جس طرح انگوٹھی انگلی کو گھیرے ہوئے ہوتی ہے، اسی طرح آپ تمام نبیوں پر محیط ہیں ، یعنی جس قدر خوبیاں اور کمالات دوسرے انبیاء میں فرداً فرداً پائے گئے، وہ سب کے سب آپ کی ذات والا صفات میں بدرجہ اتم موجود ہیں، اور آپ جامع کمالات انبیاء ہیں ۔ اور علی الاطلاق سب انبیاء سے افضل و برتر ہیں، اور خاتم کا لفظ کمال کے معنوں میں عربی زبان میں بکثرت استعمال ہوتا ہے، ۔
تم خاتم کے معنی کمال لیتے ہو جو کسی اہل لغت سے بھی ثابت نہیں،پھر ان معنی پر بھی تمہارا ایمان نہیں ۔ کیونکہ خاتم النبیین کے معنی ہونگے، کہ تمام نبیوں کی نبوت کے مکمل کر نیو الے آپ ہیں ، جب آپ تمام انبیا علیم السلام کو مکمل کرچکے تو بعد میں کسی کو نبی تسلیم کرنا یہ مکمل ہونیکا انکار ہے، یا توآپ کو تمام کا کمال تسلیم نہ کرو اگر آپ کو تمام انبیا علیم اسلام کا کمال تسلیم کرتے ہو، تو اس کے بعد کسی اورنبی کا پیدا ہونا آپ کے کمال میں نقص لازم آتا ہے، لہذا تم مرزائی خاتم النبیی ن کو کمال النبیی ن بھی تسلیم نہیں کرتے، اس کے بھی منکر ہو ۔ سچ ہے جن کی نبوت محض زبانی ان کا ایمان بالقرآن بھی محض زبانی، خود ہی ترجمہ کریں اور پھر اس پر ایمان صحیح نہ لائیں ، تو ایسے لوگوں کو خدا وند کریم توفیق ہدایت عنایت فرمائیں ۔