ماننا ضروری ہوگا ؟ اگر ہر عذاب کے موقع پر کوئی نبی یا رسول ہونا ضروری ہے تو بتایا جائے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جس قدر مصائب اور عذاب آئے وہ کن رسولوں کے باعث آئے؟
1 - حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت میں مرض طاعون پڑی جس کی وجہ سے ہزاروں صحابہ شہید ہوئے یہ کس نبی یا رسول کے انکار کی وجہ سےہوا۔
2۔80 ہجری میں بہت سخت زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں انسان مر گئے اور سکندریہ کے منارے گر گئے قادیانی بتائیں کہ یہ کس نبی کے انکار کی وجہ سےہوا؟
3۔425 ہجری میں تمام دنیا میں زلزلے آئے اس کی شدت کا یہ عالم تھا کہ انطاکیہ میں پہاڑ سمندر میں گر پڑا لاکھوں انسان تباہ ہوئے یہ سب کس رسول کی تکذیب کے باعث ہوا؟
4۔ اندلس اور بغداد کی تباہی کے وقت کون سا رسول تھا؟
جو مرزا قادیانی کے اشد ترین مخالف تھے مرزا قادیانی کی تنکیریر کے باعث ان لوگوں پر عذاب کیوں نہ آیا ؟ جیسے پیر مہر علی شاہ صاحب وغیرہ۔