Khatam e Nabuwat

اہل بیت عظام کی توہین

اللہ تعالی نے دنیا میں بہت سےلوگوں کو بہت سی قسم کی شرافتوں سے نوازا ہے ان میں سے کچھ شرافت و فضیلت ایسی ہےجو باعث رشک ہے جیسا کہ نبی ﷺ کا اہل بیت ہونا ان اعلی شرافتوں میں سے ہے جو اعلی ترین امتیاز ہے لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی ہے جو شترے بے مہار کی طرح ہانکتے چلےجاتے ہے اور ان اعلی نفوس سے بھی اپنے بغض و کینہ کا اظہار کرتے ہے اور اپنی عاقبت تباہ کرتے ہیں جیسے کہ مرزا قادیانی دجال ہے جس کی زبان کو ان شخصیات عظیمہ کےبارے میں بھی ادب نہ رہ سکا کہہ گیا جو کہنا چاہیئے تھا :


حضرت علی کی شان مین مرزا قادیانی زبان درازی:

پرانی خلافت کا جھگڑا چھوڑو۔ اب نئی خلافت لو۔ ایک زندہ علی تم میں موجود ہے۔ اس کو چھوڑتے ہو اور مردہ علی کو تلاش کرتےہو۔


undefined


(ملفوظات جلد: اول، صفحہ: 400، از مرزا قادیانی)


مدینۃ العلم ہونے کا دعوی:

مرزاصاحب نے لکھا ہے کہ مجھے الہام ہوا:

انت مدینة العلم 

تو علم کا شہرہے۔

undefined

(تذکرہ مجموعہ رؤیا والہامات، ص: 320)


نواسۂ رسولﷺ اور شہید کربلا حضرت امام حسین کی شان میں مرزا قادیانی زبان درازی:

و شتان ما بینی و بین حسینکم فانی اؤید کل و انصر

واما حسین فاذکروا دشت کربلا الی ھذاالایام تبکون فانظروا

ترجمہ:اور مجھ میں اور تمہارےحسین میں بہت فرق ہے، کیونکہ مجھے تو ہر ایک وقت خدا کی تائید اور مدد مل رہی ہے۔مگر حسین ، پس تم دشت کربلا کو یاد کرلو اب تک تم روتے ہو ۔ پس سوچ لو۔


undefined


 (اعجاز احمدی، ص:70روحانی خزائن، ج: 19 ص:181 )

طلبتم فلاحا من قتیل بخیبۃ فخیبکم رب غیورمتبر

واللّٰہ لیست فیہ منی زیادۃ و عندی شھاداتمن اللہ فانظروا

و انی قتیل الحب لکن حسینکم قتیل العدافالفرق اجلی و اظھر

تم نے اس کشتہ (امام حسین)سے نجات چاہی کہ جونومیدی سے مر گیا پس تم کو خدا نے جو غیور ہے ہر ایک مراد سے نومید کیا۔ وہ خدا جوہلاک کرنے والا ہے۔

اور بخدا اسے مجھے کچھ زیادت نہیں۔ اور میرے پاس خدا کی گواہیاں ہیں ۔ پس تم دیکھ لو۔

اور میں خدا کا کشتہ ہوں لیکن تمہارا حسین دشمنوں کا کشتہ ہے پس فرق کھلا کھلا اور ظاہر ہے۔


undefined


(اعجاز احمدی ،ص:81 مندرجہ روحانی خزائن ،ج :19 ص :193 )

نسیتم جلال اللہ و المجد و العلی وماوردکم الا حسین ا تنکر

فھذا علی الاسلام احدی المصائب لدی نفحاتالمسک قذر مقنطر

تم نے خدا کے جلال اورمجد کو بھلا دیا۔ اور تمہارا ورد صرف حسین ہے کیا تو انکار کرتا ہے۔ پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے۔ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ (ذکرحسین) کا ڈھیر ہے۔


undefined


(اعجاز احمدی ،ص:82 ،روحانی خزائن ،ج: 19، ص: 194)


کربلائیست سیر ہر آنم صد حسین است درگریبانم

ترجمہ: میری سیر ہروقت کربلا میں ہے۔ سو (100) حسین ہر وقت میری جیب میں ہیں۔


undefined


(نزول المسیح ،صفحہ:99 مندرجہ روحانی خزائن، جلد :18، صفحہ:477، از مرزا قادیانی)


اے قوم شیعہ! اس پر اصرار مت کرو کہ حسین تمہارا منجی ہے کیونکہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں ایک ہے کہ اس حسین سے بڑھ کر ہے۔


undefined


(دافع البلاء،ص:17، روحانی خزائن ، ج:18،ص :233)

سیدہ النساء حضرت بی بی فاطمہ کی شرمناک توہین:

جگر گوشۂ رسولﷺ، سیدة النساء حضرت فاطمہ الزہرا کی ذات پاک کے بارے میں مرزا قادیانی نے جو بکواس کی ہے، ہمارا قلم اسےلکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ آپ خود ہی ملاحظہ فرمائیں:


undefined


 (ایک غلطی کا ازالہ(حاشیہ)، ص:9 ، روحانی خزائن ج: 18 ص:233 )


پنجتن پاک کی توہین:

اپنے ایک شعر میں پنج تن پاک کی توہین کرتے ہوئے اپنی اولاد کو پنج تن کہتا ہے:

میری اولاد سب تیری عطا ہے ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے۔

یہ پانچوں جو کہ نسلِ سیّدہ ہے یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے۔


undefined


(در ثمین اردو، ص:57)

مرزائیوں کے نزدیک:

مرزائیوں کے نزدیک اب مرزاقادیانی کی اتباع کئے بغیرسید بھی سید نہیں رہے گا:

مرزا قادیانی کا بیٹا اورقادیانی جماعت کا خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود لفظ ''سید'' کی تعریف کرتے ہوئےلکھتا ہے:

اب جو سید کہلاتا ہے اس کی یہ سیادت باطل ہو جائے گی۔ اب وہی سید ہوگا جو حضرت مسیح موعود (مرزا) کی اتباع میں داخل ہوگا۔اب پرانا رشتہ کام نہیں آئے گا۔


undefined


(قول الحق، ص :32، انوارالعلوم ،ج: 8، ص: 80)


اہل بیت وہ ہے جن کو نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو اتباع کرنے کو کہا لیکن مرزا قادیانی اور اس کے ہمنو اہل بیت عظام کی عزتوں کو پار پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اللہ تعالی نے ان کو دائمی عزت دی ہے جو ختم نہیں ہوسکتی۔

Powered by Netsol Online