logoختم نبوت

احادیث مہدی کے متعلق کباراہل علم کےمؤقف

امام مہدی sym-5کے ظہور کو حقیقت واقعیہ قرار دیتے ہوئے بکثرت کبار علماء نے اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے اور اس باب میں موجود روایات اور کچھ دیگر تفصیلات کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار فرمایا ہے ،چنانچہ ان میں سے بعض کی گزارشات کو لکھا جاتا ہے :


امام سہیلی sym-4:

امام موصوف أم المؤمنین حضرت خدیجہ sym-6ان کے قبول اسلام اور جگر گوشہ رسول ﷺ ، حضرت فاطمۃ الزہراsym-6کے فضائل بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :

”ان کی فضیلت و منزلت میں سے ہی یہ بھی ہے کہ آخر زمانہ میں جن کے ظہور کی بشارت دی گئی ہے وہ امام مہدی sym-5 انہی حضرت فاطمہ sym-6 کی اولاد سے ہوں گے۔ اورا مام مہدی sym-5 کے بارے میں وارد ہونے والی احادیث بکثرت ہیں ۔ انہیں (امام ) ابو بکر بن ابی خیثمہ نے ایک کتاب میں جمع کر دیا ہے اور وہ کثیر احادیث ہیں ۔“ 1


محدث عقیلی sym-4:

في المهدى احادیث جياد1
”امام مہدی sym-5کے بارے میں جید احادیث موجود ہیں ۔“


ایک دوسری جگہ وہ فرماتے ہیں:

و في المهدى احاديث صالحة الاسانيد ان النبي ﷺ قال: يخرج رجل و يقال : من اهل بيتي يواطئی اسمه اسمی و اسم ابيه اسم ابی1
امام مہدی sym-5 کے بارے میں اچھی اسانید والی احادیث موجود ہیں جن میں ارشادِ نبوی ﷺ ہے: ” میرے اہل بیت میں سے ایک شخص ظاہر ہوگا جس کا نام میرے نام پر ہوگا اور جس کی ولدیت میری ولدیت پر ہوگی ۔“


امام ابن حبان sym-4 :

امام ابن حبان sym-4نے اپنی صحیح میں کئی ابواب قائم کیئے ہیں جن میں امام مہدی sym-5کاذکر آیا ہے اور کئی احادیث سے ان پر استدلال بھی کیا ہے۔ مثلاً :


امام بیہقی sym-4 :

حاٖفظ مزی sym-4لکھتے ہے کہ:

”امام مہدی sym-5کے ظہور پر نص اور اس کا پتہ دینے والی احادیث سند کے اعتبار سے صحیح تر ہیں۔ اور ان احادیث میں اس بات کا بیان بھی ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺکی آل سے ہوں گے۔“ 1


قاضی عیاض sym-4 :

قاضی عیاض sym-4 لکھتے ہے کہ :

”مستقبل میں پیش آنے والے کتنے ہی امور ہیں جن کے بارے میں اس ذات والا صفاتﷺ نے پیش گوئی فرمائی ہے جو اپنی خواہش نفس کے تحت بولتے ہی نہیں جب تک کہ وحی کا نزول نہ ہو۔ انہی غیبی امور میں سے ہی انہوں نے امام مہدی sym-5کے ظہور کی خبر بھی دی ہے۔“1


امام ابن کثیر sym-4:

امام صاحب sym-4 اپنی کتاب البدایہ والنہایہ میں ایک مستقل فصل قائم کی ہے جس میں لکھتے ہیں :

”امام مہدی sym-5کے ذکر میں جو کہ آخر زمانہ میں ظہور پذیر ہوں گے وہ خلفاء راشدین اور آئمہ مہد یین ( اصحاب رشد و ہدایت ) میں سے ایک ہوں گے۔ وہ شیعہ والے امام منتظر نہیں ہیں جس کے بارے میں وہ اس زعم و گمان باطل میں مبتلا ہیں کہ وہ سامرا نامی غار سے ظاہر ہوں گے۔ ان کے اس امام منتظر کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی وجود و آثار ہیں۔ البتہ جن امام مہدی کے بارے میں ہم گفتگو کرنے والے ہیں ان کے بارے میں نبی سے مروی بکثرت احادیث شاہد و ناطق ہیں کہ وہ آخر زمانہ میں ظہور فرما ہوں گے اور میرا خیال ہے کہ ان کا ظہور حضرت عیسی sym-9 سے قبل ہوگا، جیسا کہ احادیث سے پتہ چلتا ہے ۔“1


شارح بخاری حافظ ابن حجر عسقلانی sym-4 :

امام ابن ماجہ sym-4 نے حضرت ثوبان sym-5سے مروی حدیث مرفوعاً روایت کی ہے جس میں ارشاد نبوی ﷺ ہے :

