logoختم نبوت

قادیانیوں کو مظلوم جاننے کا حکم - (اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری)

استفتاء:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کثرھم اللہ تعالیٰ ونصرھم وابدھم وایدھم اس مسئلہ میں کہ سنیوں کے محلہ میں ایک قادیانی آکر بسا، زید سنی نے مردوں عورتوں کو اس کے گھر میں جانے، اس سے خلا ملا، میل جول حصہ بخرہ رکھنے سے منع کیا، ہندہ جس کے بیٹے وغیرہم سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہیں اس نے کہا کہ بڑے نمازئیے پڑھ کے ملا ہوگئے ہم عذاب ہی بھگت لیں گے، اس بیچارے قادیانی کو دق کر رکھا ہے تو اب ہندہ کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا (بیان فرما کر اجر پائیے۔ ت)

مسئولہ مولوی حشمت اللہ صاحب سنی حنفی قادری رضوی لکھنوی ۲۴ ذی الحجہ ۱۳۳۷ھ


الجواب:

ہندہ نماز کی تحقیر کرنے، عذاب الہٰی کو ہلکا ٹھہرانے اور قادیانی کو اس فعل مسلمانان سے مظلوم جاننے اور اس سے میل جول چھوڑنے کو ظلم ونا حق سمجھنے کے سبب اسلام سے خارج ہوگئی اپنے شوہر پر حرام ہوگئی جب تک نئے سرے سے مسلمان ہو کر اپنے ان کلمات سے توبہ نہ کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

(فتاوی رضویہ،ج:14،ص:654،رضا فاؤنڈیشن لاہور)

Powered by Netsol Online