logoختم نبوت

مرزا قادیانی کی تکفیر کا فتوی - (فتوی ریاست بہاولپور)

استفتاء:

کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت ومفتیانِ دین وملت کثرہم اللہ تعالیٰ وایدھم اس مسئلہ میں کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور سیدنا عیسیٰ کی سخت سخت توہین اور گستاخیاں کیں، اس کے متعلق حرمین شریفین کے علمائے کرام ومفتیان عظام سے استفتاء کیا گیا۔ ان حضرات کرام نے بالاتفاق فتویٰ دیا کہ یہ اپنے ان اقوال ملعونہ کے سبب کافر مرتد ہے۔ اور جو شخص اس کے ان کفریات پر مطلع ہونے کے بعد بھی اسے مسلمان جانے یا اس کے کافر ہونے میں شک کرے یا اسے کافر کہنے میں توقف کرے وہ بھی کافر مرتد ہے۔ ان فتاوی مقدسہ کا مجموعہ مدت ہوئی ”حسام الحرمین‘‘ کے نام سے چھپ کر شائع ہو گیا ہے۔ یہ فتاویٰ حق ہیں یا نہیں اور تمام مسلمانوں پر ان کا ماننا اور ان کے مطابق عمل کرنا لازم وضروری ہے یا نہیں۔ اظہار حق فرمائیے اور اللہ عزوجل سے اجر پائیے۔ بینوا توجروا۔

المستفتی عرب حسن بن احمد مصری عفی عنہما

از گونڈل کاٹھیاواڑ، رسالدار پنشنر ریاست، جونا گڑھ

الجواب:

بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الكريم سيدنا ومولانا محمد معدن الجود والكرم واٰله وصحبه واجمعين الى يوم الدين

اما بعد! اشخاص مذکورین فی السوال اعنی مرزا غلام احمد قادیانی بلا شک وشبہ اپنے اقوال ملعونہ خبیثہ مجموعہ کفر وضلال کے باعث یقیناً کافر مرتد ہیں۔ اور جو شخص ان کے اقوال کفریہ پر مطلع ہونے کے بعد بھی انہیں مسلمان جانے یا ان کے کافر ہونے میں شک کرے یا ان کو کافر کہنے میں توقف کرے وہ بھی کافر مرتد ہے۔ کتاب مستطاب حسام الحرمین شریف میں علمائے کرام ومفتیان عظام حرمین شریفین زادهما الله شرفا وتعظیما کے جو فتاوائے مبارکہ مقدسہ ہیں وہ بالکل حق وصحیح ہیں اور مسلمانوں کو ان کا ماننا اور ان کے مطابق عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ ذلك ما عندى والله سبحانه وتعالى اعلم، وعلمه جل مجده اتم واحكم والصلاة والسلام على حبيبه الاكرم سيدنا ومولانا محمد معدن الجود والكرم واٰله وصحبه اجمعين الى يوم الدين۔

كتبہ عبده المذنب الفقیر ابو محمد محمد با لمدعو بہ لغلام رسول البہاولفوری عفی عنہ بمحمد بالمصطفىٰ النبى الامی واٰلہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیہم وسلم

(الصوارم الہندیہ،ص:48)

Powered by Netsol Online