کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص رسول ونبی کا دعویٰ کرتا ہے، اور اپنے پر درود بھیجنے کے لئے لوگوں کو کہتا ہے۔ کیا ایسا شخص شرعاً کافر ہے یا مسلم؟
ایسا شخص کافر ہے۔ عالمگیریہ جلد ۲ صفحہ ۲۶۳ کتاب الجہاد میں ہے:
وكذلک لو قال اذا رسول الله او قال بالفارسیة من پیغمبرم یرید به من پیغام می برم یكفر
واللہ اعلم بالصواب
(فتاوی نظامیہ ،ص:324)