انبیائے کرام کو اللہ تعالی نے بڑا مقام و مرتبہ دیا ہے جن کی شخصیات کو مان کر بندہ مسلمان کہلاتا ہے جس کے ماننے اور نہ ماننے سے کفر واسلام کا فرق پتا چلتا ہےلیکن ان کے متعلق بھی قادیان کے شیطان نے اپنی زبان کو لگام نہیں دیا اور توہین آمیز کلمات بکتا رہا ذیل میں ملاحظہ مرزا قادیانی کے کچھ کارنامے۔
میں اس بات کا خود قائل ہوں کہ دنیا میں کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس نے کبھی اجتہادمیں غلطی نہیں کی۔ جب وہ نبی جو تمام انبیاء سے افضل تھا اجتہادی غلطی سے بچ نہ سکا ۔
(تتمہ حقیقت الوحی صفحہ135 روحانی خزائن جلد 22صفحہ573 از مرزا )
زندہ شد ہر نبی با مد نم ہر رسولے نہاں بہ پیرنہم۔
میری آمد کی وجہ سے ہر نبی زندہ ہوگیا۔ ہر رسول میری قمیض میں چھپا ہوا ہے۔
(نزول المسیح صفحہ100 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18صفحہ478 از مرزا قادیانی)
خدا تعالیٰ میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے کہ اگر نوح علیہ السلام کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہو جاتے۔
(تتمہ حقیقت الوحی صفحہ137مندرجہ روحانی خزائن جلد 22صفحہ575از مرزا قادیانی)
پس اس امت کا یوسف یعنی یہ عاجز (مرزا قادیانی) اسرائیلی یوسف سے بڑھ کر ہے کیونکہ یہ عاجز قید کی دعا کر کے بھی قید سے بچایا گیا مگر یوسف بن یعقوب قید میں ڈالا گیا ۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ99 مندرجہ روحانی خزائن جلد 21صفحہ99ازمرزا قادیانی)
انبیاء گرچہ بودہ اند بسے من بعرفان نہ کمترم ز کسے ۔
اگرچہ دنیا میں بہت سارے نبی ہوئے ہیں۔ لیکن علم و عرفان میں میں کسی سے کم نہیں ہوں۔
(نزول المسیح صفحہ 100 روحانی خزائن جلد 18 صفحہ477 از مرزا )
موسیٰ نے کئی لاکھ بے گناہ بچے مار ڈالے کوئی عیسائی نہیں کہتا کہ برا کام کیا۔
(نور القرآن ،ص: 24 مندرجہ روحانی خزائن جلد :9 ص: 353 از مرزا قادیانی)
اور جس طرح آدم کی نسبت فرشتوں نے اعتراض کیا میری نسبت بھی وہ وحی الٰہی نازل ہوئی جو یہ ہے۔
قالوا اتجعل فیھا من یفسد فیھا قال انی اعلم مالاتعلمون۔
بولے کیا ایسے کو نائب کرے گا جو اس میں فساد پھیلائے اور خونریزیاں کرےفرمایا مجھے معلوم ہے جو تم نہیں جانتےاور جس طرح آدم کے لیے سجدہ کا حکم ہوا میری نسبت بھی وحی الٰہی میں یہ پیشگوئی ہے۔
یخرون علی الاذقان سجداً ربنا اغفرلنا انا کنا خاطئین۔
ٹھوڑی کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں، اے ہمارے رب ہمیں بخش دے بے شک ہم خطاکار ہیں۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 99 مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 260 از مرزا قادیانی)
خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لیے کہ میں اس کی طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کیے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہو سکتی ہے۔
(چشمہ معرفت صفحہ 317 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 332 از مرزا قادیانی)
آپ عیسیٰ علیہ السلام کو گالیاں دینے اور بد زبانی کی اکثر عادت تھی یہ بھی یاد رہے کہ آپ عیسیٰ علیہ السلام کو کسی قدرجھوٹ بولنے کی بھی عادت تھی۔
(حاشیہ انجام آتھم صفحہ5 مندرجہ روحانی خزائن جلد11 صفحہ289 از مرزا قادیانی)
نہایت شرم کی بات یہ ہے کہ آ پ نے پہاڑی تعلیم کو جو انجیل کا مغز کہلاتی ہے۔ یہودیوں کی کتاب طالمود سے چرا کر لکھا ہے اور پھر ایسا ظاہر کیا ہے کہ گویایہ میری تعلیم ہے ۔
(حاشیہ انجام آتھم صفحہ6 مندرجہ روحانی خزائن نمبر11صفحہ290از مرزا قادیانی)
عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزات لکھے ہیں مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا اور اس دن سے کہ آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور ان کو حرام کار اور حرام کی اولاد ٹھہرایا۔
(حاشیہ انجام آتھم صفحہ6مندرجہ روحانی خزائن نمبر11صفحہ290از مرزا قادیانی)
تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں جسم فروش عورتیں تھیں جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا مگر شاید یہ بھی خدائی کیلئے ایک شرط ہوگی۔
