logoختم نبوت

مرزا قادیانی کی تکفیر کا فتوی - (محمد عبد الحفیظ حنفی)

استفتاء:

کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت ومفتیانِ دین وملت کثرہم اللہ تعالیٰ وایدھم اس مسئلہ میں کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور سیدنا عیسیٰ کی سخت سخت توہین اور گستاخیاں کیں، اس کے متعلق حرمین شریفین کے علمائے کرام ومفتیان عظام سے استفتاء کیا گیا۔ ان حضرات کرام نے بالاتفاق فتویٰ دیا کہ یہ اپنے ان اقوال ملعونہ کے سبب کافر مرتد ہے۔ اور جو شخص اس کے ان کفریات پر مطلع ہونے کے بعد بھی اسے مسلمان جانے یا اس کے کافر ہونے میں شک کرے یا اسے کافر کہنے میں توقف کرے وہ بھی کافر مرتد ہے۔ ان فتاوی مقدسہ کا مجموعہ مدت ہوئی ”حسام الحرمین‘‘ کے نام سے چھپ کر شائع ہو گیا ہے۔ یہ فتاویٰ حق ہیں یا نہیں اور تمام مسلمانوں پر ان کا ماننا اور ان کے مطابق عمل کرنا لازم وضروری ہے یا نہیں۔ اظہار حق فرمائیے اور اللہ عزوجل سے اجر پائیے۔ بینوا توجروا۔

المستفتی عرب حسن بن احمد مصری عفی عنہما

از گونڈل کاٹھیاواڑ، رسالدار پنشنر ریاست، جونا گڑھ

الجواب:

نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى اٰله واصحابه اجمعين

کتاب مستطاب حسام الحرمین مصنفہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت، مجدد مأتہ حاضرہ، مؤید ملت طاہرہ حق اور بلا ریب حق اور عینِ حق ہے۔ اس کتاب کی جلالت اس کے صفحاتِ پر ضیا سے ظاہر، اس کی رفعتِ مکان اس کے اوراق پر فضا سے باہر۔ جن علمائے اعلام ومقتدیانِ انام کے زرّیں دستخطوں سے مزین ہے وہ ہستیاں ہمارے لئے مایہ ناز ہیں۔ اور ان کے مواہیر ہی اس کی تصدیق کے لئے مہر ہیں۔ جو کچھ اس کتاب میں مسطور ہے، وہ بالکل واقع کے مطابق مسائل شرعیہ کی موافق ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی نے بیشک دعویٰ نبوت کیا اس سے وہ مرتد ہوا۔ انہیں توہین آمیز کلمات کے قائلین پر علمائے حرمین طیبین نے کفر وارتداد کے فتوے دیے تاکہ مسلمان ان کی ظاہری صورت کو دیکھ کر ان کے مکر وکید سے محفوظ رہیں۔

حرره الفقیر القادري محمد عبد الحفیظ الحنفي السني عفي عنه ابن الحضرة عظیم البرکة مولانا المولي الحافظ الحکیم الحاج محمد عبد المجید القادري الانولوي البریلوي ادام الله علینا ظلاله
(الصوارم الہندیہ،ص:61)

Powered by Netsol Online