سنی کس کو کہتے ہیں ہمارے محلہ میں ایک شخص رہتا ہے وہ سنی ہے اور اس کا بھائی حقیقی قادیانی ہے اور یہ قادیانی اس کا برسہا برس سے ہمارے شہر سے تقریباً سو یا دو سو میل دور رہتا ہے اور وہاں ریلوے میں نوکری کرتا ہے۔ کبھی اتفاق سے ایک دوسرے کے یہاں شادی ہوئی یا اور کوئی ضرورت درپیش ہوئی یا بھائی کے ناتے کبھی کبھی آتے جاتے ہیں اور رہتے بستے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں۔ کیا یہ سنی بھائی جو کہ آتا جاتا ہے قادیانی بھائی کے یہاں کیا یہ سنی نہیں رہا کیا جو لوگ یہ سنی بھائی سے گریز پرہیز کریں تو ان کا پرہیز کرنا کیا درست ہے کیا ایسے سنی کے یہاں روزانہ یا شادی وغیرہ میں آنا جانا درست ہے؟
اللھم ھدایۃ الحق والصواب ضروریات اہل سنت کے ماننے والے کو سنی کہتے ہیں جو ان کی کتابوں میں مذکور ہے۔
قادیانی اپنے کفریات قطعیہ کی بنا پر علمائے اہلسنت کے نزدیک متفقہ طور پر کافر مرتد ہیں۔ قادیانی کے بھائی کا اعتقاد اگر مذہب اہل سنت وجماعت کے مطابق ہے تو وہ بہرحال سنی ہے لیکن اپنے قادیانی بھائی سے میل جول اور آمد ورفت رکھتا ہے تو سخت گنہگار ہے ایسے سنی کا بائیکاٹ کیا جائے لیکن بائیکاٹ کرنے میں اگر اس کے قادیانی ہو جانے کا اندیشہ ہو تو عوام سنی بائیکاٹ نہ کریں لیکن خواص سنی ضرور اس سے ترک تعلق کریں۔
(فتاوی فیض الرسول ،ج:2،ص:589،590،شبیر برادرز لاہور)