(انجام آتھم صفحہ7 مندرجہ روحانی خزائن نمبر11 صفحہ 291از مرزا قادیانی )
یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔ شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔
(کشتی نوح حاشیہ صفحہ73مندرجہ روحانی خزائن جلد19صفحہ71 از مرزا قادیانی)
تو میں ڈرتاہوں کہ لوگ ٹھٹھا کر کے یہ نہ کہیں کہ پہلا مسیح تو شرابی تھا اور دوسرا افیونی۔
(نسیم دعوت صفحہ69مندرجہ روحانی خزائن جلد19صفحہ435۔ 434 از مرزا قادیانی)
خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔ اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا۔
(دافع البلاء صفحہ13 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ233از مرزا قادیانی )
یسوع اس لیے اپنے تئیں نیک نہیں کہہ سکا کہ لوگ جانتے تھے کہ یہ شخص شرابی کبابی ہے اور یہ خراب چال چلن نہ خدائی کے بعد بلکہ ابتداء ہی سے ایسا معلوم ہوتا ہے چنانچہ خدائی کا دعویٰ شراب خواری کا ایک بد نتیجہ ہے۔
(ست بچن حاشیہ صفحہ 172مندرجہ روحانی خزائن جلد10صفحہ296 از مرزا قادیانی)
مسیح کا چال چلن آپ کے نزدیک کیا تھا۔ ایک کھاؤ پیو۔ شرابی، نہ زاہد نہ عابد، نہ حق کا پرستار، متکبر، خودبین، خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔
(نور القرآن صفحہ 12 مندرجہ روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 387 از مرزا قادیانی)
آپ کی انھیں حرکات سے آپ کے حقیقی بھائی آپ سے سخت ناراض رہتے تھے اور ان کو یقین تھا کہ آپ کے دماغ میں ضرور کچھ خلل ہے اور وہ ہمیشہ چاہتے رہے کہ کسی شفاخانہ میں آپ کا باقاعدہ علاج ہو، شاید خدا تعالیٰ شفا بخشے۔
(انجام آتھم ضمیمہ صفحہ 6 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 290 از مرزا قادیانی)
یسوع درحقیقت بوجہ بیماری مرگی کے دیوانہ ہو گیا تھا ۔
(ست بچن صفحہ 171 مندرجہ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 295 از مرزا قادیانی)
یورپ جو زناکاری سے بھر گیا، اس کا کیا سبب ہے۔ یہی تو ہے کہ نامحرم عورتوں کو بے تکلف دیکھنا عادت ہو گیا۔ اول تو نظر کی بدکاریاں ہوئیں اور پھر معانقہ بھی ایک معمولی امر ہو گیا۔ پھر اس سے ترقی ہو کر بوسہ لینے کی بھی عادت پڑی، یہاں تک کہ استاد جو ان لڑکیوں کو اپنے گھروں میں لے جا کر یورپ میں بوسہ بازی کرتے ہیں، اور کوئی منع نہیں کرتا۔ شیرینیوں پر فسق و فجور کی باتیں لکھی جاتی ہیں۔ تصویروں میں نہایت درجہ کی بدکاری کا نقشہ دکھایا جاتا ہے۔ عورتیں خود چھپواتی ہیں کہ میں ایسی خوبصورت ہوں اور میری ناک ایسی اور آنکھ ایسی ہے۔ اور ان کے عاشقوں کے ناول لکھے جاتے ہیں اور بدکاری کا ایسا دریا بہہ رہا ہے کہ نہ تو کانوں کو بچا سکتے ہیں نہ آنکھوں کو نہ ہاتھوں کو۔ نہ منہ کو۔ یہ یسوع صاحب کی تعلیم ہے۔ کاش! ایسا شخص دنیا میں نہ آیا ہوتا۔
(نورالقرآن صفحہ 42 مندرجہ روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 417 از مرزا قادیانی)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اس پیدائش سے کوئی بزرگی ان کی ثابت نہیں ہوتی بلکہ بغیر باپ کے پیدا ہونا بعض قویٰ سے محروم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(چشمہ مسیحی صفحہ 24 مندرجہ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 356 از مرزا قادیانی)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام جویسوع اور جیزس یایوز آسف کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
(راز حقیقت صفحہ 19مندرجہ روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 171 از مرزا قادیانی)
وہ دو نبی ہیں ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس بھی ہے، دوسرے مسیح ابن مریم جن کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔
(توضیح مرام صفحہ 4مندرجہ روحانی خزائن جلد3صفحہ52از مرزا قادیانی)
اللہ تعالی نے انبیاء علیہم السلام کو بے مثل و بے مثال مرتبہ عطا کیا ہے لیکن اسلام کو بدنام کرنے کی سازش سے مرزا قادیانی اس سے بھی نہیں بچ سکا۔