logoختم نبوت

قادیانی مطبوعات بچوں کو پڑھانے کا حکم - (مفتی امجد علی اعظمی)

استفتاء:

قادیان ضلع گرد اسپور پنجاب سے جو قاعدہ یسرنا القرآن چھپ کر شائع ہوا ہے، وہ بچوں کو پڑھانا کیسا ہے؟

از باسنی ناگور مارواڑمرسلہ محمد غیاث الدین کمہاروی 30 صفر 45ھ


جواب:

مذہب قادیانی رکھنے والے یقیناً اجماعاً بلا شک وشبہہ کافر ومرتدین ہیں۔ایسے لوگوں کی کتابیں بچوں کو پڑھانا نا جائز ہے اگر چہ ان کتابوں میں انکی گمراہی کی باتیں نہ ہوں مگر مصنف کی عزت دل میں پیدا ہوگی اور انکی باتیں قبول کرنیکا مادہ پیدا ہوگا۔ واللہ تعالیٰ اعلم

(فتاوی امجدیہ ،جلد:2،حصہ چہارم ،ج:2،ص:109تا 111،مکتبہ رضویہ)

Powered by Netsol Online