logoختم نبوت

تکفیر کا فتوی - (جامعہ رضویہ دارالعلوم منظر اسلام)

جامعہ رضویہ دار العلوم منظر اسلام

اہلسنت وجماعت بریلی شریف کا فتویٰ

استفتاء:

کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت ومفتیانِ دین وملت کثرہم اللہ تعالیٰ وایدھم اس مسئلہ میں کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور سیدنا عیسیٰ ﷤ کی سخت سخت توہین اور گستاخیاں کیں، اس کے متعلق حرمین شریفین کے علمائے کرام ومفتیان عظام سے استفتاء کیا گیا۔ ان حضرات کرام نے بالاتفاق فتویٰ دیا کہ یہ اپنے ان اقوال ملعونہ کے سبب کافر مرتد ہے۔ اور جو شخص اس کے ان کفریات پر مطلع ہونے کے بعد بھی اسے مسلمان جانے یا اس کے کافر ہونے میں شک کرے یا اسے کافر کہنے میں توقف کرے وہ بھی کافر مرتد ہے۔ ان فتاوی مقدسہ کا مجموعہ مدت ہوئی ”حسام الحرمین‘‘ کے نام سے چھپ کر شائع ہو گیا ہے۔ یہ فتاویٰ حق ہیں یا نہیں اور تمام مسلمانوں پر ان کا ماننا اور ان کے مطابق عمل کرنا لازم وضروری ہے یا نہیں۔ اظہار حق فرمائیے اور اللہ عزوجل سے اجر پائیے۔ بینوا توجروا۔

المستفتی عرب حسن بن احمد مصری عفی عنہما

از گونڈل کاٹھیاواڑ، رسالدار پنشنر ریاست، جونا گڑھ

الجواب:

کتابِ لا جواب حسام الحرمین الشریفین کے سب احکام بیشک وارتیاب حق وصواب ہیں۔ بے شبہ مرزا غلام احمد قادیانی اپنے کثیر کفریات واضحہ شنیعہ قبیحہ کے سبب کافر ہے۔ اور یقیناً ایسا کہ اس کے کافر ومستحق عذاب ہونے میں ادنیٰ شک، ذرا تامل، کچھ تردد، تھوڑا سا شبہ کرنے والا بھی اسی کی طرح کافر کہ جس طرح ایمان کو ایمان جاننا لازم ہے یوہیں کفر کو کفر ماننا۔ کفر ضد ایمان ہے اور الاشیاء تعرف باضدادھا۔ جو کفر کو کفر نہ جانے گا وہ ایمان کی قدر کیا جانے گا۔ اندھے کو روشنی کا حال کیا کھلے گا۔ تو جو کفر کو کفر نہیں جانتا یقیناً وہ اندھے کی طرح ہے۔ روشنیِ ایمان سے اس کا قلب محروم ہے۔ ہر مسلمان کو حکم قرآن کفر وایمان دونوں کی پہچان ہے۔ قال تعالىٰ

ٰ فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ مبِاللّٰهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى

جس نے کفر کیا طواغیت سے اور ایمان لایا اللہ پر تو اس نے بیشک مضبوط گرہ تھامی۔ تو جو بات اللہ عزوجل کے ساتھ کفر ہے اسے ہر مسلمان ضرور کفر جانتا ہے اور جو اسے کفر نہ جانے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔ قادیانی اس لئے کافر ہے کہ اس نے ختم نبوت کا انکار کیا اور انکار ختم نبوت قرآن کا انکار ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آدمی کچھ کافر ہو کچھ مسلمان۔ اگر سارے قرآن پر دعوائے ایمان رکھتا ہو اور ایک کلمہ کی قرآنیت سے منکر ہو وہ سب کا منکر اور کھلا کافر ہے۔ قال تعالىٰ

اَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ

قادیانی اپنی نبوت کا مدعی ہے اور جو جھوٹا نبی بنے وہ مفتری علی اللہ کافر باللہ ہے۔ قادیانی حضرت روح اللہ وکلمۃ اللہ ونبی اللہ عیسیٰ ﷤ کی توہین کرتا ہے۔ یوہیں موسیٰ ﷤ کی بلکہ بہت سے انبیائے کرام ﷨ کی اور جو کسی ایک نبی کی توہین کرے وہ اجماعاً قطعاً یقیناً کافر ہے۔ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔ اس کے کفریات اس قدر ہیں جن کا شمار دشوار ہے اور گنتی کیا درکار ہے کہ جو ایک ہی وجہ سے کافر ہوا نہیں کفار کی طرح مبتلائے قہرِ قہار، مستوجبِ غضبِ جبار، مستحقِ سخت عذابِ نار، لائق لعنتِ حضرتِ کردگار ہے۔ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ۔

ضرور ضرور یہ سب کے سب بے شبہ ایسے ہی کفار مرتدین ہے جن کے کفر میں ذرا شک کرنے والا بھی کافر ہے۔ مجمع الانہر ودر مختار وغیرہما معتمدات اسفار میں ہے:

مَنْ شَكَّ فِی كُفْرِهٖ وَعَذَابِهٖ فَقَدْ كَفَرَ

والعیاذ باللّٰہ تعالی مسلمانوں پر حسام الحرمین شریف کے احکام ماننا اور ان کے مطابق عمل فرض ہے۔ ۔

وَاللّٰهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالىٰ اَعْلَمُ قَالَهُ بِفَمِهِ وَاَمَرَ بِرَقْمِهِ الْفَقِيْر

مصطفىٰ رضا القادری النوری عفی عنہ

(الصوارم الہندیہ،ص:33،34)

Powered by Netsol Online