يقتتل عند كنزكم ثلاثة كلهم ابن خليفة
”تمہارے خزانے کے پاس تین آدمی قتال و جنگ کریں گے اور وہ تینوں خلیفوں کے بیٹے ہوں گے۔“

اور اس سے آگے امام مہدی sym-5کے بارے میں پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس حدیث میں کنز سے مراد اگر وہ کنز ہے جو اس باب کی حدیث میں مذکور ہوا ہے تو پھر یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ظہور امام مہدی sym-5کے وقت وقوع پذیر ہوگا ۔ اور یہ یقینا عیسیٰ sym-9 کے نزول اور آگے نکلنے سے پہلے ہوگا ۔ واللہ اعلم1


اور تھوڑا آگے جا کر حدیث :

تصدقوا فسيأتي على الناس زمان يمشى الرجل بصدقته فلا يجد من يقبلها
”صدقہ کرو ایک وقت آنے والا ہے کہ آدمی صدقے کا مال دینے کے لئے نکلے گا تو اسے قبول کرنے والا کوئی نہیں ملیگا۔“


اس کی شرح بیان کرتے ہوئے حافظ صاحب sym-4لکھتے ہے کہ :

”اور یہ ظہور امام مہدی sym-5اور حضرت عیسی sym-9کے زمانہ میں ہوگا یا پھر یہ جب ہوگا کہ جب ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو میدان حشر کی طرف دھکیل کر لے جائیگی ۔“1


علامہ ابن حجر ہیتمی مکی sym-4:

علامہ ابن حجر ہیتمی sym-4لکھتے ہے کہ:

”اس بات کا اعتقاد رکھنا طے ہے اور صحیح احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ امام مہدی sym-5 منتظر کا وجود ثابت ہے جن کے زمانہ میں دجال نکلے گا اور حضرت عیسی sym-9 کا نزول ہوگا ۔ اور وہ امام مہدی sym-5کی اقتدار میں نماز پڑھیں گے اور جب مطلق مہدی کا ذکر آئے تو اس سے مراد وہی امام مہدی sym-5 ہوتے ہیں ۔“ 1


علامہ ملا علی قاری sym-4 :

ملا علی قاری sym-4اپنی کتاب شرح الفقہ الاکبر للامام ابی حنیفہ میں لکھتے ہیں :

”اس معاملہ میں ترتیب یہ ہے کہ پہلے امام مہدی sym-5حرمین شریفین کی ارض مقدس میں ظاہر ہوں گے، اور دجال کا ظہور ہوگا، اور انہیں اسی حال میں محصور کر دے گا۔ پھر حضرت عیسیٰ sym-9 ملک شام کے شہر دمشق کے مشرقی مینار پر نازل ہوں گے، اور دجال سے جنگ کے لیے آئیں گے اور ایک ہی وار سے اسے اسی لمحہ قتل کر دیں گے۔ “1


اپنی دوسری کتاب میں فرماتے ہے :

”یہ بات صحیح و ثابت ہے کہ امام مہدی sym-5کا ظہور ہوگا اور وہ مومنوں کے لیے دجال سے چھٹکارے کا باعث ہوں گے۔ اور حضرت عیسی sym-9شام کے شہر دمشق کی مسجد کے مینار پر نازل ہوں گے۔ وہ مسجد میں داخل ہوں گے تو جماعت کھڑی ہو جائے گی۔ امام مہدی sym-5کہیں گے کہ اے روح اللہ ! امامت کروائیے ، تو وہ کہیں گے : یہ جماعت آپ کے لیے کھڑی کی گئی ہے تو امام مہدی sym-5 امامت کروائیں گے اور حضرت عیسیٰ sym-9 ان کی اقتداء میں نماز پڑھیں گے تا کہ وہ اس بات کی طرف اشارہ کر دیں کہ وہ اس وقت اسی اُمت کے ایک فرد ہیں۔ اس کے بعد آئندہ حضرت عیسی sym-9 ہی جماعت کروایا کریں گے۔“ 1



  • 1 الروض الانف شرح السیرہ النبویۃ،ج:1،ص:280
  • 1 الضعفاء للعقیلی،ص:300
  • 1 الضعفاء للعقیلی،ص:139،140
  • 1 الاحسان فی تقریب صحیح ابن حبان ،ج:8،ص:293،294،266
  • 1 تہذیب الکمال للمزی ،ج:6،ص:597
  • 1 الشفاء للقاضی عیاض ،ج:1،ص:223
  • 1 البدایۃ والنہایۃ ،ج:1،ص:37
  • 1 فتح الباری ،ج:13،ص:81
  • 1 القول المختصر في المهدي المنتظر،ص:84
  • 1 القول المختصر في المهدي المنتظر،ص:84
  • 1 شرح فقہ اکبر ،ص:112،شرح الشفاء ،ج:3،ص:258
  • 1 الاسرار المرفوعۃ فی اخبار الموضوعۃ،ص:359

Netsol OnlinePowered by