logoختم نبوت

کیا مرتد قادیانی سید ہو سکتا ہے؟ (مفتی وقار الدین قادری)

استفتاء:

محترم جناب مفتی صاحب!

السلام علیکم:

ازراه کرم مندرجہ ذیل مسائل پر فتویٰ عنایت فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا کرے۔ مسلمان ان افراد کو سید کہتے ہیں جو آل رسول ہیں۔ اب یہ بات میرے علم میں آئی ہے کہ جن افراد کا تعلق خاندان مرزا قادیانی سے ہے وہ بھی اپنے آپ کو سید کہلواتے اور تحریر کرتے ہیں۔ صرف اس وجہ سے کہ مسلمان اہل سادات کو جو عزت وتکریم دیتے ہیں وہ انہیں بھی مل سکے۔ اندرون سندھ کی بھولی بھالی عوام کو یہ احمدی دھوکا دے رہے ہیں۔ ازروئے مذہب اسلام قادیانیوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

سائل: ابن حسن، عزیز آباد، کراچی


الجواب:

قادیانی ایسا مرتد وکافر ہے کہ جو اس کے کافر ہونے میں شک کرے وہ بھی کافر ہو جائے گا۔ حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو کافر قرار دے دیا ہے، اور ان کو اپنے آپ کو مسلمان کرنا جرم قرار دے دیا ہے۔ لہٰذا ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں سزا دلائی جائے۔ اور ان کا از خود سید بننا مسلمانوں کو دھوکہ دینا ہے۔ سید صرف دو مسلمان ہوتے ہیں جو حضرات حسین کی اولاد میں سے ہوں۔

(وقار الفتاوی ،ج:1،ص:271تا 274،بزم وقار الدین)

Powered by Netsol Online