logoختم نبوت

مرزا قادیانی مرتد منافق ہے!(مفتی غلام رسول مجددی سیفی)

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم

الجواب:

بعون الملک الوهاب

مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے تمام پیروکار بر بنائے اپنے عقائد کفریہ رذیلہ شنیعہ قبیحہ کافر ومرتد ہیں۔ مرزائیوں کے چند کفریہ عقائد ملاحظہ ہوں۔

انبیاء کرام کی توہین:

حضرت عیسیٰ کو گالیاں دینا اور آپ کی والدہ صاحبہ پر طعن کرنا اور یہ کہ حضرت عیسیٰ کی نبوت پر کوئی دلیل نہیں بلکہ عدم نبوت پر دلیل قائم ہے۔ مرزا کا اپنے آپ کو اگلے انبیاء سے افضل بتانا اور یہ کہنا کہ ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے اور یہ کہنا کہ اگلے چار سو انبیاء کی پیشن گوئی غلط ہوئی اور وہ معاذ اللہ جھوٹے اور یہ کہنا کہ عیسیٰ کی چار دادیاں نانیاں معاذ اللہ زانیہ تھیں اور یہ کہ حضرت عیسیٰ اسی خون سے پیدا ہوئے اور مرزا کا اپنے آپ کو نبی بتانا اور اپنی طرف سے وحیِ الہٰی کا دعویٰ کرنا، اپنی بنائی ہوئی کتاب کو کتاب الہٰی بتانا اور یہ کہ آیت کریمہ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَاْتِی مِن بَعْدِی اسْمُهُ اَحْمَدُ کہ عیسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ میں اس عظمت والے رسول کی بشارت سناتا ہوں جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا اسمِ گرامی احمد ہے۔ مرزا نے کہا اس سے میں ہی مراد ہوں اور اس کا یہ کہنا یہ مجھ پہ اترا تھا۔

اِنَّا اَنْزَلْنَاہُ بِالْقَادِیَانِ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ
اور ہم نے اسے قادیان میں اور حق کے ساتھ نازل کیا۔1

لہٰذا ان کے ساتھ نشست وبرخاست، کھانا پینا، میل جول حرام ہے۔ اور ان کا ذبیحہ حرام ان کا گوشت کھانا حرام، ان سے دوستی رکھنا حرام۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔

وَاِمَّا یُنْسِیَنَّکَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكرٰي مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْن 2
اور اگر تمہیں شیطان بھلا دے تو یاد آنے پر ظالموں کے ساتھ نہ بیٹھو۔

نیز فرمایا: اگر چہ وہ تمہارا باپ بھائی یا کوئی قبیلہ کا فرد ہو ان سے دوستی نہ رکھی جائے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَوْ كَانُوْۤا اٰبَآءَهُمْ اَوْ اَبْنَآءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِیْرَتَهُمْ 3
تم لوگوں کو ایسا نہ پاؤ گے کہ جو اللہ تعالیٰ اور پچھلے قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں کہ وہ ان سے دوستی رکھیں کہ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اگر چہ ان کے باپ، دادا یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے قبیلہ کے لوگ ہوں۔

اور پھر مرزا قادیانی تو ایسا مرتد منافق ہے جس کے بارے میں تمام علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق تحریر فرمایا ہے:

مَنْ شَك فِیْ كفْرِہٖ فَقَدْ كفَرَ3
جس نے قادیانی کے کفر میں شک کیا وہ بھی کافر ہے۔

جو اس باطل فرقے کو یقیناً کافر جانتا ہے پھر اس سے میل جول رکھتا ہے تو اگر چہ وہ اس قدر کافر نہ ہوگا مگر فاسق ضرور ہے اور اسے امام بنانا اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی قریب الحرام کہ پڑھنی گناہ ہے اور لوٹانی واجب اور معاذ اللہ بالآخر اس پر اندیشہ کفر ہے تو اس صورت میں فرض قطعی ہے کہ تمام مسلمان موت وحیات کے سب علاقے ان سے قطع کریں۔ بیمار پڑ جائیں تو پوچھنے جانا حرام، ان میں سے کوئی مر جائے تو جنازہ پر جانا حرام، اُسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا حرام اور اس کی قبر پر جانا حرام۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَلَا تُصَلِّ عَلي اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ4
اور ان میں سے کسی کی میت پر نماز جنازہ نہ پڑھنا اور نہ ان کی قبر پر کھڑے ہونا۔

واللہ اعلم بالصواب

خادم العلم العلماء مفتی غلام رسول مجددی سیفی

1.07.2009


  • 1 بحوالہ فتاویٰ رضویہ ج 1، صفحہ 279، رضا فاؤنڈیشن لاہور
  • 2 الانعام: 6/ 68
  • 3 المجادلۃ: 58/ 22
  • 3 بحوالہ فتاویٰ رضویہ، ج 14، ص 321
  • 4 التوبۃ: 9/ 86

Powered by Netsol Online