logoختم نبوت

مرزا قادیانی کی تکفیر کا فتوی - (محمد نبی بخش حلوائی لاہوری)

استفتاء:

کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت ومفتیانِ دین وملت کثرہم اللہ تعالیٰ وایدھم اس مسئلہ میں کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور سیدنا عیسیٰ کی سخت سخت توہین اور گستاخیاں کیں، اس کے متعلق حرمین شریفین کے علمائے کرام ومفتیان عظام سے استفتاء کیا گیا۔ ان حضرات کرام نے بالاتفاق فتویٰ دیا کہ یہ اپنے ان اقوال ملعونہ کے سبب کافر مرتد ہے۔ اور جو شخص اس کے ان کفریات پر مطلع ہونے کے بعد بھی اسے مسلمان جانے یا اس کے کافر ہونے میں شک کرے یا اسے کافر کہنے میں توقف کرے وہ بھی کافر مرتد ہے۔ ان فتاوی مقدسہ کا مجموعہ مدت ہوئی ”حسام الحرمین‘‘ کے نام سے چھپ کر شائع ہو گیا ہے۔ یہ فتاویٰ حق ہیں یا نہیں اور تمام مسلمانوں پر ان کا ماننا اور ان کے مطابق عمل کرنا لازم وضروری ہے یا نہیں۔ اظہار حق فرمائیے اور اللہ عزوجل سے اجر پائیے۔ بینوا توجروا۔

المستفتی عرب حسن بن احمد مصری عفی عنہما

از گونڈل کاٹھیاواڑ، رسالدار پنشنر ریاست، جونا گڑھ

الجواب:

اور مرزا غلام احمد قادیانی نے دعوئ رسالت کھلم کھلا کیا اور انبیاء کی سخت توہین کی اس کے کفریات لاتعداد ولا تحصی ہیں جو شخص ایسے ملحدوں کو کافر نجانے وہ خود کافر ہوتا ہے۔

فقیر صانہ القدیر محمد نبی بخش حلوائی لاہوری کان اللہ لہ

(الصوارم الہندیہ،ص:59)

Powered by Netsol Online