logoختم نبوت

مرزائی اورلاہوری زندیق ہیں - (مفتی محمد ہدایت الله پسروری)

مفتی محمد ہدایت اللہ پسروری صاحب جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ملتان

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

مولاي صل وسلم دائما ابدا علي حبيبك خير الخلق كلهم

1۔ زندیق کی تعریف:

من يبطن الكفر ويظهر الایمان
یعنی وہ شخص جو کفر کو چھپاتا ہو اور ایمان کو ظاہر کرتا ہو۔ 1

بظاہر ایمان کا اظہار کرتا ہو اور دل سے اس کی تکذیب کرتا ہو، وہ شخص جو کتاب وسنت کی بجائے اپنے عقل وخرد کو عقائد اور افکار ونظریات کی بنیاد بناتا ہو خدا ورسول کے ارشادات وفرامین کی بجائے وہ اپنی عقل وخرد کو معیار ایمان تصور کرتا ہو۔ 2

زندیق کا حکم:

منافق اعتقادی کی طرح زندیق بھی کافر ہے کیونکہ ایمان میں تصدیق قلبی ضروری ہے اور یہ اسکا انکار کرتا ہے۔

2۔ دور حاضر کے مرزائی لاہوری ہوں یا قادیانی سب زندیق وکافر ہیں اور جو نعوذ باللہ من ذلک مسلمان ہو پھر وہ مرزائیت کو قبول کر لے ایسا شخص مرتد ہے اور جو لوگ کلمہ پڑھ کر اس کی تشریح کتاب وسنت اور اجماع امت کے خلاف کرتے ہوں وہ زندیق ہیں ان کا حکم منافق اعتقادی کی طرح کافر والا ہے۔ ایسے عقائد ونظریات رکھنے والے کوئی بھی ہوں کسی بھی عمر یا علاقے کے ہوں کافر وزندیق ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔

3۔ قادیانیوں کی اولاد اگر بالغ ہونے کے بعد اسلام قبول کرلے تو مسلمان ورنہ وہ بھی قادیانیوں کے حکم میں ہیں یعنی کافر وزندیق۔

4۔ ان سے میل جول، نشست وبرخاست، خوشی وغمی کی تقریبات میں شریک ہونے یا ان کو شریک کرنے سے گریز کیا جائے تمام سوشل تعلقات ان سے قطعاً درست نہیں۔

مفتی محمد ہدایت الله پسروری

مہتمم جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن

ممتاز آباد ملتان


  • 1 تاج العروس، 6/ 373
  • 2 المنجد، ص 308

Powered by Netsol Online